دہشت گردی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، وزارت داخلہ کا مراسلہ

دہشت گردی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، وزارت داخلہ کا مراسلہ
(روزنامہ26مئی 2016)تحریک طالبان حساس تنصیبات کونشانہ بناسکتے ہیں ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں ، ایئر بیس ،سی پورٹ اہم تنصیبات سمیت سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کو ایک مراسلہ کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک طالبان اپنے لیڈر ملا اختر منصور کی ہلاکت پر کسی بھی ممکنہ رد عمل کر سکتے ہیں جس کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی فل پروف انتظامات بنانے کا کہا گیا ہے جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے کمشنرز ، آر پی اوز ،ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز اور حساس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میںکسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے آج جمعہ کے روز سکیورٹی کے فل انتظامات کیساتھ ساتھ تمام سرکاری انتہائی حساس تنصیبات کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹس ،ڈرائی پورٹ ،ریلوے اسٹینشنز ،پنجاب سیکرٹریٹ اور وزراء کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری املاک کی سیکورٹی کو انتہائی چاک و چوبند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع اپنے اپنے ضلعوں میں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی جامع تلاشی رکھیں جبکہ پنجاب سے ملحقہ خیبر پختونخواہ کے تمام راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے اضافی چوکیاں اور دستے تعینات کردیئے گئے ہیں جوخیبر پختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال اور ان کا ریکارڈ رکھیں گی اس ضمن میں حساس ادارے بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہونگے کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلئے آج جمعہ کے روز تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔
http://qudrat.com.pk/punjab/26-May-2016/100405
 
طالبان دہشتگرد ایک مشترکہ خصوصیت کے حامل ہیں اور وہ انارکسٹ فلسفہ کے پیروکار ہیں اور انکے پیچھے کارفرما ذہن ایک مخصوص طرز فکر رکھنے والا ذہن ہے۔ان میں سے بعض شعوری طور پر دین اسلام اور پاکستان کو نابود کرنا چاہتے ہیں۔یہ گروہ اپنی منفرد مذھبی روایات اور مخصوص انتہا پسندانہ طرز زندگی کو اسلام کے نام پر پاکستانی معاشرے پر مسلط کرنا چاہتا ہے اور ان میں موجود اسلام کے شعوری دشمن ، غیر انسانی اور غیر قرآنی مذھبی روایات اور قبائلی ثقافت کو اسلام کی اقدار و ثقافت قرار دے کر دین اسلام کی روز افزوں مقبولیت کو کم کرنے کے درپے ہیں۔​
طالبان دہشتگردوں انسانیت کے سب سے بڑےد شمن ہیں ۔طالبان دہشتگرد کسی اعلیٰ نظریئے کے حصول لئےنہ لڑ رہے ہیں بلکہ یہ گمراہ لوگ ہیں۔​
 

محمد فہد

محفلین
اللہ تعالیٰ پاکستان کی‘ پاکستانی قوم کی‘ اس کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت فرمائے‘ آمین۔ ۔۔
 
Top