ایک تازہ غزل برائے تنقید،تبصرہ اور اصلاح

عمرمختارعاجز

لائبریرین
ان کو چاہنے والا میں کون ہوں
محترمی جناب والا میں کون ہوں
ان کی مست آنکھیں،گلابی ہونٹ واہ
جلنےوالے کا منہ کالا میں کون ہوں
میں ہوں ان کاعاشق،پیار کرنے والا
پوچھتے کیا ہو حوالہ،میں کون ہوں
فلسفیوں ،شاعروں اور سائینسدانوں نے
مجھے مشکل میں ڈالا میں کون ہوں
عاجز،عاجز بندہ ہے رب کریم کا
آپ ہیں ارفع و اعلی میں کون ہوں​
ّ
خصوصی طور پر الف عین ،اظہر نزیر اور یعقوب آسی صاحب سے التجا ہےکہ خصوصی شفقت فرمائیں۔
 
محترم جناب عاجز صاحب
اصلاح کا مرتبہ اساتذہ کا ہے میں یہاں طالب علم کی حیثیت رکھتا ہوں پھر بھی آپ نے اس قابل سمجھا ہے تو شکر ہے پروردگار کا، میری ناقص رائے میں ''غزل'' آپ کی نظر ثانی چاہتی ہے کہ موجودہ حالت میں اس کی بنت نہایت مشکل ہو گی۔ آپ اسے کسی اور ڈھنگ سے کہنے کی کوشش کیجئے
 

الف عین

لائبریرین
آسی بھائی کا مشورہ صائب ہے۔ اساتذہ کا کلام پڑھنے سے کچھ طبیعت میں موزونی آ جاتی ہے، اور بحر و عروض جانے بغیر بھی موزوں اشعار ’سرزد‘ ہوتے ہیں۔
 
Top