تاج نستعلیق

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو محفل کے تمام اراکین کو پیار بھرا سلام!
میں نے اردو محفل سے پچھلے دنوں تاج الدین زریں رقم صاحب کی مرقع زرین کتاب ڈاؤنلوڈ کی ۔ جو کہ خط نستعلیق کی ابتدائی اشکال کے بارے میں کافی معلومات مہیا کرتی ہے۔ اور تاج الدین زریں کا نستعلیق کا یہ انداز خطاطی مجھے بہت پسند آیا۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس کتاب کی خطاطی کی مدد سے ایک نیا نستعلیق خط فانٹ تیار کیا جائے ۔ کیونکہ آج کل چند ایک نستعلیق فانٹ دستیاب ہیں جن میں سرفہرست نوری نستعلیق ہے اور آج کل ان پیج 3 والوں نے نیا فانٹ فیض لاہوری نستعلیق بھی متعارف کروایا ہے ۔ اس کے علاوہ عمادنستعلیق، نفیس نستعلیق بھی موجود ہیں۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ تاج الدین زریں والی خطاطی والا فانٹ تیار کیا جائے۔ اور میں سوچ رہا ہوں کہ اس فانٹ کا نام بھی تاج نستعلیق رکھا جائے۔
میں نے چند ایک الفاظ کی خطاطی ٹریس کر لی ہے ۔ مزید مجھے دوسرے ممبران کی ضرورت ہے جو اس مد میں میری مدد کر سکیں۔

