شہریار :::::بتاؤں کِس طرح احباب کو آنکھیں جو ایسی ہیں::::: Shahryar

طارق شاہ

محفلین


غزل
بتاؤں کِس طرح احباب کو آنکھیں جو ایسی ہیں
کہ کل پلکوں سے ٹُوٹی نیند کی کرچیں سمیٹی ہیں


سفر مَیں نے سمندر کا کِیا کاغذ کی کشتی میں
تماشائی نِگاہیں اِس لیے بیزار اِتنی ہیں


خُدا میرے! عطا کرمجھ کو گویائی، کہ کہہ پاؤں
زمِیں پر رات دِن جو باتیں ہوتی مَیں نے دیکھی ہے


تُو اپنے فیصلے سے وقت! اب آگاہ کر مجھ کو
گھڑی کی سوئیاں کب سے اِس اِک نقطے پہ ٹھہری ہیں ہیں

جتن تیرا، کہ پہونچایا ہے مجھ کو موت کے منہ تک
مِری آنکھیں، کہ اِس کو زِیست کا زِینہ سمجھتی ہیں

شہریارؔ

(نیند کی کرچیں )​
 
Top