خیبر پختونخوا کی حکومت صرف ڈیڑھ دو ماہ کا کھیل ہے، مولانا فضل الرحمان

کاشفی

محفلین
خیبر پختونخوا کی حکومت صرف ڈیڑھ دو ماہ کا کھیل ہے، مولانا فضل الرحمان
169060-MaulanaFazalPPI-1377858083-543-640x480.JPG

طالبان سے مذاکراتی عمل اگلے ایک ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے، مولانا فضل الرحمان فوٹو:فائل
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صرف ڈیڑھ دو ماہ کا کھیل ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
اگر تحریک انصاف کی صوبے میں ڈیڑھ دو ماہ سے زائد حکومت رہی تو شاید خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پچ پر آ گئے ہیں، طالبان سے مذاکراتی عمل اگلے ایک ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں حکومت کو جو بھی تعاون درکار ہوگا ہم فراہم کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقتدر سیاسی قوتوں کا مشاورتی فورم جلد بنے گا جس میں ملک کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا کی حکومت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو دیوانے کا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اسی طرح کے غیر سنجیدہ بیانات پر چل رہی ہے اور ان جیسے لوگوں کی حکومت کے باعث ہی ملک کے حالات آج اس نہج پر پہنچ گئے ہیں۔
 
Top