اینڈروئیڈ موبائل میں نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کرنے کا طریقہ ویڈیو ٹیوٹوریل

زیک

مسافر
بھائی یہ تو ڈونیشن کے بغیر کام نہیں کر رہا

uOogeEB.png
یہ تو بہت دکھ کی بات ہے۔ کتنے کروڑ مانگ رہے ہیں؟
 
یہ ربط تو پورے زمرے کا ہے۔
دوسرے یہ کہ میرے موبائل میں اردو زبان اس فہرست میں موجود ہی نہیں ہے، جس میں سے ان پٹ والی زبان یا زبانیں سلیکٹ کرتے ہیں۔ اس کا کیا ہو گا؟
یاز بھائی آپ سوفٹ کی بورڈ انسٹال کر لیں اردو آسانی سے لکھ سکتے ہیں
 

یاز

محفلین
یاز بھائی آپ سوفٹ کی بورڈ انسٹال کر لیں اردو آسانی سے لکھ سکتے ہیں

شکریہ۔ یہ تو انسٹال کر لیا ہے۔ اب کیا کچھ اور بھی انسٹال کرنا پڑے گا اس میں۔ کیونکہ ابھی تو اس کی بورڈ میں شفٹ کا بٹن ہی مفقود ہے۔ ٹ وغیرہ لکھنا مشکل لگ رہا ہے۔
 
وہی تو کیا۔ لیکن ایسے ٹائپ کرنے سے مزہ نہیں آ رہا۔ جو مزہ ٹ کو سامنے دیکھ کر انگلی لگا کر ٹائپ کرنے میں ہے، وہ ت کو دیر تک دبانے میں کہاں۔
آپ جو الفاظ ایک دفعہ لکھ لیں گئے وہ اوپر والی لائن میں خودکار طریقے سے آ جائے گا پھر آپ کو پورا لفظ لکھنے کی ضرورت نہیں رہتی جسٹ کلک کر دیں لفظ کے اوپر
 

یاز

محفلین
آپ جو الفاظ ایک دفعہ لکھ لیں گئے وہ اوپر والی لائن میں خودکار طریقے سے آ جائے گا پھر آپ کو پورا لفظ لکھنے کی ضرورت نہیں رہتی جسٹ کلک کر دیں لفظ کے اوپر
یہ والا فیچر تو کافی عمدہ و کارآمد ہے۔
میرے خیال سے کام ہو ہی گیا سب۔
بہت شکریہ، آپ کا کافی دماغ کھایا۔ تاہم اس سب کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ موبائل سے اردو ٹائپنگ ممکن ہو گئی۔ اس سے پہلے اس پہ صرف انگریزی اور فارسی میسر تھی، اور اردو لکھنے کے لئے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے الفاظ کا چناؤ کرنا پڑتا تھا جو فارسی حروفِ تہجی سے بن سکیں۔
شکریہ
 
Top