شاک پر شاک!!!

سیما علی

لائبریرین
اگر لڑی نہیں بنانی تھی تو منع کیوں نہ کیا؟؟؟
اگر بنانی تھی تو اب تک بنائی کیوں نہیں؟؟؟
محض زبان چلانے سے کچھ نہیں ہوتا عدنان بھیا...
ہاتھ پیر بھی ہلانے پڑتے ہیں!!!
بھیا ہاتھ پیر ہلانے پڑیں گے پلیز😊😊😊😊😊
 
سیما علی

لائبریرین
کل ناشتے پر ہونے والی ملاقات پر ہمارا ذاتی تجربہ جو ہم آپ سب سے شئیر کرنا چاہیں گے وہ کچھ یوں ہے کہ سوائے ڈاکٹر صاحب کے سب سے ہماری پہلی ملاقات تھی ۔۔۔لیکن ایک دوسرے سے ملکر یوں لگا؀
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
ایسا لگا کہ ہم برسوں سے ایک دوسرے جو جانتے ہیں اور شاید یہ پہلا سوشل میڈیا فورم ہے !
جہاں صد فی صد جئیوئین لوگ ایک فورم پر ہیں ۔۔پروردگار کے حضور دعا ہے کہ وہ اُردو محفل کے منتظمین کو سلامت رکھے اور اُردو محفل کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ۔۔۔
مومن فرحین کچھ تو ہم نے لکھا ہے باقی سب کو حصۂ بقدرِ جثۂ ڈالنا ہے ۔۔۔جو سب نے اپنی اپنی مصروفیت کے باعث شاید ملتوی ہوتا رہا ۔۔۔۔۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
مومن فرحین کچھ تو ہم نے لکھا ہے باقی سب کو حصۂ بقدرِ جثۂ ڈالنا ہے ۔۔۔جو سب نے اپنی اپنی مصروفیت کے باعث شاید ملتوی ہوتا رہا ۔۔۔۔۔

اچھا لگا جان کر اس ملاقات کے بارے میں ۔۔۔ مزید تفصیل سے جاننے کی خواہش ہے اپیا ۔۔۔ 36 صفحات پڑھ کر لگا کہ تفصیل میں جانے سے گریزاں ہیں سب ۔۔۔ اچھا اتنا ہی بتا دیں کون کون شریک تھا اس ملاقات میں ۔۔۔
 
6]مفتی صاحب
اچھے بھیا
صابرہ بٹیا
بھیا نمبر -1
ڈاکٹر صاحب
عدنان عمربھیا
ہم آپکی اپیا
ناشتے کی میز پر ملاقات اتوار کی صبح مورخہ 22 اگست 2021
 
سیما علی

لائبریرین
باہر کا اور اندر موسم دونوں صبح کے وقت کے ساتھ ساتھ خوبصورت تھے ۔۔۔اتنے خوبصورت لوگ کہ بیان سے باہر فاخر رضا کا تو ظاہر و باطن شفاف ہمیںSIUT ہمیں پہلی ملاقات میں نظر آچکا تھا۔۔۔باقی تمام بھی کرسٹل کلیر اور شفاف لوگ ۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
رات کو ہی یعنی ہفتے کی رات کو ہماری اور صابرہ امین بٹیا کی بات ہوئی کے ہم دونوں پہلے بہادر آباد میں عالمگیر اسٹور پر مل لیں گے اور ایک ساتھ روانہ ہونگے ملک ہوٹل جہاں ہم سب کو ناشتے پر ایک ساتھ ہونا تھا ۔۔۔۔
 
صابرہ امین

زبردست سیما آپا، جاری رکھیے ۔ ۔ شاید کسی اور کو بھی تحریک ملے اور مضمون لکھ ڈالیں ۔ ۔
 
Top