طلسم ہوشربا تبصرے

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام

میں نے داستان والے تھریڈ میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی تھی
وہیں وارث صاحب نے بھی اپنے صفحات پوسٹ کیے ہوئے ہیں


لیکن وہاں وہی آپشن آگیا کہ آپ کا اکاؤنٹ اس کے لیے کارآمد نہیں ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وارث، پروف ریڈر پر سارا کام ڈال دیں گے۔ اسی طرح چلنے دیں۔ بیچ راستے مجھ سے کام نہیں چھوڑا جاتا۔ اب ارادہ کر چکے ہیں تو۔۔۔:(


وارث، آپ نے مزید صفحات لینے ہیں کیا؟ اگر آپ مزید کام کرنا چاہتے ہیں تو جی میل سے صفحات لے کر یہاں بھی بتا دیں کہ آپ کون سے صفحات لکھ رہے ہیں۔

ماوراء ایسی صورت میں عین ممکن ہے کہ پروف ریڈر پہلی فرصت میں بھاگ جائے ۔

یہ تصویری متن غیر معیاری ہے اور اس سے جو کچھ ٹائپ ہو کر سامنے آئے گا اسے پروف ریڈنگ کی نہیں بلکہ دوبارہ ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑ جائے گی ! کیونکہ اغلاط محض املاء تک محدود نہیں ہیں بلکہ معنوی اغلاط ہیں ۔ صرف محتاط ہونا کافی نہیں ہے اگر اسی موجودہ تصویری متن سے ہی کام کرنا ہے تو برقیانے کی ٹیم میں تبدیلی کریں ۔

میں کوشش کر رہی ہوں چند ایک جگہوں سے امید ہے اصل کتابی شکل میں ملنے کی۔

بیشتر اراکین کی طلسم ہوش ربا میں غیر معمولی دلچسپی کے مد نظر ایک تجویز یہ کہ اسے خرید لیا جائے۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات اور اس کتاب کا سن عیسوی جو کتاب کے پہلے صفحے پر لکھا ہے وہ 1978 ہے۔


جب کہ جہاں تک میری معلومات ہیں طلسم ہوشربا 1950 یا 1952 میں شائع ہوئی تھی:confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام

میں نے داستان والے تھریڈ میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی تھی
وہیں وارث صاحب نے بھی اپنے صفحات پوسٹ کیے ہوئے ہیں


لیکن وہاں وہی آپشن آگیا کہ آپ کا اکاؤنٹ اس کے لیے کارآمد نہیں ہے

فہیم پوسٹ کرنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
جبھی اس سائٹ کا نام نہیں لیا ہے میں نے۔ :lll:
اچھا۔۔۔ دیکھیں، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اندازِ تحریر قدیم ہے۔ اگر چھوٹی موٹی گرامر کی یا ٹائپنگ کی غلطیاں ہمیں نظر آ بھی جائیں تو ان کو درست کیا جاتا ہے لیکن اردو کے متروک الفاظ یا فارسی کے الفاظ میں اگر کوئی غلطی ہو تو اس کو پہچاننا قدرے مشکل کام ہے۔ طلسم ہوشربا کا مکمل سیٹ شاید ساڑھے چار ہزار روپے کا ہے۔ (کسی نے مجھ سے ذکر کیا تھا کچھ عرصہ قبل)
چار ہزار۔۔۔؟:eek: چار ہزار میں دس، بارہ کتابیں آ جاتی ہیں۔ میرا دل تو اتنا بڑا نہیں ہے۔ اور کسی کا ہے تو شوق سے لے۔۔:p

میں نے بھی اپنے حصے کے 20 صفحات ٹائپ کرلیے ہیں
یعنی کے پروف ریڈر کے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے



لیکن میں چونکہ لائبریری ٹیم کا ممبر نہیں ہوں
اس لیے ان کو لائبریری سیکشن میں پوسٹ نہیں کرسکتا



شمشاد بھائی یا ماوراء اس سلسلے میں کچھ کریں
یا مجھے بتائیں کہ کہاں پوسٹ کروں؟
شکریہ فہیم۔ اور جہاں تک پوسٹ نہ کرنے کی بات ہے تو آپ کو لائبریری کا ممبر بنانا ہو گا۔ اس کے لیے میں زیک سے کہتی ہوں۔
ماوراء ایسی صورت میں عین ممکن ہے کہ پروف ریڈر پہلی فرصت میں بھاگ جائے ۔

