سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

اوشو

لائبریرین
افطاری میں دال چکن ، روٹی ، چائے
سحری میں بھنڈیاں ، پراٹھے، دہی، چائے
الحمدللہ
 

شمشاد

لائبریرین
سحری میں پراٹھے کے ساتھ کوئی سالن ہو گا۔ غالباً گوشت کا ہی ہو گا۔ اور چائے تو ضروری ہے ناں۔
 

x boy

محفلین
کل افطار میں
خلاص ملکی کھجور
اسپرنگ رول
سموسے
چنا چاٹ
تربوز
فریش پلپی اورنج جوس
اور بہت سی دعائیں سب کے لئے
آخر میں مغرب کی نماز باجماعت مسجد میں
الحمدللہ ، مغرب کی نماز میں شامل ہونے کے لئے افطار کو معمولی سا کھاکر مسجد روانہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مغرب باجماعت نماز ادا کرپاتا ہوں
کھانا پینا بھی ضروری ہے لیکن باجماعت مسجد میں نماز بہتر ہے

سحری میں
بڑے گوشت چانپ اور دستی کا آلو والاسالن
سادہ چاول
کیلا
لسی
بس الحمدللہ
آخر میں فجر کی نماز مسجد میں باجماعت
 
Top