ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
یارانِ محفل کی خدمت اپنی ایک حقیر سی کوشش لے کر حاضر ہوا ہوں۔۔۔ میں نے آج ایک چھوٹا سا سوفٹ وئیر بنایا ہے ۔ جس کی مدد سے آپ علم الاعداد کی رو سے اپنے نام اور مختلف جملوں وغیرہ کا ’’عدد‘‘معلوم کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا عدد 786 ہے۔ اسی طرح آپ کسی بھی نام ، لفظ یا جملے وغیرہ کا ’’عدد‘‘ حاصل کر سکتے ہیں۔۔
آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔ شکریہ

سوفٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئےیہاں کلک کریں۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔۔
سوفٹ وئیر کی سکرین شاٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔
attachment.php

والسلام
بندہ عاصی
متلاشی
 
یوسف-2

محفلین
بہت خوب۔ اچھی کاوش ہے، مگر اس کا فائدہ کیا ہوگا؟
علم الاعداد سے حاصل شدہ نام کے نمبر کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں۔ بسم اللہ کے عدد 786 ضرور ہیں، لیکن اسی 786 سے بہت سے ایسے الفاظ اور جملے بھی "بنتے" ہیں جو غیر اسلامی ہیں۔ اسی لئے علماء کرام کا کہنا ہے کہ 786 بسم اللہ کا نعم البدل نہیں اور نہ ہی بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنا چاہئے

واللہ اعلم بالصواب
 
شمشاد

لائبریرین
بسم اللہ اور 786 پر پہلے بھی بہت بحث ہو چکی ہے۔ اور یہ کہ بسم اللہ کی جگہ بسم اللہ ہی لکھنا چاہیے۔

میری ذاتی رائے یہی ہے کہ اس قسم کے چکروں میں نہیں پڑنا چاہیے۔
 
بہت خوب۔ اچھی کاوش ہے، مگر اس کا فائدہ کیا ہوگا؟
علم الاعداد سے حاصل شدہ نام کے نمبر کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں۔ بسم اللہ کے عدد 786 ضرور ہیں، لیکن اسی 786 سے بہت سے ایسے الفاظ اور جملے بھی "بنتے" ہیں جو غیر اسلامی ہیں۔ اسی لئے علماء کرام کا کہنا ہے کہ 786 بسم اللہ کا نعم البدل نہیں اور نہ ہی بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنا چاہئے

واللہ اعلم بالصواب

کیا یہ اسلامی سوفٹوئیر کے زمرے میں جاری کیا گیا ہے؟

ہم ذاتی طور پر علم جفر کو خود خاطر میں نہیں لاتے۔ اور نہ ہی آج تک اس کو اپنے مذہب سے جوڑ کر استعمال کرنے کی کوشش کی۔ پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اس کو ریاضی کی رو سے ایک کمتر درجے کی ہیشنگ ٹیکنک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ کچھ ایڈوانسڈ ہیشنگ مثلاً ایم ڈی فائیو سم اور شا ون سم وغیرہ سافٹوئیر انڈسٹری میں انٹگرٹی ٹیسٹنگ اور پاسورڈ اینکرپشن وغیرہ کے لئے استعمال ہوتے ہیں جو کہ عام حالات میں ریورسیبل نہیں گردانے جاتے۔ 786 کسی فقرے کا نعم البدل ہے یا نہیں یہ بات اور ہے جب کہ کسی فقرے کا ہیش سم 786 ہے یہ بات اور۔ ہیشنگ ٹیکنیک کبھی بھی ون ٹو ون نہیں ہوتے یعنی ایک ہی نتیجہ کئی مختلف ان پٹ سے حاصل ہونا عین درست ہے۔ خیر ہم اس سوفٹوئیر خود تو کبھی استعمال نہیں کرنے والے کیوں کہ ہمارے لئے اس کی کوئی یوٹلٹی نہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ درست ہے کہ کہ 786 کی کوئی اسلامی حقیقت نہیں اور یہ بسم اللہ کا نعم البدل بھی نہیں لیکن علم الاعداد بہرطور ایک علم ہے تو کیا ضرور ہے کہ اس علم کی ہی تکذیب کر دی جائے۔ حالانکہ اس کے کچھ اور فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔ ﴿علم الاعداد کی طرح علم جفر بھی ایک علیحدہ اور مستقل علم ہے﴾۔

اردو اور فارسی شاعری کی ایک انتہائی اہم روایت ًتاریخ گوئیً ہے یعنی ایسا شعر یا مصرع کہنا یا کسی شعر یا مصرعے میں ایسے الفاظ کا استعمال کہ جب انکے عدد جمع کیے جائیں تو ایک خاص تاریخ ﴿سن﴾ نکلتا ہے اور اس تاریخ گوئی کیلیے یہ علم جاننا لازمی ہے۔

