گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

لاریب مرزا

محفلین
ایک تجویز یہ بھی نوٹ کر لی جائے کہ سب سے پہلے تو "سالگرہ کا کیک" پیارا سا ڈیزائن کر کے کاٹا جائے۔ تاکہ پتہ چلے کہ سالگرہ شروع ہو چکی ہے۔ کسی نے ابھی تک سالگرہ کا کیک ہی نہیں کاٹا۔۔ اور اس دھاگے میں سب اردو محفل کو اپنے اپنے ہنر کے جوہر دکھاتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دیں۔ :)
اور اس تجویز پر ضرور غور کیا جائے۔ نہیں تو ہمیں یہ سالگرہ بہت ادھوری لگ رہی ہے۔ :nottalking:
 

نور وجدان

لائبریرین
محفل کو گیارہوں سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو کوئی تجویز نہیں سوجھی ،میرا خیال ہے ایک ماہ تک محفلیں کو روازنہ اس جگہ آنا چاہیے ، اور اپنی باتوں سے خوشیاں بانٹنی چاہیے
 

حبیب صادق

محفلین
منتظمین اور اراکین کو سالگرہ مبارک ، اللہ رب العزت اس فورم کو اسی طرح قائم ودائم رکھے تاکہ ہم کو اردو پڑھنے ، سیکھنے اور لکھنے کے مواقع ملتے رہیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اہل محفل کو اردو محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو. اللہ تعالٰی محفل کی رونقیں یونہی برقرار رکھیں. آمین
اس بار نبیل کے سالانہ خطاب اور سالگرہ کے لائیو جشن کی کوریج کی کمی کھل رہی ہے. یا شاید میں ابھی تک انہیں دیکھ نہیں پائی.
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
سالگرہ مبارک ہو۔ ۔۔۔
تجاویز:
شاعری اور مشاعرہ وغیرہ بھی ٹھیک ہے، نثری نظم بھی، ڈیزائن کردہ پوسٹرز پوسٹ کرنا بھی۔ اس ضمن میں :
1) سب سے پہلے ایک الگ بورڈ ترتیب دیا جائے جو محض سالگرہ کے حوالے سے تمام دوستوں کی ہر قسم کی تخلیقات پر مشتمل ہو۔
2) نظم اور نثر اپنی اپنی پسند سے لکھی جاسکتی ہے۔ آپ اپنی مرضی کا پوسٹر بنا کر شیئر بھی کرسکتے ہیں لیکن اس ضمن میں فرمائشوں کا الگ بورڈ ہونا چاہئے۔ یعنی سالگرہ کے موقعے پر تمام محفلین اپنی اپنی فرمائشیں پیش کرسکتے ہیں کہ انہیں کس موضوع پر نظم یا نثر ی تخلیق کی خواہش ہے یا کیسا پوسٹر یا دیگر تخلیق انہیں محفل کی سالگرہ کے حوالے سے اچھی لگے گی کہ وہ بنا کرد ی جائے۔ جسے بھی وہ تجویز مناسب محسوس ہو، وہ اس پر تخلیق کرکے اسے سالگرہ کے حوالے سے تخلیقات کے بورڈ میں، جس کا ذکر ہم نکتہ نمبر 1 میں کرچکے، داخل کرے اور اس کا لنک فرمائش کے ساتھ ہی مہیا کردے۔
3) تمام اراکین محفل اس فورم کے حوالے سے اپنا اپنا تجربہ بیان کرسکتے ہیں کہ وہ کیسے اس محفل کا حصہ بنے اور انہیں اس محفل میں آنے کا کیا فائدہ ہوا اور اب تک کیا فائدہ ہو رہا ہے۔
4) اراکین کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ وہ جو فوائد یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں، اس کے بدلے میں اس فورم کو انہوں نے اب تک کیا دیا ، یا کیا دینا چاہتے ہیں(اختیاری)۔۔۔ اور جو فوائد وہ حاصل کر رہے ہیں، ان میں توسیع کس حوالے سے اور کیسے چاہتے ہیں۔
5) یہاں جو میں تجاویز پیش کر رہا ہوں، ان کے ساتھ ساتھ آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ گپ شپ بھی جاری ہے۔ مجھے یہ بات بری نہیں لگ رہی لیکن بہتر ہوگا کہ گپ شپ کو الگ کیا جائے اور محض سنجیدہ تجاویز کا ٹاپک الگ ہو، تاکہ ہم ان پر آسانی سے غور کرسکیں۔
6) محفل کے منتظمین یہ بتائیں کہ محفل کو بنے ہوئے گیارہ سال ہو گئے ، اس دوران میں انہوں نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ کیا سیکھا اور کس کس شعبے میں وہ مزید ترقی چاہتے ہیں۔
7) معطل اراکین کا جہاں تک معاملہ ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ معافی بہترین راستہ ہے۔ تمام معطل اراکین کو بحال تو کیا جائے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان پر نگرانی رکھی جائے کہ کیا ان کا رویہ بہتر ہوا ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو دوبارہ معطل کرنے کا اختیار استعمال کیا جاسکتا ہے۔
8) ویڈیوز پیش کرنے کی تجویز بھی اچھی ہے۔ محفل کے متعلق چھوٹے چھوٹے پیغامات ویڈیو کی صورت میں سالگرہ کے حوالے سے پوسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ اس پر یقینا کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
