بھارت میں ایدھی ایمبولینس بھیجنا پاکستان کا درست فیصلہ تھا؟

پہلی بات ہماری پاکستانی عوام بڑی جذباتی ہے کچھ بھی ہوجائے عوام سے اگر پوچھا جائے کہ کیا بھارت کی مدد کرنی چاھئیے کیا بھارت کے جو بھی دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو اُنہیں چھوڑ دینا چاھئیے تو آپ کو کچھ ہی لوگ ایسے ملیں گے جو کہیں گے کہ ہاں ٹھیک فیصلہ ہے اگر ٹھنڈے دماغ سے سوچا جائے تو بھارت کی عوام پر اِس کا مثبت اثر پڑے گا کیونکہ جیسے کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بھارت کی عوام نے پاکستانی عوام کے جذبے کو سراہا ہے کچھ دنوں پہلے پاکستان کی طرف سے بھارت میں کچھ ایمبولینس بھیجی گئی ہیں تو اِس پر بھی اگر سوچا جائے تو یہ بھی اچھا تاثر دینے کے لئے ایک قدم لگ رہا ہے پر آپ لوگوں نے ایک بات کو اور دیہان میں رکھنا ہے کہ اِس وقت بھارت میں بہت ہی خراب صورتحال ہوچکی ہے جو ایمبولینس پاکستان نے بھیجی ہیں ظاہر سی بات ہے وہ روبوٹ سے تو چلتی نہیں ہیں اُن میں بھی انسان گئے ہیں جو کہ انڈیا سے کورونا کے جراثیم لانے کا باعث بھی بن سکتے ہیں ایک تو اُن لوگوں کو کم سے کم 15 دن الگ الگ کمرے میں رکھ کر قرنتین کیا جائے اور ویکسین لگائی جائیں اور فوراً ہی بھارت سے آمدورفت اور تجارت کو روک دیا جائے اگر جان پیاری ہے تو باقی آپ لوگوں کی مرضٰی۔۔۔۔۔۔
 
Top