یہ سافٹ ویئر اچھا معلوم ہو رہا ہے لیکن افسوس ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہا۔
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب۔ اچھی کاوش ہے، مگر اس کا فائدہ کیا ہوگا؟
علم الاعداد سے حاصل شدہ نام کے نمبر کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں۔ بسم اللہ کے عدد 786 ضرور ہیں، لیکن اسی 786 سے بہت سے ایسے الفاظ اور جملے بھی "بنتے" ہیں جو غیر اسلامی ہیں۔ اسی لئے علماء کرام کا کہنا ہے کہ 786 بسم اللہ کا نعم البدل نہیں اور نہ ہی بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنا چاہئے

واللہ اعلم بالصواب

جناب یوسف ثانی صاحب۔۔۔ آپ نے درست فرمایا میں خود ان اعداد کے اثرات پر یقین نہیں رکھتا۔۔ مگر یہ ایک علم تو ہےمگر اس کے کئی دوسرے فوائد ہیں جیسا کہ نیچے وارث صاحب نے بیان کئے ہیں۔۔

یہ درست ہے کہ کہ 786 کی کوئی اسلامی حقیقت نہیں اور یہ بسم اللہ کا نعم البدل بھی نہیں لیکن علم الاعداد بہرطور ایک علم ہے تو کیا ضرور ہے کہ اس علم کی ہی تکذیب کر دی جائے۔ حالانکہ اس کے کچھ اور فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔ ﴿علم الاعداد کی طرح علم جفر بھی ایک علیحدہ اور مستقل علم ہے﴾۔

اردو اور فارسی شاعری کی ایک انتہائی اہم روایت ًتاریخ گوئیً ہے یعنی ایسا شعر یا مصرع کہنا یا کسی شعر یا مصرعے میں ایسے الفاظ کا استعمال کہ جب انکے عدد جمع کیے جائیں تو ایک خاص تاریخ ﴿سن﴾ نکلتا ہے اور اس تاریخ گوئی کیلیے یہ علم جاننا لازمی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ درست ہے کہ کہ 786 کی کوئی اسلامی حقیقت نہیں اور یہ بسم اللہ کا نعم البدل بھی نہیں لیکن علم الاعداد بہرطور ایک علم ہے تو کیا ضرور ہے کہ اس علم کی ہی تکذیب کر دی جائے۔ حالانکہ اس کے کچھ اور فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔ ﴿علم الاعداد کی طرح علم جفر بھی ایک علیحدہ اور مستقل علم ہے﴾۔

اردو اور فارسی شاعری کی ایک انتہائی اہم روایت ًتاریخ گوئیً ہے یعنی ایسا شعر یا مصرع کہنا یا کسی شعر یا مصرعے میں ایسے الفاظ کا استعمال کہ جب انکے عدد جمع کیے جائیں تو ایک خاص تاریخ ﴿سن﴾ نکلتا ہے اور اس تاریخ گوئی کیلیے یہ علم جاننا لازمی ہے۔

یہ سافٹ ویئر اچھا معلوم ہو رہا ہے لیکن افسوس ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہا۔

علم الاعداد اپنی جگہ ایک علم ضرور ہے ۔ مگر انسانی شخصیت پر اس کے اثرات ایک متنازعہ مسئلہ ہے، جسے اسلام تسلیم نہیں کرتا۔
البتہ اس کے دیگر استعمال جیسے تاریخ گوئی وغیرہ میں کوئی مضائقہ نہیں بلکہ اس طرح اس کا مفید استعمال ہوسکتا ہے۔ اردو ادب و شاعری میں تو اس کی روایت بہت پرانی ہے۔ ایک زمانے میں اس احقر کو بھی اس کا شغف تھا۔ اسی طرح تاریخی نام بھی رکھے جاتے ہیں، جس سے سنہ پیدائش نکلتی ہے۔ قصہ مختصر اگر علم الاعداد کے انسانی شخصیت پر اثرات پر ایمان نہ رکھ کر اور قرآنی آیات کی جگہ ان کے اعداد کو متبادل بنانا یا ان کے تعویز وغیرہ بنانے کو رواج نہ دیا جائے تو اس علم کے "دیگر استعمال|" میں کئی مضائقہ نہیں

واللہ اعلم بالصواب
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نصر صاحب، ڈاؤنلوڈ ہو گیا ہے اور صحیح کام کر رہا ہے، آپ کو مبارک ہو۔

اگر آپ اعداد کا چارٹ بھی ساتھ دے دیں تو کیا بات ہو۔
 
متلاشی صاحب آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے بے شک علم الاعداد ایک عظیم علم ہے۔۔۔۔لیکن میرے دوست یہ علم Occult Sciencesکے زمرے میں آتا ہے اور اردو محفل میں اس کا کوئی سیکشن نہیں ہے اسی لیئے یار لوگوں کو اعتراض ہوا ورنہ اگر کوئی اس پر یقین نہیں رکھتا ہے تو وہ اس سیکشن میں جائے ہی کیوں ؟؟؟؟؟ اس لیئے متلاشی صاحب کوئی بھی دھاگہ کھولنے سے پہلے یہ دیکھ لیا کریں کہ اس موضوع کا زمرہ فورم میں مؤجود ہے بھی یا نہیں۔
آپ اس لنک پربندہ کا علم الاعداد پر تھریڈ دیکھ سکتے ہیں۔
http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?p=391507#post391507
 
