صبا اکبر آبادی امام حسین علیہ السلام - صبا اکبر آبادی

کاشفی

محفلین
امام حسین علیہ السلام
(صبا اکبر آبادی)

بنتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود کا پالا ہوا حسین علیہ السلام
انوارِ سرمدی سے اُجالا ہوا حسین علیہ السلام

نانا کی تربیت سے سنبھالا ہوا حسین علیہ السلام
سانچے میں‌ اعتبار کے ڈھالا ہوا حسین علیہ السلام

تنہا امین مصحف پروردگار کا
وارث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حلم کا اور ذوالفقار کا

ایمان کے چراغ کی تابندگی حسین علیہ السلام
جس سے اجالا دین کا وہ روشنی حسین علیہ السلام

سبطِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم و ابن بتول و علی علیہ السلام ، حسین علیہ السلام
آدم کو جس پہ ناز ہو وہ آدمی حسین علیہ السلام

قرآن کی آیتوں کے معانی حسین علیہ السلام ہیں
اسلام کی تمام جوانی حسین علیہ السلام ہیں
 
Top