احمد ندیم قاسمی بڑی مانوس لے میں ایک نغمہ سن رہا ہوں میں - احمد ندیم قاسمی

بنگش

محفلین
بڑی مانوس لے میں ایک نغمہ سن رہا ہوں میں
کسی ٹوٹی ہوئی چھاگل کی کڑ یاں چن رہا ہوں میں

یہاں اب ان کے اظہاِر محبت کا گزر کیا ہو
کہ سناٹے کی موسیقی پہ بھی سر دھن رہا ہوں میں

شبِ وعدہ ابھی تک ختم ہو نے میں نہیں آئی
کہ بر سوں سے مسلسل ایک آہٹ سن رہا ہوں میں

تصور میں ترے پیکر کا سونا گھل گيا ہوگا
ابھی تک لمس کی کیفیتوں میں بھن رہا ہوں میں

خدا کا شکر ہے احساس زیاں مرنے نہیں پایا
ستارے چننے نکلا تھا، شرارے چن رہا ہوں میں
 

محمد وارث

لائبریرین
بنگش صاحب بہت اچھی غزل ہے لیکن ایک غلطی لگ رہی ہے اس میں۔

اسکی ردیف، بحر کے مطابق 'رہا ہوں میں' یا اسطرح کے کچھ الفاظ ہونے چاہیں، کیا آپ اسے دوبارہ دیکھ کر درست کر سکتے ہیں پلیز۔
 

بنگش

محفلین
بہت شکریہ وارث صاحب، دراصل پہلے میں نے اپنی یاد داشت سے لکھی تھی۔۔۔یہ توے ٹھیک ٹھاک غلطی ہو گئ،،،
 
Top