9) بہت سے ایسے عنوانات ہیں جن میں اب تک بہت ترقی رونما ہوچکی ہے۔ اب مجھے علم نہیں کہ یہاں اس عنوان سے کچھ موجود ہے یا نہیں، لیکن میں فلیش پر کام کرتا تھا۔ آج وہ ویب سائٹ ہی بند ہوچکی جو فلیش میں بنائی گئی اینی میشن اور فوٹو گیلریز وغیرہ انٹرنیٹ پر بیچا کرتی تھی۔ اس کی جگہ ایچ ٹی ایم ایل فائیو، پی ایچ پی اور دیگر ٹیکنالوجیز نے لے لی ہے۔ اگر ایسے کوئی عنوانات یہاں موجود ہیں جن پر تعلیم دی گئی تھی اور اب اس کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی تو یہاں موجود اراکین سے بھی اس سلسلے میں رائے لی جائے کہ ایسے کون کون سے عنوانات ہیں اور ان عنوانات کا کیا کیا جائے۔ اگر انہیں ضائع نہیں کیا جاتا تو کم از کم اتنا تو ضرور کیا جائے کہ ایسے عنوانات پر ایک مستقل پٹی سرخ رنگ میں دی جائے کہ اس سے بہتر مواد آپ کو فلاں موضوع کے تحت مل سکتا ہے۔ یہ مواد اب قابل عمل نہیں رہا۔
10) نئے آنے والے اراکین کو اپنا تعارف پیش کرنا ہوتا ہے جسے وہ اپنی مرضی سے پوسٹ کردیتے ہیں۔ اس سلسلے میں شاید کہیں وضاحت بھی موجود ہو، لیکن میری تجویز ہے کہ اس سالگرہ کے موقعے پر ایک چھوٹا سا فارم ترتیب دے لیا جائے جسے اختیاری طور پر ہر نیا رکن پر کرے تاکہ اس کے بارے میں پہلے سے موجود اراکین جان سکیں ۔ یہی فارم پرانے اراکین بھی بھرسکتے ہیں تاکہ ان کے بارے میں بھی دیگر اراکین کو پتہ چلے۔ جتنا ایک دوسرے کو جانیں گے، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اچھے سے اچھا کام کیا جاسکتا ہے جو محفل کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا اور اس کے علاوہ ان اراکین کے بھی کام آئے گا۔
11) اس سالگرہ کے ساتھ ساتھ عید کا موقع بھی ہے تو اس حوالے سے بھی اراکین کو اپنے پیغامات کو مزید خوبصورت بنا کر پیش کرنا چاہئے تاکہ یہ سالگرہ اس سے پہلے ہونے والے تمام ایسے ایونٹس سے بہتر اور خوبصورت لگے۔
12) کیک کاٹنے والی بات کوئی ضروری نہیں لیکن ایسا ضرور ہوسکتا ہے کہ سالگرہ کے موقعے پر اراکین نے جو جو پیشکش کی ہو، جتنی ڈیزائننگ ، شاعری اور نثر لکھی ہو، اس میں سے چیدہ چیدہ عنوانات سے تھوڑے تھوڑے سے پیراگراف اُٹھا کر اس کا ایک مکتوب ترتیب دیا جائے جو تمام اراکین کو سالگرہ کے دوران وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کے ساتھ بھیجا جاتا رہے۔
13) اس سلسلے میں جن جن اراکین نے سب سے زیادہ پسندیدگیاں، زبردست کے خطابات اور مثبت تاثرات دوستوں سے حاصل کیے ہوں، ان کی تخلیقات کو بھی سب کے سامنے رکھا جائے کہ یہ لوگ اس وقت سب سے اچھا لکھ رہے ہیں یا تخلیق کر رہے ہیں جو محفل میں اس وقت بہت مشہور ہیں۔ اسی طرح محفل کے مستند اراکین (مثلا شاعری میں اصلاح سخن کے اساتذہ اور نثر میں نثر کے ناقدین وغیرہ ) کا پینل ترتیب دے کر ان کی تجاویز پر مشتمل بہترین تخلیقات کو الگ سے شائع کرکے پذیرائی دی جاسکتی ہے جس سے دیگر اراکین کو آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہوگا اور تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
14) شعری میدان میں مشاعرے اور نثری میدان میں افسانے پیش کرنے کے علاوہ یہ بھی تو کیا جاسکتا ہے کہ اراکین کا اس میدان میں مقابلہ کروایا جائے۔ ۔یہ مقابلے بھی اراکین کی دلچسپی کا باعث ہوں گے، اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ کوئی انعام بھی رکھا جائے، لیکن حوصلہ افزائی کے اور بہت سے طریقے ہیں۔
15) عید کے حوالے سے بھی جو اراکین شاعری یا نثر لکھیں اسے سالگرہ کے جشن کا ایک حصہ سمجھا جائے۔
۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آج اردو ویب کے قیام کو گیارہ برس مکمل ہوئے۔ سابقہ دستور کے مطابق کل بتاریخ یکم جولائی کو محفل کی گیارہویں سالگرہ کے جشن کا آغاز ہوگا اور پورے ماہ جاری رہے گا۔ محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ گیارہویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور تجاویز سے نوازیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور مختلف ٹیمیں بنائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ کوئی تجویز فقط اس لیے دبا کر نہ رکھیں کہ آپ کے خیال میں وہ کوئی بہت اہم یا قابل ذکر تجویز نہیں۔ نیز یہ کہ تجاویز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ پیشوائی کے لیے آگے آنے میں یہ سوچ کر نہ ہچکچائیں کہ آپ نئے یا غیر معروف محفلین ہیں۔ :) :) :)
اردو محفل فورم کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!
 