یہ تصویری متن غیر معیاری ہے اور اس سے جو کچھ ٹائپ ہو کر سامنے آئے گا اسے پروف ریڈنگ کی نہیں بلکہ دوبارہ ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑ جائے گی ! کیونکہ اغلاط محض املاء تک محدود نہیں ہیں بلکہ معنوی اغلاط ہیں ۔ صرف محتاط ہونا کافی نہیں ہے اگر اسی موجودہ تصویری متن سے ہی کام کرنا ہے تو برقیانے کی ٹیم میں تبدیلی کریں ۔

میں کوشش کر رہی ہوں چند ایک جگہوں سے امید ہے اصل کتابی شکل میں ملنے کی۔

بیشتر اراکین کی طلسم ہوش ربا میں غیر معمولی دلچسپی کے مد نظر ایک تجویز یہ کہ اسے خرید لیا جائے۔

ٹھیک ہے شگفتہ، آپ باس ہیں۔ جیسا مناسب سمجھیں۔ اگر کوئی خرید سکتا ہے اور اس کے بعد سکین بھی کر سکتا ہے۔ تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس دوران کسی اور کتاب پر کام کر لیں گے۔ اسے یہیں روک دیتے ہیں۔۔۔!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر کوئی خرید سکتا ہے اور اس کے بعد سکین بھی کر سکتا ہے۔ تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس دوران کسی اور کتاب پر کام کر لیں گے۔ اسے یہیں روک دیتے ہیں۔۔۔!!!


میری رائے بحیثیت لائبریری ٹیم ممبر کے یہ ہے کہ اب اس کام کو روکنا نہیں چاہیئے، جب 'اصل' کتاب مہیا ہو جائے گی تو تب نیا لائحہ عمل بنایا جا سکتا ہے۔ اس 'تصویری' کتاب میں اغلاط کی طرف نشاندہیوں سے کم از کم ایک بات سب ممبران کے سامنے آ گئی ہے کہ اس پراجیکٹ کے دوران ہمیں اصل کتاب مہیا کرنا ہوگی لیکن تب تک کام چھوڑ کر پھر 'سکوائر وَن' سے سب کچھ شروع کرنا، مطلب کچھ مہینے اور بغیر کام کے گزر جائئں گے، سو جو ہو رہا ہے اسے ہونے دیں۔

بصورتِ دیگر میں محفل اور لائبریری انتظامیہ کی پالسیوں پر عمل کرنے کا پابند ہوں۔ :)

۔
 
اس دوران کوئی اور کام بھی تو شروع کیا جاسکتا ہے۔ میں نے چھ صفحات لکھے ہیں اب تک اور اس میں تقریبا 20 لفظی اغلاط ہیں، کومہ، ڈیش وغیرہ الگ۔ بہرحال! میں نے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ مناسب محسوس ہوتا ہے کہ پہلے تمام ارکان کی رائے لے لی جائے۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے کوئی یہ تو کنفرم کرے کے طلسم ہوشربا کی تمام جلدیں اگر ان کو خریدا بھی جائے تو وہ آسانی سے دستیاب بھی ہیں یا نہیں:cool:
 

حسن نظامی

لائبریرین
داستان کے زمرے میں طلسم ہوشربا کی اہمیت سے انکار تو نہیں کیا جا سکتا ۔۔

لیکن مسئلہ یہی ہے کہ یہ بہت پرانی ہے 50 ، 52 والی بات اپنی جگہ لیکن جہاں تک میرے علم میں ہے یہ اس سے بھی پرانی ہے ۔۔

پھر سیدہ والی بات کہ اس میں متروک اور قدیم الفاظ کا استعمال ہے ۔۔ میں نے دو تین جلدوں کا مطالعہ کیا ہے اور میرے پاس دو عدد جلدیں موجود بھی ہیں ۔۔

لیکن وہ اتنی مخدوش حالت میں ہیں کہ کیا کہوں ۔۔ دوسرا مکمل بھی نہیں ہیں بلکہ بے تحاشا صفحات ندارد ۔۔

ہاں سیدہ کی یہ بات درست ہے کہ اگر اسے برقیایا بھی جائے تو اس کی ذمہ داری ایسے لوگوں پر ڈالی جائے جو ذمہ داری کے ساتھ کمپوز کر سکیں ۔۔ تاکہ غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہو ۔۔

