ایمرجنسی اٹھا لی گئی

قسیم حیدر

محفلین
پاکستان میں نافذ ایمرجنسی اٹھا لی گئی ہے اور آئین میں ترامیم کرنے کے بعد اسے بحال کردیا گیاہے۔ فرمان کے مطابق تین نومبر اور اس کے بعد کئے گئے اقدامات کو آئین کا حصہ تصور کیا جائے گا اور انہیں ماضی کی طرح پارلیمنٹ سے توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ صدر کی اہلیت سے متعلق قانون میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت صدر پرویز مشرف کو فوجی عہدہ چھوڑنے کے بعد دو برس کے وقفے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ جن ججوں کو تین نومبر کے بعد معزول کیا گیا تھا اور انہوں نے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف نہیں اٹھایا تھا وہ اب آئین کی بحالی کے بعد دوبارہ حلف نہیں اٹھاسکیں گے۔ صدارتی فرمان کے مطابق اس حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ نئے ججز ترمیم شدہ آئین پر حلف اٹھائیں گے۔۔۔ (اردو پوائینٹ)

یارب! ایسی لاقانونیت اور اندھیر نگری صرف ہمارے ہاں ہی کیوں۔ ۔۔ ؟
 
Top