توبۃ النصوح

ماوراء

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔



توبتہ النصوح


از


ڈپٹی نذیر احمد دہلوی





نام | صفحہ | تکمیل ماوراء | 1-25 |
وارث | 26-50 |
ایم بلال | 51-75 |مکمل
حسن علوی | 76-100 |
قیصرانی | 101-125 |مکمل
قیصرانی | 126-150 |
؟ | 151-175 |
؟ | 176-200 |
شمشاد | 201-242 |مکمل





 

ماوراء

محفلین
شروع اللہ کے نام سے۔۔۔۔۔

خواتین و حضرات، جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ سنت کی آئینی حیثیت، زاویہ ، زاویہ 2 ، علی پور کا ایلی اور باغ و بہار کتابوں پر ٹیم ورک ہو چکا ہے۔ زاویہ 3 اور طلسم ہو شربا پر کی قسمت کچھ خراب نکلی اور کام ادھورا رہ گیا۔ لیکن امید ہے کہ طلسم ہو شربا پر جلد ہی کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ (اگر سکین شدہ مواد مل گیا تو)

عمران سیریز پر تو کام ہو ہی رہا ہے، لیکن لائبریری کے بہت سے ارکان فارغ ہیں۔ اور ان میں میرا نام بھی سرِ فہرست ہے۔:) تو میں نے فیصلہ کیا کہ عمران سیریز کے ساتھ ایک اور کتاب بھی کام شروع کیا جائے۔ ورنہ اس طرح تو لائبریری کی رفتار کچھوے کی سی ہو جائے گی۔

لابئریری کے ممبر آپ کیوں ہیں؟ یقیناً سب کو ہی معلوم ہو گا۔ دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔ اس لیے بہت اچھے بچوں کی طرح جو جو ممبر فارغ ہیں، اس کتاب میں مدد کے لیے اپنا نام دے دیں۔

نوٹ: اگر کسی کو اس ناول کو لائبریری میں شامل کرنے پر کوئی اعتراض ہے تو پہلے ہی بتا دے، کیونکہ بعد میں کام گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔آپ اپنی تجاویز اور تبصرے بھی کر سکتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ٹیم ممبر:

شمشاد بھائی (تو ضرور شامل ہوں گے)

ماوراء

باقی ممبر اپنا نام خود دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔:)
 

الف عین

لائبریرین
جیو ماوراء۔۔۔ بلکہ جیسا کہ میں اکثر کہتا ہوں۔۔ جیو جب تک جی چاہے۔۔۔۔۔
کلاسیک کے لئے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں کاپی رائٹ کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتا۔
 

ماوراء

محفلین
شکریہ اعجاز انکل۔


اچھا تو نئی ٹیم کچھ یوں ہے۔

- شمشاد
- ماوراء
- سخنور
- الف نظامی
- محمد وارث
- آصف اکرام

:grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز انکل۔


اچھا تو نئی ٹیم کچھ یوں ہے۔

- شمشاد
- ماوراء
- سخنور
- الف نظامی
- محمد وارث
- آصف اکرام

:grin:


شکریہ ماوراء آپ کا اس عزت افزائی کیلیئے، لیکن آج کل چھٹیوں پر ہوں لائبریری سے، کچھ صحت اور کچھ لوڈ شیڈنگ نے تنگ کیا ہوا ہے، بہرحال حکمِ حاکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری پاس یہ کتاب بھی ہے، اور ٹیم کا رکن بننے کو بھی تیار ہوں بس کام کی رفتار معمول سے بھی سست رہے گی، سوچا آپ کو پیشگی اطلاع کر دوں۔
 

ماوراء

محفلین
وارث، اگر آپ کی صحت ٹھیک نہیں تو پھر میں نہیں کہوں گی۔ کیونکہ کام سے زیادہ اہم صحت ہے۔ جب آپ اچھا محسوس کریں تو بتائیے گا۔ آپ اپنا خیال رکھیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اصل میں مجھے شاعری سے زیادہ دلچسپی ہے لیکن خیر یہ کوشش بھی کر لیتا ہوں لیکن شائد دیر زیادہ لگ جائے کیونکہ میری اردو ٹائپنگ کی رفتار خاصی کم ہے -
 

ماوراء

محفلین
نہیں نہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ آرام سے لکھنا۔ جتنا مرضی وقت لیں۔
شکریہ۔:)

ابھی ٹیم بن جائے تو آپ کو بھیجتی ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے مجھے پروف ریڈنگ سے زیادہ دلچسپی ہے - وہ کام بہت خوش ہو کر کرتا ہوں - کیونکہ غلطیاں نکالنی ہوتی ہیں - :)
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث، اگر آپ کی صحت ٹھیک نہیں تو پھر میں نہیں کہوں گی۔ کیونکہ کام سے زیادہ اہم صحت ہے۔ جب آپ اچھا محسوس کریں تو بتائیے گا۔ آپ اپنا خیال رکھیں۔

بہت شکریہ ماوراء آپ کا ان نیک خواہشات کیلیئے، نوازش آپکی۔

میں انشاءاللہ مقدرو بھر اس پروجیکٹ پر کام کرتا رہوں گا کہ کلاسیکس مجھے بھی بہت پسند ہیں، آپ بسم اللہ کیجیئے، میں نے بھی گرد جھاڑ لی ہے کتاب پر سے۔
 

ماوراء

محفلین
بہت شکریہ ماوراء آپ کا ان نیک خواہشات کیلیئے، نوازش آپکی۔

میں انشاءاللہ مقدرو بھر اس پروجیکٹ پر کام کرتا رہوں گا کہ کلاسیکس مجھے بھی بہت پسند ہیں، آپ بسم اللہ کیجیئے، میں نے بھی گرد جھاڑ لی ہے کتاب پر سے۔

گڈ۔گرد جھاڑ لی ہے، مطلب کہ ارادہ کر لیا ہے۔
اب چھوٹی سی ٹیم بن گئی ہے تو شروع کرتے ہیں۔ امید ہے باقی ساتھی بھی ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
یہاں کتاب کے صفحات ہیں۔

پہلے 25 صفحے میں لے رہی ہوں۔

باقی وارث اور سخنور آپ جتنا سمجھتے ہیں کہ آسانی سے لکھ سکتے ہیں تو 25ویں صفحے سے آگے کے صفحے لے لیں۔اور یہاں بتا دیں۔

اب اگر شمشاد بھائی یہاں نظرِ کرم فرمائیں تو بات بنے۔:)
 

ماوراء

محفلین
ڈائریکٹ لنک شاید نہیں کھل رہا۔ صفحہ کھلنے کے بعد بائیں طرف اردو فکشن پر کلک کریں اور پھر پانچویں نمبر پر توبتہ النصوح موجود ہے۔
 
Top