خون مسلم ارزاں: غزہ پر برطانوی پالیسیوں کی مخالفت، سعیدہ وارثی مستعفی

53e099ad11088.jpg

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتیں،لہذ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ 'انتہائی دکھ کے ساتھ آج صبح میں نے وزیراعظم کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کیا ہے'۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں غزہ کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کر سکتی'۔
BuQ3bryCUAEXV6E.jpg


دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعیدہ وارثی کے استعفیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعیدہ وارثی نے بحیثیت وزیر بہتر کام کیا اور ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔

لندن کے میئر بورس جونسن نے سعیدہ وارثی کے استعفیٰ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد از جلد حکومت میں واپس آئیں۔

سعیدہ وارثی برطانوی دفتر خارجہ کی سینیئر منسٹر آف اسٹیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فیتھ اور کمیونیٹیز کی وزیر کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے تھیں۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انھوں نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے یا نہیں۔

سعیدہ وارثی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کابینہ ہیں، جنھوں نے 2010 میں برطانوی کابینہ میں شمولیت اختیار کی۔

سعیدہ وارثی کا خاندان 1960 میں پاکستان کے شہر گوجر خاندان سے برطانیہ منتقل ہو گیا تھا۔

انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔

سعیدہ وارثی نے اپنے آبائی گاؤں گوجر خان میں خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالےسے پانچ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی کھول رکھے ہیں۔

http://urdu.dawn.com/news/1007908/cvc
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک دن کی خبر ہے اور بس۔ اگر حکومت میں رہتے ہوئے ہر روز مذمتی بیان جاری کرتیں تو اسرائیل کے لئے ایک مستقل سر درد رہتیں :)
 
اقوام متحدہ کے ارکان سرے عام رو رہے ہیں کچھ کر نہیں سکتے۔ وہاں انکا استعفیٰ کیا کرے گا؟ ہاں البتہ اپنے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لئے کافی ہے۔
 
Top