اسلامک فائنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس

الف نظامی

لائبریرین
1102793370-1.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
اسلامک فائنانس پر چوتھی دو روزہ نمائش اور کانفرنس 22اور 23اپریل کو میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگی۔
چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی اور مفتی منیب الرحمان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
تقریب میں ماہرین، علما کرام سمیت فنانس کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے اور اسلامک فائنانس سے متعلق مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے لیے اپنی ماہرانہ اور پیشہ ورانہ رائے سے آگاہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک فنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ترجمان عتیق الرحمان نے کیا۔
ترجمان کے مطابق تقریب سے متعلق موضوعات پر پینل ڈسکشنز اور انڈسٹری کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
کانفرنس میں:
  • اسلامک فائنانس
  • کاروبار
  • تکافل صنعت
  • اسلامک بینکنگ
  • اسیٹ منیجمنٹ
  • مضاربہ
سمیت مختلف شرعی طریقہ کار پر بحث کی جائے گی۔

کانفرنس کے خصوصی مقررین میں
  • یاور معینی ، ڈائریکٹر اسلامی بینکاری، (اسٹیٹ بینک)
  • مفتی منیب الرحمان
  • مفتی نجیب خان
  • ڈاکٹر مفتی محمد زبیر عثمانی
  • مفتی یحییٰ عاصم
  • مفتی ارشاد احمداعجاز
  • مفتی ذیشان عبدالعزیز
  • ڈاکٹر مفتی محمد عمران اشرف عثمانی
  • حسین لوائی
  • سید ثمر حسین، ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان
  • فداحسین سومو، کمشنر انشورنس ڈویژن، (ایس ای سی پی)
  • عتیق الرحمان سینئر فنانشنل تجزیہ کار
  • یوبی ایل فنڈ منیجرزکے سی ای او میر محمد علی
  • محمد شعیب ( سی ای او المیزان انویسٹمنٹ )
  • ڈاکٹر محمد عمران (گروپ ہیڈ اسلامک بینکنگ ، یوبی ایل)
  • جاوید مجید خان (گروپ ہیڈ اسلامک بینکنگ، سلک بینک )
اور دیگر شرکت کریں گے۔
 
آخری تدوین:
Top