دیدہ ور۔ برقی جریدہ

الف عین

لائبریرین
کبھی میں نےا طلاع دی تھی کہ دیدہ ور‘ نامی برقی جریدہ شروع ہونے والا ہے۔ اس کا اجراء ہو گیا ہے۔ دیکھیں:
http://www.deedahwar.com/
علی گڑھ اردو کلب نامی یاہو گروپ کے اس جریدے کو فلیش سے سجایا گیا ہے۔ اگرچہ ان کی فائلیں ساری نفیس نستعلیو؎ق فانٹ میں تھیں جیسی کی مدیر اعلیٰ صہیب نے مجھے بتایا تھا۔ لیکن اب تحریری مواد کم ہی ہے۔ تکنیکی طور پر بہت خوبسورت سائٹ بن گئی ہئے۔
اور اس کی ڈیجیٹل لائریری بھی ہے۔


http://www.deedahwar.com/books.html
ویسے میں اس یاہو گروپ سے ا لگ ہو گیا ہوں۔ خواہ مخواہ رومن اردو میں گفتگو چلتی رہتی تھی اور ان گنت مباحثے۔ س لئے فورآ اطلاع نہیں مل سکی
 

زرقا مفتی

محفلین
اعجاز صاحب
جب بھی دیدہ ورکے ربط پر کلک کرتی ہوں جریدہ سامنے آتے ہی فائر فاکس بند ہو جاتا ہے
انٹر نیٹ ایکسپلورر کے ساتھ بھی یہی ہوا
اس کی کیا وجہ ہے کیا یہ جریدہ خاص الخاص قارئین کے لئے ہے
والسلام
زرقا
 

الف عین

لائبریرین
میرے ساتھ تو کوئی پرابلم نہیں۔ میں نے فائر فاکس میں ہی دیکھا ہے۔ ہاں میں کیوعں کہ نو سکرپٹ ایکسٹینشن استعمال کرتا ہوں اسلئے اس یو آر ایل کو سکرپٹ رنن کرنے کی اجازت دی ہے
 

الف عین

لائبریرین
دیدہ ور کے ویب ماسٹر صہیب صدیقی نے شاید زرقا کو اطلاع دے دی ہے۔ پھر بھی یہاں میں لکھ سوں کہ اس مسئلے کی وجہ یہ بتائ جاتی ہے کہ یہ فلیش پلئیر کے کریش ہونے کے باعث ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو اس کی وجہ یہی ہے کہ فلیش پلئیر کام نہیں کر رہا۔ اس کو ری انسٹال کرنے سے کام بن جاتا ہے۔
زرقا۔۔ صہیب نے مجھ سے تمہارا رابطے کا پوچھا تھا تو میں نے ای میل آئ ڈی دے دی تھی۔۔ امید ہے کہ برا نہیں مانا ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
ذرا محفل کے تکنیکی ماہرین بھی اس کا جائزہ لیں۔ یہ امبیڈیڈ نستعلیق کی سدائٹ ہے جو نفیس اور جوہر نستعلیق فانٹ پر مبنی ہے۔ اس میں کیا کیا مسائل ممکن ہیں۔ کم ازکم انٹر نیٹ اکسپلورر پر جو نوے فی صد سے زیادہ لوگوں کا ڈفالٹ براؤزر ہے، بغیر فانٹ داؤن لوڈ کئے درست نظر آتی ہے۔ کیا اس تکنالوجی کا وسیع استعمال نہیں کیا جا سکتا؟
 

الف عین

لائبریرین
صہیب نے مجھے ای میل میں 94 فی صد لکھا تھا!!!! معلوم نہیں کہاں سے یہ ڈاٹا ملا تھا۔۔ لیکن یہی دیکھ لو، محفل میں بھی صرف دس فی صد لوگ فائر فاکس استعمال کرتے ہیں۔
 
Top