متلاشی صاحب آپ کا یہ کام لائق ستائش ہے، مگر جو لنک آپ نے دیا ہے وہ ہمارے یہاں ممنوع ہے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اسے کسی دوسری سائٹ پر اپلوڈ کریں یا پھر بذریعہ ایمیل مجھے ارسال کردیں [email----------@yahoo.com[/email]۔ اور واضح رہے کہ علم الاعداد سے اسلام میں ہرگز ممانعت نہیں ہوئی ہے، بس اسلام میں اس کے نتائج قابل اعتبار نہیں ہیں، جس طرح سے سائنسی آلات اور علم سائنس کی رو سے دریافت کئے چاند کی بنیاد پر عید نہیں منائی جا سکتی۔ قابل اعتبار نہ ہونا ایک الگ مسئلہ ہے اور ممنوع اور حرام ہونا ایک الگ مسئلہ۔
میں نے آپ کو اپنا ایمیل ذاتی پیغام میں بھیج رکھا ہے، مزید یہ کہ آپ میرے ویب سائٹ کی طرف بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
محمد زبیر فاروقی شوکت الہ آبادی صاحب کی ایک کتاب کا نام " معاونَ تواریخ " ہے۔ یہ 1985ء میں میں پہلی مرتبہ کراچی سے شائع ہوئی تھی۔ اس کتاب میں علم الاعداد بحوالہ تاریخ گوئی بہت اچھا مواد شامل ہے۔ اصول تاریخ سے متعلق بہت کچھ اس میں درج ہے۔ سب سے اہم بات اس کتاب کی یہ ہے کہ اس میں بالترتیب 1700 - 001 اعداد کے ذیل میں بہت سے بامعنی الفاظ درج ہیں، جن کے اعداد بالترتیب یہی نکلتے ہیں۔ مشہور و معروف ناموں ، ناموں کے معروف سابقہ و لاحقہ کے اعداد کی فھرست بھی ہے اور متعدد تاریخی نام کی فہرست بھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کسی زمانے میں فاتح کی فرمائش پر جاوا سکرپٹ میں اعداد معلوم کرنے کا پروگرام لکھا تھا۔ (ربط)
 
متلاشی

محفلین
شکریہ نصر صاحب، ڈاؤنلوڈ ہو گیا ہے اور صحیح کام کر رہا ہے، آپ کو مبارک ہو۔

اگر آپ اعداد کا چارٹ بھی ساتھ دے دیں تو کیا بات ہو۔

جی شکریہ وارث صاحب۔۔۔۔ میں چارٹ بھی دے دیتا ہوں اور ان پٹ کے لئے( کی بورڈ کے استعمال) کا اضافہ بھی کر دیتا ہوں۔۔۔۔
اور اس کی کریکٹر لمٹ 20 سے بڑھا کر 40 کردوں گا۔۔۔ انشاء اللہ۔۔۔۔ ایک دو دن میں اس کا اپ ڈیٹ ورژن اپ لوڈ کر دوں گا۔۔۔۔
 
متلاشی بھائی آپنے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہےاب جسکو اعتراض کرناہے وہ اعتراض کریگا اورجسکواس سے فائدہ اٹھانے وہ آپ کودعاء دیگا
مگریہ بہت مختصر ہے اس میں آپ اگراور محنت کرلیں تویہ بہت مفید سوفٹ ویئر بنجائے گا مثلا اس میں ایک سے 9 تک کےاعداد کا تعارف بھی ہوجائے توکیا ہی کہناہے اور وغیرہ وغیرہ
 
اسطرح کے بہت سارے سوفٹ ویئر مختلف سائٹس پر پڑے ہوئے ہیں اور کچھ آن لائن بھی مؤجود ہیں لیکن سب میں ایک بہت بڑی خامی یہ ہے کہ یہ صرف اور صرف علم جفر یا پھر عربی زبان کے لیئے بنائے گئے ہیں کیونکہ آپ ان میں اگر یہ نام لکھیں اور انٹر کریں تو جواب ندارد۔۔۔۔
گیلانی
پرویز
چاند
 
گل خان

محفلین
متلاشی صاحب،، آپنے تو زبردست کام کر دیا ہے ...اس سے بہت سے بھائی فائدہ اُٹھائیں گے....
 
متلاشی

محفلین
آپ سب کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔! انشاء اللہ عید کے بعد اس سوفٹ وئیر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔
 
Top