ٹریس کیے ہوئے الفاظ کی خطاطی
tajdinzareenraqam.jpg
 

dxbgraphics

محفلین
کسی زمانے میں میں بھی پشاور کے بہترین پینٹر ایم الطاف کا شاگرد تھا۔ اللہ بخشے استاد صاحب کو میں اکثر ا ب ج د کی پریکٹس کی بجائے ڈائریکٹ جملے لکھا کرتا تھا تو وہ غصہ ہوجاتے تھے۔
شکریہ ایک یادگار زمانہ یاد دلانے کا
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اللہ آپ کے استاد محترم کی بخشش فرمائے۔
میں بھی دو سے تین سال خطاطی سے وابستہ رہا ہوں ۔ شروع میں ایک ڈیڑھ سال تو میں بھی اب ج د سے ی ے کی پریکٹس ہی کرتا رہا ۔ مگر کچھ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے مجھے خطاطی چھوڑنا پڑی۔ یاد تو بہت آتا ہے مجھے وہ زمانہ مگر اب کیا۔ گزرا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آتا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ اشی۔ آپکی خواہش کا احترام کرتا ہوں۔ بے شک آپ بہت سے نسخ خطوط بنا چکے ہیں، جو کہ بظاہر خطاطی کی حد تک محدود ہیں۔ البتہ نستعلیقی خطوط پر کام کرنا ویسا آسان نہیں‌ہے۔ اسکے لئے اوپن ٹائپ اسپسفکیشن کیساتھ ساتھ مختلف فانٹ پروگرامنگ ٹولز مثلاً مائکروسافٹ وولٹ وغیرہ پرعبور حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی نستعلیقی خط پر کام کیلئے کم از کم تین یونٹس کی ضروت ہوتی ہے:
۱) خطاطی یونٹ
اس یونٹ میں مقیم حضرات فن خطاطی پر عبور رکھتے ہیں۔ نیز اسکو ڈیجیٹلائز کرنے والے ٹولز مثلاً کورل ڈرا وغیرہ میں کام کرنا بھی جانتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق آپ اسوقت اسی یونٹ میں ہیں۔
۲) فانٹ پروگرامنگ یونٹ
اس یونٹ میں مقیم حضرات خطاطی یونٹ سے حاصل کردہ گلفس یا لگیچرز کی جوڑ توڑ اور قوانین کو متعین کرتے ہیں، جسکے بعد فانٹ کی کچھ شکل ابھر آتی ہے۔ یہی یونٹ فانٹ ریلیز سے قبل اسکے مختلف بیٹا ورژنز ٹیسٹنگ کیلئے اگلے یونٹ کو بھجواتی ہے۔ فانٹ پروگرامنگ یونٹ کاکام درحقیقت سب سے پیچیدہ اور مشکل ترین مرحلہ ہے۔ ویسے تو نستعلیقی اشکال کا تعین ابتداء سے ہی خطاطی یونٹ کیساتھ ملکر کیا جاتا ہے، مگر بعض اوقات پروگرامنگ چیلنجز کے باعث ان اشکال کی تعداد میں کمی بیشی کرنی پڑتی ہے۔ یوں خطاطی و فانٹ پروگرامنگ یونٹ کو مسلسل رابطہ میں رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔
۳) ٹیسٹنگ یونٹ
اس یونٹ میں مقیم حضرات اردو یونیکوڈ کتب و متن وغیرہ پر مہارت رکھتے ہیں۔ جو کہ اردو کمپوزنگ و پبلشنگ کے شعبہ سے تعلق بھی رکھ سکتے ہیں۔ اسی یونٹ میں اردو ویب و بلاگز سے تعلق رکھنے والی ہستیاں بھی موجود ہوتی ہیں جنکو قابل تعمیر فانٹ کے بیٹا ورژنز آفیشل ریلیز سے قبل پیش کئے جاتے ہیں۔ اس یونٹ سے موصول ہونے والی آراء کے بعد پروگرامنگ یونٹ ، فانٹ کو فائنل کرکے ریلیز کرتا ہے!
بظاہر تو یہ ایک بہت بڑا ٹیم ورک لگتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر وقت موجود ہو اور جذبہ بلند ہو تو تین سے پانچ لوگوں کی انفرادی قوت بھی جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق جیسے پروفیشنل فانٹس کو عملی جامہ پہنا سکتی ہے۔
البتہ چونکہ اسوقت ہمارے عماد نستعلیق، نفیس نستعلیق اور جوہر نستعلیق کے علاوہ کسی بھی اور نستعلیقی حرفی خط کا سورس کوڈ موجود نہیں ہے۔ یوں نئے سرے سے تاج کمپنی والے خط کی ڈیجیٹل خطاطی کرکے فانٹ بنانا ناممکن تو نہیں، مشکل ضرور ہوگا۔ یہیں محفل پر کچھ عرصہ قبل نبیل بھائی کے تعاون سے ایک ایسے نستعلیقی خط کی بنیاد رکھی گئی جسکا مقصد کراس پلیٹ فارمز۔: ونڈوز، لینکس اور میک پر سو فیصد درستگی سے چلانا تھا۔ مگر افسوس ایک سانحہ کے باعث اس پراجیکٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔
ہم نے اس پراجیکٹ کو انپیج کے نوری کیریکٹر پر بیس کیا تھا، کیونکہ اسمیں نستعلیقی اشکال کی تعداد اور کٹائی کافی حد تک ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کو پوری کرتی ہے۔ یوں تکمیل کے بعد اس کی بنیاد پر متعدد دوسرے نستعلیقی خطوط بن سکتے تھے۔ اب دیکھتے ہیں کب اللہ تعالیٰ دوبارہ اس پر کام کرنے کی توفیق دیتا ہے۔۔۔۔
فی الوقت آپکے لئے یہی مشورہ ہے کہ کرلپ کے نفیس نستعلیق کا وولٹ سورس کھول کر اسکا مشاہدہ کریں۔ میرے نزدیک یہ کافی حد تک اوپن ٹائپ اسپیکس کے مطابق بنا ہے۔ اسکے وولٹ میں کمی بیشی کرکے تاج نستعلیق کی خطاطی کو شاید اسمیں داخل کیا جا سکے۔۔۔ اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو پھر ظاہر ہے اسکریچ سے کام کرنا ہوگا، جو کہ بہت وقت و محنت طلب ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک کسی کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کا کوئی قابل استعمال سورس موجود نہیں ہے جسے سانچے کے طور پر استعمال کرکے مزید نستعلیق فونٹ بنائے جا سکیں۔ نفیس نستعلیق اگرچہ دیکھنے میں خوبصورت ہے لیکن اس کے لک اپس efficient نہیں ہیں، اسی لیے یہ ڈیسک ٹاپ اور ویب اپلیکیشنز میں قابل استعمال نہیں رہتا۔ ویسے بھی گزشتہ ایک سال کے تجربے سے یہی چیز سامنے آتی ہے کہ نستعلیق ٹائپوگرافی میں لگیچر بیسڈ فونٹ ہی کامیاب رہتے ہیں۔ بہرحال ایک اچھے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی اہمیت اپنی جگہ باقی ہے۔ اس ربط پر ایک ڈاکومنٹ موجود ہے جس میں دو حرفی جوڑ تک نستعلیق فونٹ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس سے نستعلیق فونٹ بنانے کے سلسلے میں کچھ مدد مل سکتی ہے۔ پہلا مرحلہ دو حروف کے جوڑ والا فونٹ بنانا ہی ہوتا ہے۔ اگر اتنا کام کامیابی سے ہوجائے تو کم از کم اس کام کی سمجھ لگ جاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک کسی کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کا کوئی قابل استعمال سورس موجود نہیں ہے جسے سانچے کے طور پر استعمال کرکے مزید نستعلیق فونٹ بنائے جا سکیں۔
ویسے بھی گزشتہ ایک سال کے تجربے سے یہی چیز سامنے آتی ہے کہ نستعلیق ٹائپوگرافی میں لگیچر بیسڈ فونٹ ہی کامیاب رہتے ہیں۔ بہرحال ایک اچھے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی اہمیت اپنی جگہ باقی ہے۔
آپنے بالکل درست فرمایا نبیل۔ ۔۔ خاکسار نے مکی بھائی کی فرمائش پر جمیل نوری نستعلیق اور نفیس نستعلیق کے ابتدائی، درمیانی و آخری ٹیبلز کا ایک موازنہ کیا تھا۔ کچھ حیرت انگیز چیزیں نوٹ کریں:

