بے کار وصیت

بے کار وصیت

بستر مرگ پر پڑے ایک شخص نے اپنی بیوی کو افسردہ لہجے میں کہنا شروع کیا۔۔
بیگم مجھے پتہ ہے کہ اب میں اس دنیا میں زیادہ تمہارے پاس نہیں رہ سکوں گا، لیکن مجھے تمہاری فکر کھائے جا رہی ہے۔ کہ میرے بعد تمہارا خیال کون رکھے گا لیکن تم میری موت کی پروا نہ کرنا بلکہ میرے بعد تم شادی کر لینا ۔ بلکہ میرے قیمتی کپڑے جو میں نے بڑے شوق سے بنوائے تھے وہ بھی اپنے شوہر کو دے دینا۔ میرا ٹو پیس سوٹ بھی دے دینا، میرا چار گھوڑا بوسکی کا شلوار سوٹ بھی دے دینا، میری شیروانی بھی اسے دے دینا۔
یہ سن کر غمزدہ بیگم اچانک پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔
کیا ہوا؟ شوہر نے تکلیف اور حیرت کے ساتھ پوچھا؟
"اسے تو ان میں سے کوئی بھی کپڑا پورا نہیں آئے گا" بیگم نے بلکتے ہوئے جواب دیا
 
Top