سندھ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، لاک ڈاؤن کی تیاریاں

sobiaanum

محفلین
Sindh News
Coronavirus302020.jpg
صوبے سندھ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، لاک ڈاؤن کی تیاریاں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کیس بڑھنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ہدایت کردی۔

صوبے سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد صوبائی حکومت نے چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کی ہیں جس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے خط لکھا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس افسر محکمہ صحت سے مشاورت کرکے ایس او پیز پر عمل کرائیں۔

محکمہ صحت نے خط ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سمیت ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو لکھا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ اگلے مراحل کے لیے محکمہ صحت سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں نشاندہی کی جائے، ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔
سندھ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، لاک ڈاؤن کی تیاریاں
 
Top