نفیس نستعلیق کا انیشل ٹیبل
b095.gif

جمیل نوری نستعلیق کا انیشل ٹیبل
b096.gif

نفیس نستعلیق کا لگیچرز ٹیبل
b098.gif

جمیل نوری نستعلیق کا لگیچرز ٹیبل
b099.gif

جمیل نوری نستعلیق کا "اضافی" لگیچرز کا ٹیبل جسمیں نستعلیقی انیشلز کو علیحدہ سبسٹیٹیوٹ کیا گیا ہے:
b097.gif

جہاں تک میرا خیال ہے، جمیل نوری نستعلیق کا یہی اضافی سبسٹیٹیوشن ٹیبل اڈوبی انڈیزائن اور لینکس ڈسٹروز میں اس فانٹ کے "کیریکٹر" حصے کو درست طریقہ سے رینڈر نہیں کر پاتا، جو کہ غالباً اوپن ٹائپ اسپیکس کے خلاف ہے۔ البتہ اسکا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ نستعلیقی لگیچرز بہت آسانی سے ڈیفائن ہو جاتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر درست کام کرتے ہیں۔
میں نے ایک بار جمیل نوری نستعلیق کے انیشلز ، میڈیلز اور فائنلز کونفیس نستعلیق کی ٹیکنیک پر ڈیفائن کیا تھا، جسکے بعد لگیچرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ مزید ٹیسٹنگ کیلئے اسکے لگیچرز کو بھی نستعلیق اطلاقیہ کی مدد سےنفیس نستعلیق کی طرز پر ڈیفائن کر دیا تھا، جسکے بعد گو کہ لگیچرز درست کام کر رہے تھے، مگر فانٹ کی رفتار ڈیڑھ گنا کم ہو گئی! :(
یہ شاید اسلئے ہوا کہ ’’اسٹینڈرڈ‘‘ ٹیکنیک کی وجہ سے وولٹ ہر لگیچر میں نقطے اور خالی کشتیاں الگ الگ پڑھتا ہے، جسکی وجہ سے اسپیڈ کا ڈاؤن ہونا ایک یقینی امر ہے۔ اسکے بر عکس فارسی کے دری نستعلیق و ایرانی نستعلیق میں نقطہ سسٹم سرے سے موجود ہی نہیں ہے، سیدھا نسخ کی ٹیکنیک پر ڈیفائن کیا گیا ہے:
b100.gif
یہ دونوں فانٹس تمام پلیٹ فارمز، اڈوبی انڈیزائن وغیرہ پر بالکل درست کام کرتے ہیں۔:grin:
 
مدیر کی آخری تدوین:

محسن حجازی

محفلین
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک کسی کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کا کوئی قابل استعمال سورس موجود نہیں ہے جسے سانچے کے طور پر استعمال کرکے مزید نستعلیق فونٹ بنائے جا سکیں۔ نفیس نستعلیق اگرچہ دیکھنے میں خوبصورت ہے لیکن اس کے لک اپس efficient نہیں ہیں، اسی لیے یہ ڈیسک ٹاپ اور ویب اپلیکیشنز میں قابل استعمال نہیں رہتا۔ ویسے بھی گزشتہ ایک سال کے تجربے سے یہی چیز سامنے آتی ہے کہ نستعلیق ٹائپوگرافی میں لگیچر بیسڈ فونٹ ہی کامیاب رہتے ہیں۔ بہرحال ایک اچھے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی اہمیت اپنی جگہ باقی ہے۔ اس ربط پر ایک ڈاکومنٹ موجود ہے جس میں دو حرفی جوڑ تک نستعلیق فونٹ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس سے نستعلیق فونٹ بنانے کے سلسلے میں کچھ مدد مل سکتی ہے۔ پہلا مرحلہ دو حروف کے جوڑ والا فونٹ بنانا ہی ہوتا ہے۔ اگر اتنا کام کامیابی سے ہوجائے تو کم از کم اس کام کی سمجھ لگ جاتی ہے۔

