شام: اقوام متحدہ کے ماہرین نے واپسی کا سفرشروع کر دیا

کاشفی

محفلین
شام: اقوام متحدہ کے ماہرین نے واپسی کا سفرشروع کر دیا
190082_66727727.jpg

شامی دارالحکومت دمشق میں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے ماہرین نے واپسی کا سفرشروع کر دیا۔ امریکا کا کہنا ہے وہ اپنے بہترین مفاد میں قدم اٹھائے گا۔ دمشق: (دنیا نیوز) شامی دارالحکومت دمشق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چلانے کیلئے آنے والے اقوام متحدہ کے ماہرین کا ایک وفد آج واپس روانہ ہو گیا۔ وفد میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ انیجل کین بھی شامل ہیں۔ وفد نے نہ صرف کیمیائی ہتھیاروں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا بلکہ کئی ثبوت بھی حاصل کئے۔ ادھر سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد کو روس کی جانب سے ویٹو کئے جانے کے بعد امریکا کہا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے خلاف عالمی قوانین کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے بہترین مفاد میں فیصلہ کرے گا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا شام کی صورتحال پر اتحادی ممالک سے مشاورت بدستور جاری ہے تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی نے شام کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
 
Top