سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

یہ لڑی خدا کے وجود تک کیسے پہنچ گئی؟
قران مجید کو کلام الہی تبھی مانا جاتا ہے جب خدائے بزرگ و برتر کے وجود کا دل سے اقرار بھی ہو۔ جنھیں آپ من گھڑت کہانیاں کہتے ہیں وہ خدا کی نازل کردہ عظیم کتاب کے بیان سے متصادم ہے۔
خدا کو مانیں گے تو خدا کی مانیں گے۔
 
فے کاف

محفلین
شرمندہ نہ کریں۔ اک واری فیر شکریہ کا موقع دیں۔ :)
آپ کا ایمان کتنا مضبوط ہے۔ اس ایمانی سکیل سے دریافت کر لیں:
atheist%2Bscale.png
خدا کے ماننے والوں کے ایمان کو کیسے ناپیں گے؟ مطلب کمپئیر کیسے کریں گے؟
 
دین جس ایمان کو ڈیفائن کرتا ہے اس میں ایسا نہیں
کیا آپ اپنے اقتباس شدہ مراسلے کی مزید وضاحت کرسکتے ہیں ؟

۔۔۔۔۔
سورہ البقرہ آیت 285
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّ۔هِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ

ترجمہ: رسول پر جو کچھ اس کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا، اس پر وہ خود بھی ایمان لایا اور سب مومن بھی ایمان لائے۔ یہ سب اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) ہم اللہ کے رسولوں میں سے کسی میں بھی تفریق نہیں کرتے۔

یہ یقین بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔
لفظ ایمان کا لغوی مفہوم ہے ’تصدیق کرنا‘ ۔ مسلمان یہ یقین رکھتا ہے کہ جنات، جادو اور میتوں کے ٹھیک رہنے کا ذکر قران مجید میں موجود ہے اور جب پروردگار کی طرف سے نازل ہوئی کتابوں پر ایمان لانا ایمان کا حصہ ہے تو اس میں درج ان باتوں پر کیسے یقین نا کیا جائے؟ یا انھیں ایمان کا حصہ کیوں نا سمجھا جائے ؟
 
شرمندہ نہ کریں۔ اک واری فیر شکریہ کا موقع دیں۔ :)
آپ کا ایمان کتنا مضبوط ہے۔ اس ایمانی سکیل سے دریافت کر لیں:
atheist%2Bscale.png
میں بغیر کسی دلیل، حجت یا شک کے خدائے وحدہ لاشریک پر ایمان رکھتا ہوں، الحمدللہ۔ گو مجھے فی الحال تک اپنے ایمان کی مضبوطی جاننے کے لیے کسی سکیل کی ضرورت نہیں ہے، لیکن بہرحال یہ ایک معلوماتی جدول ہے۔ اس کی شراکت پر آپ کا شکریہ۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
نہیں ہے کوئی معبود، سوائے اللہ کے ۔۔۔! :)
اللہ کا شکر ہے کہ یہ ایمان ہے۔
میں بغیر کسی دلیل، حجت یا شک کے خدائے وحدہ لاشریک پر ایمان رکھتا ہوں، الحمدللہ۔
ایمانی سکیل کے مطابق آپ سب الحمدللہ Strong Theism کے قائل ہیں۔ یعنی خدا ئے واحد و لاشریک پر آپ کا ایمان مضبوط ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ یقین کامل تا حیات قائم و دائم رہے۔ آمین
 
عباس رضا

محفلین
کیا اسلام جنات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر یقین کا نام ہے؟
[arabic]وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا ۚ أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ[/arabic]
اور بے شک ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیے بہت جن اور آدمی، وہ دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں، اور وہ آنکھیں جن سے دیکھتے نہیں، اور وہ کان جن سے سنتے نہیں، وہ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ وہی غفلت میں پڑے ہیں۔
(پارہ 9، الاعراف: 179)
کیا اسلام ۔۔۔۔جادو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر یقین کا نام ہے؟
[arabic]فَلَمَّا أَلْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ
[/arabic]جب انہوں نے ڈالا لوگوں کی نگاہوں پر جادو کردیا اور انہیں ڈرادیا اور بڑا جادو لائے۔

