دل باغ باغ ہوجاتا ہے

دل باغ باغ ہوجاتا ہے
حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، میں نے عرض کی ،یارسول اﷲ(صلٰی اللہ علیہ وسلم) جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا دل باغ باغ ہوجاتا ہے اور آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ (آقا ا)مجھے ہر چیز کی معلومات عطا فرمادیجئے! ارشاد ہوا،’’ ہر شے پانی سے بنی ہے‘‘ میں نے عرض کی ،اُس چیز پر مطلع فرما دیجئے ،جسے اپنا کر میں جنت پا سکوں۔فرمایا،’’ کھانا کھِلاؤاور سلام کو پھیلاؤاور صِلَۂ رِحمی کرو اور رات میں(نفلی) نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں، تم سلامتی سے داخلِ جنت ہو جاؤ گے۔ (مسند امام احمد ،ج3،ص174)
(ملخص از فیضان سنت باب آداب طعام)
 

رضا

معطل
سلام!
ماشاء اللہ ‏عزوجل
دل باغ باغ کردیا۔اللہ عزوجل آپ کا بھی دل باغ باغ بلکہ باغ مدینہ بنائے دیدار حبیب (صلٰی اللہ علیہ وسلم) سے۔
تیری جب کہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی
میرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے (صلٰی اللہ علیہ وسلم)
 
جزاک اللہ

رضا نے کہا:
سلام!
ماشاء اللہ ‏عزوجل
دل باغ باغ کردیا۔اللہ عزوجل آپ کا بھی دل باغ باغ بلکہ باغ مدینہ بنائے دیدار حبیب (صلٰی اللہ علیہ وسلم) سے۔
تیری جب کہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی
میرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے (صلٰی اللہ علیہ وسلم)
آمین بجاہ النبئی الکریم صلٰی اللہ علیہ وسلم
اللہ عزوجل آپ کے حق میں بھی یہ دعاقبول فرمائے۔آمین بجاہ النبئی آمین صلٰی اللہ علیہ وسلم
 
Top