سترھویں سالگرہ انگلش نثر اور اردو شعر

عباد اللہ

محفلین
One is loved because one is loved. No reason is needed for loving.
Paulo Coelho

کسی مانوس بندے سے کسی مانوس لمحے میں
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی
پریم مسبب پریم سبب ہے یعنی اس کی اپنی منطق اپنا ڈھب ہے!
یہ وہ نگر ہے جس میں عزیزو بخشش اور عنایت
فرخندہ ہے اور خوشتر ہے!
یعنی وہم اساس وجوہ کے حلقے سے باہر ہے!!
 

عباد اللہ

محفلین
It’s kind of fun to do the impossible.
WALT DISNEY

آغاز بھی ممکن نہ ہو جس کام کا اس کو
یا
آغاز بھی مشکل سے ہو جس کام کا، اس کو
انجام پہ لانے کا مزہ اور ہی کچھ ہے
یہ بدنہاد والٹ ڈزنی کو ایک مشورہ کہ کائنڈ آو کی جگہ الٹیمیٹ لکھے.. 😅
لطف نہیں کچھ اس سے بڑھ کر
ناممکن کو ممکن کرنا...
😅😅🤔🤔
 

عباد اللہ

محفلین
Freedom is the power to choose our own chains
Jean-Jacques Rousseau

آزادی کیا ہے مجھ سے سنیں
زنجیر اپنی خود آپ چنیں​
یہ بات لگی ہمارے دل کو
کیا خوب کیا جناب ارشاد
یعنی کہ بقولِ ژاک روسو
عالم میں فقط وہی ہے آزاد
جو طالعِ شوم کے سبب سے
ہو آپ ہی صید آپ صیاد
یاسر ہیں اس علم کا وسیلہ
یعنی کہ یہ علمِ جمعِ اضداد
اے فکر ہماری یاوری کر
اے ہوش و خرد ہماری امداد
کچھ حل تو نکالیو کہ سمجھیں
زندانی ہیں قید ہی میں آزاد
اور قید بھی خود چنیدہ، یا ویل
کوئی تو سنے ہماری فریاد
اب کوئی کسی کو کیا دعا دے
کیا کوئی کہے کہ رہئیو آباد
ایک طوق ہوا درازئ عمر
اے حیف ہو کون اس پہ دلشاد!
زندانی کو جوں کوئی دعا دے
ہووے تو کبھو نہ یاں سے آزاد
ہاں عمر ِخضر تجھے عطا ہو
جاری رہے تجھ پہ یوں ہی بیداد
عرضی کو نہ طول اور دوں گا
آدابِ ہنر ہیں مجھ کو سب یاد
آزادی کا قضیہ یا کریں حل
یا کیجے بہم کہیں سے جلاد
... 😅😅😅
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عباد اللہ بھائی! ماشاءاللہ، مزا آ گیا۔
اگر آپ کو فراغت میسر ہے تو اردو محفل بیس اگست کو گوگل میٹ پر تقریباً دس بجے شب ایک آنلائن مشاعرہ منعقد کرا رہی ہے۔ آپ بھی تشریف لائیے گا۔
 

یاسر شاہ

محفلین
یہ بات لگی ہمارے دل کو
کیا خوب کیا جناب ارشاد
یعنی کہ بقولِ ژاک روسو
عالم میں فقط وہی ہے آزاد
جو طالعِ شوم کے سبب سے
ہو آپ ہی صید آپ صیاد
یاسر ہیں اس علم کا وسیلہ
یعنی کہ یہ علمِ جمعِ اضداد
اے فکر ہماری یاوری کر
اے ہوش و خرد ہماری امداد
کچھ حل تو نکالیو کہ سمجھیں
زندانی ہیں قید ہی میں آزاد
اور قید بھی خود چنیدہ، یا ویل
کوئی تو سنے ہماری فریاد
اب کوئی کسی کو کیا دعا دے
کیا کوئی کہے کہ رہئیو آباد
ایک طوق ہوا درازئ عمر
اے حیف ہو کون اس پہ دلشاد!
زندانی کو جوں کوئی دعا دے
ہووے تو کبھو نہ یاں سے آزاد
ہاں عمر ِخضر تجھے عطا ہو
جاری رہے تجھ پہ یوں ہی بیداد
عرضی کو نہ طول اور دوں گا
آدابِ ہنر ہیں مجھ کو سب یاد
آزادی کا قضیہ یا کریں حل
یا کیجے بہم کہیں سے جلاد
... 😅😅😅
بہت خوب بھائی عباد ۔ماشاء اللہ خوب اظہار فن کیا ہے۔
یہ دیکھیے مولانا رومی کا شعر کتنا ملتا ہے روسو کے تخیل سے:

غیر آں زنجیر زلف دلبرم
گر دو صد زنجیر آری بردرم

میرے دلبر کی زلف کی زنجیر کے سوا
دو سو زنجیریں بھی لاؤ گے ، توڑ دوں گا ۔
 

عباد اللہ

محفلین
@عباد اللہ بھائی! ماشاءاللہ، مزا آ گیا۔
شکریہ.
اگر آپ کو فراغت میسر ہے تو اردو محفل بیس اگست کو گوگل میٹ پر تقریباً دس بجے شب ایک آنلائن مشاعرہ منعقد کرا رہی ہے۔ آپ بھی تشریف لائیے گا۔
جی حضور فراغت ہی فراغت ہے.
سننے آئیں گے. طرحی کلام فقیر کے بس کی بات نہیں. 😅
 
Top