پاک نستعلیق کا سورس بدقسمتی سے ادارے نے جاری ہی نہیں کیا جبکہ میں اجرا کا مجاز نہیں تاہم ادارہ بند ہونے کی صورت میں صورتحال مختلف ہوگی۔ غالبا نفیس نستعلیق کا بھی جاری نہیں کیا گيا۔ جس ڈاکومنٹ کا آپ نے حوالہ دیا اس میں دو کے جوڑ تک نہیں بلکہ تمام اشکال کا جائزہ لیا گيا ہے۔ پاک نستعلیق کو بنانے میں اسی تحقیق کو عملی جامہ پہنایا گیا تھا۔ 20 ستمبر سے 20 اگست 2005 اور 20 سال کی عمر میں پورا ایک مہینہ دن رات لگانے کے بعد میں نستعیلق کی منطق سمجھنے اور اسے تحریری شکل میں لانے میں کامیاب ہوا تھا۔ کئی راتیں دفتر میں ہی کٹیں۔ دو ایک بار چپس کے فرش پر ہی سونا بھی پڑا۔ بھلا وقت تھا تب آتش بھی جوان تھا اب بوڑھا ہو چلا ہے۔ :grin:

تاہم افسوس یہ ہوا کہ جس مشنری جذبے کے تحت یہ کام شروع کیا گيا تھا اوپر کے افسران بالا اسی قدر بدنیت تھے وگرنہ اردو کے لیے بہت سے کام کافی پہلے ہو چکے ہوتے۔پیسے کی بھی کمی نہیں تھی مگر جیسے کہ سرکاری اداروں کا معمول ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں ہی سبھی اڑا دیتے ہیں۔

بہرکیف، بات درست ہے۔ ترسیمہ جات نے ہی فی الحال مسئلہ حل کیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
پاک نستعلیق کا سورس بدقسمتی سے ادارے نے جاری ہی نہیں کیا جبکہ میں اجرا کا مجاز نہیں تاہم ادارہ بند ہونے کی صورت میں صورتحال مختلف ہوگی۔ غالبا نفیس نستعلیق کا بھی جاری نہیں کیا گيا۔

نفیس نستعلیق کا سورس:
http://www.crulp.org/software/localization/Fonts/nafeesNastaleeq.html
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جناب عارف کریم ، محسن حجازی، نبیل اور دوسرے احباب کا اس مد میں اپنے سنہری مشوروں سے نوازنے کا بہت شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
جناب عارف کریم ، محسن حجازی، نبیل اور دوسرے احباب کا اس مد میں اپنے سنہری مشوروں سے نوازنے کا بہت شکریہ۔

اشی میرے پاس دری نستعلیق کا سورس بھی موجود ہے۔ جو کہ الحمدللہ مکمل ہے۔ آپکو بھیج رہا ہوں، چیک کر لینا اسے بھی۔ اسمیں نقطہ سسٹم کی بجائے دوسری ٹیکنیکس استعمال کی گئی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اشتیاق، اگر آپ سنجیدگی سے نستعلیق ٹائپوگرافی پر کام کرنا چاہتے ہیں تو اشکال کی خطاطی سے قبل اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کی مبادیات سے واقفیت حاصل کرنا بہتر ہوگا۔ جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، پہلا مرحلہ دو حروف کے جوڑ کا فونٹ تیار کرنا ہوگا۔

محسن، نفیس نستعلیق کا وولٹ ورک عرصہ دراز سے فراہم کیا جا چکا ہے۔ اور جو لوگ بھی نستعلیق فونٹ سازی کے علم کو بڑھنے سے روک رہے ہیں وہ قوم کے مجرم ہیں۔ پاک نوری نستعلیق فونٹ بھی وقت پر ریلیز ہو جاتا تو آج ہم فونٹ سازی میں کہیں آگے ہوتے۔
 
Top