سہ ماہی مجلہ "فروغ نعت" کے لیے ورڈ پریس تھیم درکار ہے

شاکرالقادری

لائبریرین
میں اٹک سے ایک سہ ماہی مجلہ "فروغ نعت" جاری کر رہا ہوں جس کے تمام شمارے آن لائن بھی فراہم کرنا چاہتا ہوں پہلا شمارہ پریس میں جانے کے لیے تیار ہے آن لائن شماروں کے لیے ورڈ پریس کی خوبصورت میگزین تھیم درکار ہے جو اردوائی جا چکی ہو
شکریہ
 

بلال

محفلین
غالباً ایسی ایک دو تھیم ہیں تو سہی لیکن فی الحال میرے ذہن میں ایسی کوئی میگزین تھیم نہیں آ رہی جو اردوائی جا چکی ہو۔ ویسے حضرت آپ کوئی مناسب سی میگزین تھیم دیکھ لیں تو اسے اردوایا جا سکتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ بلال ! میں نے ایک تھیم انسٹال کی ہے اور
دائیں سے بائیں سمت تبدیل کرنے، اردو فانٹ ک اپلائی کرنے کی حد تک اسے اردوا لیا ہے
لیکن
ایک پلگ ان ۔۔۔۔۔ کوئک لوکلائزیشن ۔۔۔ کی مدد سے انگریزی الفاظ کا ترجمہ کرنے کی بہتیری کوشش کے باوجود کامیابی نہیں ہو سکی معلوم نہیں یہ پلگ ان کیوں کام نہیں کر رہی۔
اور مینول طریقہ سے ترجمہ کا کام میرے بس کا روگ نہیں

آپ یہ انسٹالیشن اس ربط پر دیکھ سکتے ہیں
اگر حکم ہو تو آپ کو ذاتی پیغام میں ایڈمن لاگ ان کی معلومات بھیج دوں
 
Top