زیک

مسافر
محفل سے روٹھے اراکین کو منا کر واپس لایا جائے کہ محفل گھر کی مثل ہے اور گھر کا کوئی فرد روٹھ جائے تو باقی گھر والے اسے بھلانے کی بجائے منانے کی سعی کرتے ہیں..اور شمشاد چاچو جیسے اراکین جب نہیں دکھتے تو اس خوشی کے ماحول میں بھی اداسی در آتی ہے..
اگر کسی رکن کے روٹھنے کی وجہ کا علم ہو اور اس کا آسانی سے تدارک کیا جا سکے تو بے شک ورنہ تو یہ کافی مشکل کام ہے کہ ہر شخص کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔
 

زیک

مسافر
آخر اردو محفل ہائی سکول میں داخل ہو ہی گئی:p
پہلے تو میں گھبرایا کہ یہ گیارہ سال کی عمر میں کون ہائی سکول میں جاتا ہے یہ تو مڈل سکول کی عمر ہے مگر شاید پاکستان میں ہائی سکول چھٹی جماعت سے شروع ہوتا ہے؟

جمہوری حکومت ہو، بادشاہت ہو یا آمریت، عید بقر عید یا قوموں کے دیگر خوشی کے مواقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خاطر خواہ کمی کی جاتی ہےاور بہت سوں کو رہا بهی کر دیا جاتا ہے۔

سالگرہ بهی ہے اور عید کا پرمسرت موقع بهی، اسی تناطر میں میری تجویز یہ ہے کہ تمام معطل اراکین کو تنبیہ کے ساتھ سالگرہ کے موقع پر بحال کر دیا جائے۔ اور ایسا ہر سالگرہ کے موقع پر ہونا چاہیئے۔

البتہ بحالی کے بعد بهی اگر کوئی دشنام طرازی و لغویات وغیرہ سے اجتناب نا کرے تو اسے ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا جائے اور معطلی کا میڈل سرخ رنگ سے اس کے نام نامی کے نیچے دکهائی دے۔ :)
یہ کافی مشکل کام ہے۔ اکثر مستقل معطلی کافی سنگین حرکت یا حرکات کے بعد ہوتی ہے۔ بہرحال اگر کوئی معطل رکن نادم ہے اور دوبارہ محفل پر آ کر بہتر طریقے سے رہنا چاہتا ہے تو وہ انتظامیہ سے بات کر سکتا ہے۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اگر کسی رکن کے روٹھنے کی وجہ کا علم ہو اور اس کا آسانی سے تدارک کیا جا سکے تو بے شک ورنہ تو یہ کافی مشکل کام ہے کہ ہر شخص کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔
جی سر آپ کی بات درست ہے میری مراد تھی کہ ان اراکین سے جن کے ذاتی روابط ہیں وہ وجوہات جاننے اور ان کے مناسب حل کی اپنی سی کوشش کر سکتے ہیں..ورنہ واقعی کسی کی ترجیحات کے آڑے تو نہیں آیا جا سکتا..
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
میرا خود دل کر رہا ہے عائشہ کو ڈانٹنے کا۔۔۔۔کہاں غائب ہو عائشہ کوریج شروع کرو بھئی۔۔ حد ہوتی ہے غیر ذمہ داری کی :cautious::sad:
میں ہوں نا. کہاں گئی میری ڈانٹ والی بندوق؟ ذرا ڈھونڈ کر تو لائیں عائشہ. پھر آپ کو ڈانٹتی ہوں.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
الٹا کوتوال چور کو ڈانٹے
اور نہیں تو کیا. خلیل بھائی یہ عائشہ کو ایک دن کا نوٹس دیں کہ کوریج شروع کر دیں ورنہ میں نے ان کی ساری پوسٹس اپنے کھاتے میں ڈلوا لینی ہیں.
اور یہ آپ نے کیا کر دیا؟ منتظمین میں سے نام نکلوا لیا؟ میں عائشہ عزیز کی پوسٹس آپ ہی سے تو اپنے نام لگوانی تھیں.
 
Top