یہ داستان طویل بھی بہت ہے ۔۔

یہ بھی مناسب نہیں کہ اسے ترک کر دیا جائے ۔۔ لیکن مجھے یہ بھی نظر آتا ہے کہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بہت عرصہ لگ جائے گا ۔۔ اس کے بجائے اگر دوسری کتابوں پر توجہ دی جائے تو کام زیادہ ہو گا ۔۔ اور پھر طلسم ہو شربا عام طبقہ کے لیے پڑھنا بھی بے حد مشکل ہے ۔۔ میرا خیال ہے پہلے اچھی طرح غوروفکر کر لیا جائے ۔۔ پھر کوئی فیصلہ کیاجائے ۔۔
 

زیک

مسافر
فہیم آپ کو لائبریری ٹیم کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ اصل میں پہلے غلطی سے آپ کی بجائے کسی اور فہیم کو ممبر بنایا گیا تھا۔

ماوراء: دوسری فائل بھی اپلوڈ کر دی ہے۔ یہ بتائیں کہ تیسری فائل کا کیا چکر ہے؟
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

خواتین و حضرات۔۔میرا موڈ بدل گیا ہے یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس کام سے دل اٹھ گیا ہے اور میں نے فیصلہ بدل دیا ہے۔ میں اس پراجیکٹ سے فی الحال دستبردار ہوتی ہوں۔:p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کی آراء کے لئے شکریہ۔

یہ تو قطعی ہے کہ طلسم ہوش ربا کو لائبریری میں شامل ہونا ہے۔ دو باتیں اہم ہیں ایک یہ کہ لائبریری میں جو کام کیا جائے اسے ممکن حد تک معیاری شکل میں پیش کیا جاسکے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اراکین کی محنت ضایع نہ ہو۔

داستان کتابی شکل میں امید ہے کہ حاصل ہو جائے گی۔


----------

ماوراء
ہمیں کچھ وقت لینا چاہیے فیصلہ کرنے میں ۔پہلے ہرممکن کوشش کر لی جائے۔ موجودہ تصویری متن اگر ایسے اراکین کو دیں ٹائپ کرنے کے لئے جو قدیم تشبیہات و استعارات اور کسی حد تک فارسی و عربی الفاظ کا فہم رکھتے ہیں تو مذکورہ متن میں موجود اغلاط سے کافی حد تک نمٹا جا سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں اس کام کو جاری رکھا جائے۔ ٹائپ کرنے والے اراکین اس میں سے ممکنہ طور پر غلطیاں ٹھیک کرتے جائیں تو بہتر ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے اپنے حصے کے صفحے پوسٹ کردیے ہیں

غلطیوں جو بھی تھیں وہ میں نے ماوراء کی بات پر عمل کرتے ہوئے پروف ریڈر کے لیے چھوڑ دیں تھیں
 

جیہ

لائبریرین
فہیم ابھی میں آپ کے پوسٹ کردہ صفحات پڑھ رہی تھی۔ اس میں ایک لفظ بار بار آرہا ہے "قراں" یا "قران" میں جلدی میں اسے "قرآن" پڑھ گئ بلکہ ایک جگہ تو "قران عیار" بھی آیا ہے۔ غور سے دیکھا تو یہ ایک کردار کا نام ہے۔ اس کا درست تلفظ "قِران"ہے یعنی ق پر زیر ہے۔ آپ اور پروف ریڈر سے درخواست ہے کہ اس کو "قِران" لکھیں یعنی ق پار زیر ضرور ڈالیں تاکہ للفظِ "قرآن" سے اشتباہ نہ ہو۔ شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ جیہ

میرے پاس جو فائل تھی میں نے اس میں تو ایک ہی دفعہ جہاں جہاں قران لکھا تھا اس کو قِران کردیا ہے

باقی اگر آئندہ ٹائپنگ میں‌ کہیں‌ یہ لفظ آیا تو اس کو صحیح ہی لکھا جائے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپڈیٹ :

اصل طلسم ہوش ربا مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور جو کچھ دستیاب ہے وہ دراصل تلخیص ہے ۔ مختلف افراد اور ناشرین نے مخلتف تلخیصات پیش کی ہوئی ہیں ۔
طلسم ہوش ربا مکمل چالیس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اورمختلف لائبریریوں سے دستیاب ہوسکتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ لیں مسئلہ حل ہوا !

طلسم ہوش ربا کے لئے میری بات ہوئی ہے اپن ایک استاد سے۔ وہ ان دنوں اسلام آباد میں ہیں۔ اُن کی اسلام آباد سے واپسی کے بعد یہ داستان مل جائے گی۔

تب تک موجودہ متن سے کام کرتے وقت کوشش کریں کہ ملازمان کو مُلا زمان بننے سے ممکن حد تک روک سکیں :)
 
Top