حاضر ہے درِ دولت پہ گدا ، سرکار ﷺ توجہ فرمائیں

الف نظامی

لائبریرین
حاضر ہے درِ دولت پہ گدا ، سرکار توجہ فرمائیں
محتاجِ نظر ہے حال مرا ، سرکار توجہ فرمائیں

میں کر کے ستم اپنی جاں پر ، "جاوک" لبِ حق سے سن کر
آیا ہوں بہت شرمندہ سا ، سرکار توجہ فرمائیں

میں کب آنے کے قابل تھا ، رحمت نے یہاں تک پہنچایا
سرکار پر تن من جان فدا ، سرکار توجہ فرمائیں

اک میں ہی نہیں پوری امت ، ساری دنیا ساری خلقت
تکتی ہے رستہ رحمت کا ، سرکار توجہ فرمائیں

اس ربط پر آڈیو میں سن سکتے ہیں[/CENTER]
 
عبد الرحمن

لائبریرین
میں کب آنے کے قابل تھا ، رحمت نے یہاں تک پہنچایا
سرکار پر تن من جان فدا ، سرکار ﷺ توجہ فرمائیں

ماشاء اللہ! جزاکم اللہ خیرا!
بہت ہی خوب صورت تحفہ ہے عزیزم!
 
Top