سہ ماہی اردو محفل اپریل تا جون 2020 کی تیاری

تمام محفلین کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ سہ ماہی مجلہ’’اردو محفل آن لائن کے اگلے شمارے اپریل تا جون سنہ 2020 کے لیے مواد اکٹھا کیا جارہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے محفلین اپنی نگارشات اس دھاگے میں پیش کریں۔ محفل کے دیگر زمروں میں اس عرصہ میں پیش کی جانے والی تحاریر کا انتخاب بھی شمارے میں شامل کیا جائے گا۔ مجلہ کی مجلسِ ادارت میں شامل محفلین کی خصوصی توجہ درکارہے۔
 
محبت عمر بھر اب کون کرتا ہے۔۔
زمانے کے بدلتے رنگ میں ڈھل کر
محبت نے بھی فرسُودہ، پرانے سب معانی میں نئی ترمیم کر ڈالی۔۔
محبت اب فقط وقتی ضرورت ہے
محبت دائمی جذبوں کے احساسِ ''زیاں'' میں اب نہیں پڑتی۔
محبت اب خلوصِ دل کو فُرقت کی کسوٹی پر نہیں کستی۔۔
محبت اب گلے شکوے نہیں کرتی۔۔
فراقِ یار میں دل سے نکلتی آہ بھی دہلیز پر اس کی کبھی دستک نہیں دیتی۔۔
بدلتے رنگ میں اس نے نیا انداز اپنایا
کہ اب برسوں تلک دل میں بسانے کا
زمانہ جا چکا کب کا
محبت اب بدن کی خواہشوں کا نام ہے جاناں
محبت عمر بھر اب کون کرتا ہے۔۔
 
Top