(پارہ 9، الاعراف: 116)
کیا اسلام ۔۔۔۔میتوں کے ٹھیک رہنے پر یقین کا نام ہے؟
ہمارے نبی [arabic]صلى الله تعالى عليه وسلم[/arabic] فرماتے ہیں: [arabic]إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء[/arabic] بے شک [arabic]الله تعالى[/arabic] نے زمین پر حرام کیاہے کہ پیغمبروں کے بدن کھائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
خدا کے ماننے والوں کے ایمان کو کیسے ناپیں گے؟ مطلب کمپئیر کیسے کریں گے؟
اس طرح کہ یہ معاملہ خدا پر چھوڑ دیں ۔
خدا ئی فوجدار نہ بنیں ۔ :)
متفق۔ جو خدا کو مانتا ہے اسے جدول کے ذریعہ ماپا جا سکتا ہے۔ جو خدا کی مانتا ہے۔ یہ معاملہ اس کے رب کے ساتھ ہے۔ یہاں انسانوں کو ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں :)
 
فے کاف

محفلین
کیا آپ اپنے اقتباس شدہ مراسلے کی مزید وضاحت کرسکتے ہیں ؟

لفظ ایمان کا لغوی مفہوم ہے ’تصدیق کرنا‘ ۔ مسلمان یہ یقین رکھتا ہے کہ جنات، جادو اور میتوں کے ٹھیک رہنے کا ذکر قران مجید میں موجود ہے اور جب پروردگار کی طرف سے نازل ہوئی کتابوں پر ایمان لانا ایمان کا حصہ ہے تو اس میں درج ان باتوں پر کیسے یقین نا کیا جائے؟ یا انھیں ایمان کا حصہ کیوں نا سمجھا جائے ؟
کسی نان مسلم کو اسلام میں داخل کرنا ہو تو کلمے کے ساتھ جنات، جادو اور میتوں پر بھی ایمان لانے کے لیے کہا جائے گا؟
 
عباس رضا

محفلین
متفق۔ جو خدا کو مانتا ہے اسے جدول کے ذریعہ ماپا جا سکتا ہے۔ جو خدا کی مانتا ہے۔ یہ معاملہ اس کے رب کے ساتھ ہے۔ یہاں انسانوں کو ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں :)
ٹانگ اڑانا مختلف تعبیر ہے۔ ورنہ خدا کی ماننا بھی ضروری ہے اور ایک دوسرے کو اس کی ترغیب دینا ہم امتِ مسلمہ کا کام ہے۔
[arabic]كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ [/arabic]
تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔
(پارہ 4، آل عمران: 110)
 
فے کاف

محفلین
اور بے شک ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیے بہت جن اور آدمی، وہ دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں، اور وہ آنکھیں جن سے دیکھتے نہیں، اور وہ کان جن سے سنتے نہیں، وہ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ وہی غفلت میں پڑے ہیں۔
یہاں جنوں پر ایمان لانے کے لیے تو نہیں کہا گیا۔
جب انہوں نے ڈالا لوگوں کی نگاہوں پر جادو کردیا اور انہیں ڈرادیا اور بڑا جادو لائے۔
یہاں بھی جادو پر ایمان لانے کا کوئی مطالبہ نہیں۔
ہمارے نبی صلى الله تعالى عليه وسلم فرماتے ہیں: إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء بے شک الله تعالى نے زمین پر حرام کیاہے کہ پیغمبروں کے بدن کھائے۔
ایضا
 
زیک

مسافر
قران مجید کو کلام الہی تبھی مانا جاتا ہے جب خدائے بزرگ و برتر کے وجود کا دل سے اقرار بھی ہو۔ جنھیں آپ من گھڑت کہانیاں کہتے ہیں وہ خدا کی نازل کردہ عظیم کتاب کے بیان سے متصادم ہے۔
خدا کو مانیں گے تو خدا کی مانیں گے۔
Literalism کی جس لہر کو آج ہم اسلام کہتے ہیں وہ کسی صورت پہلے وقتوں کے بزرگان سے compatible نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر کوئی جنوں کے الگ سے مخلوق نہ سمجھے تو کیا اسلام سے خارج سمجھا جائے گا؟
نہیں۔ متشکک یا اگنانوسٹک (کمزور ایمان والا) سمجھا جائے گا :)
متشکک یا اگناسٹکس بیک وقت دو پوزیشنز لیے ہوئے ہیں۔ یعنی خدا کے وجود کو کسی نا کسی سطح پر تسلیم بھی کر رہے ہوتے ہیں (برملا اظہار نہیں کرتے) اور شک میں بھی مبتلا رہتے ہیں (اور اس کا اظہار مختلف حیلوں بہانوں سے گاہے بگاہے کرتے بھی رہتے ہیں)۔۔۔ یعنی رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نا گئی کا سیدھا سادہ کیس ہے۔ :)
 
Top