اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی 3 میں اردو ویب پیڈ انسٹال

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم

میری اپنے دوستوں سے التجا یہ ہے کہ کوئی بھائی مجھے کیا یہ کام کر سکتا ہے کہ
اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی 3 میں اردو ویب پیڈ انسٹال کر دے اس کے علاوہ لاگ ان میں بھی اردو لکھنے کی سہولت دے دے

بہت بہت مہربانی ہو گی
 

ابو مصعب

محفلین
میں نے پی ایچ پی بی بی کا نیا ورژن انسٹال کیا اور پی ایچ پی بی بی کی ویب سائٹ سے منیب کا ترجمہ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا۔ باقی سب کچھ تو صحیح ہو گیا لیکن ٹیکسٹ ایڈیٹر انگلش والا ہے۔ کیا کوئی ایسا پلگ ان ہے جسے انسٹال کرنے سے فورم کا ایڈیٹر اردو پیڈ بن ہو جائے ؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
پی ایچ پی بی بی پر کام کیے کافی طویل عرصہ ہو گیا ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ نہیں بتا سکتا۔ میرے خیال میں ایسا کوئی پلگ ان موجود نہیں ہے۔ مطلوبہ ایڈٹ ایریاز میں خود سے اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ باسم اس سلسلے میں شاید آپ کی کچھ رہنمائی کر سکیں گے۔
 

باسم

محفلین
پی ایچ پی بی بی 3 میں جے کیوری اردو ایڈیٹر لگانا
1۔ دیا گیا پیکج ڈاؤن لوڈ کرکے Template کے فولڈر کی فائلیں اپنے اس Template فولڈر میں کاپی کردیں جس میں ایڈیٹر لگانا چاہتے ہیں۔
2۔ Prosilver تھیم کیلیے صرف overall_header.html کو بھی اسی styles\prosilver\template فولڈر میں کاپی کردیں اور تیسرے مرحلے پر چلے جائیں
× باقی تھیموں کیلیے دیا گیا کوڈ اسی Template فولڈر کی overall_header.html فائل کے <head> ٹیگ میں شامل کردیں۔
HTML:
<head>
<script type="text/javascript" src="{T_TEMPLATE_PATH}/jquery-1.7.1.min.js"></script>
<link href="{T_STYLESHEET_LINK}/UrduEditor.css" rel="stylesheet" type="text/css" />
<script type="text/javascript" src="{T_TEMPLATE_PATH}/jquery.UrduEditor.js"></script>
 
<script type="text/javascript">
$.fn.UrduEditor.defaults.EditorFont = 'Jameel Noori Nastaleeq';
$.fn.UrduEditor.defaults.EnglishColor = '';
$.fn.UrduEditor.defaults.UrduColor = '';
$.fn.UrduEditor.defaults.LineBreak = false;
 
$(document).ready(function () {
$('#keywords').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#search_keywords').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#searchfield').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#author').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#username').UrduEditor({ToggleControls:true, VirtualKeyboard:true});
$('#subject').UrduEditor({ToggleControls:true, VirtualKeyboard:true});
$('#username_list').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#message').UrduEditor({ToggleControls:true, VirtualKeyboard:true,EnglishColor:'#fff'});
$('#edit_reason').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#poll_title').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
$('#poll_option_text').UrduEditor({ToggleControls:false, VirtualKeyboard:false});
});
</script>
</head>
3۔ ایڈمن کنٹرول پینل سے ٹیمپلیٹ کو ریفریش کردیں۔
مزید معلومات کیلیے Read Me فائل دیکھیں اور ایک نمونہ کی فائل شامل ہے جس میں ایڈیٹر شامل کیا گیا ہے۔
پی ایچ پی بی بی 3 کیلیے جے کیوری اردو ایڈیٹر ڈاؤن لوڈ کریں - Urdu_Editor_JQuery_for_PHPBB3.zip
کامیابی پر اطلاع ضرور دیں تاکہ افادہ عام کیلیے اسے جاری کیا جاسکے۔
 

ابو مصعب

محفلین
میں نے تو اپنے طور پر ایسا ہی کیا جیسا بتلایا گیا۔ لیکن ٹیکسٹ ایڈیٹر اپڈیٹ نہیں ہوا۔
نیو پوسٹ یا پوسٹ ری پلے کے ایڈیٹر وہی پرانے والے ہیں۔
 

باسم

محفلین
کہیں تبدیلی ہوئی ہے یا بالکل بھی نہیں ہوئی
اگر فورم کا لنک بھیج دیں تو مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی آپ کے بتائے ہوئے ربط پر پیج کا سورس چیک کیا ہے اور مجھے اس میں ایڈیٹر سے متعلقہ کوئی کوڈ نظر نہیں آ رہا ہے۔ آپ براہ مہربانی پہلے چیک کر لیں کہ کیا آپ نے واقعی تبدیلیاں درست جگہ پر کی ہیں۔
 

باسم

محفلین
اوپر دیا گیا نیا پیکج ڈاؤن لوڈ کریں
template فولڈر کے اندر موجود تمام فائلیں اور الگ سے موجود overall_header.html فائل کو styles\prosilver\template میں کاپی/ اپ لوڈ کردیں
اب ایڈمن پینل میں جاکر اسٹائل میں جاکر ٹیمپلیٹ کو دباکر ریفریش کو دبادیں
 

ابو مصعب

محفلین
بہت بہت بہت شکریہ باسم بھائی
اپڈیٹ ہو گیا۔
کیا میں اس پیکج کو اپنی ویب سائٹ پر آپ کے نام سے شئر کرسکتا ہوں ؟
لوگوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں آسانی ہو گی ۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابو مصعب کی مراد غالباً پی ایچ پی بی بی میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن سے تھی۔ اگر ایسا ہے تو میری جانب سے مکمل اجازت ہے۔
 

ابو مصعب

محفلین
نبیل اور باسم صاحب
دونوں کا بہت بہت شکریہ
میں جلد اسے اپنی ہوسٹنگ پر اپلوڈ کر کے اس کا اردو ویڈیو ٹیوٹریل بھی بناتا ہوں۔
اللہ آپ حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اگر پھر کسی کام میں مدد کی ضرورت پڑی تو آپ حضرات کو زحمت دونگا۔
شکریہ
 

فہد10

محفلین
السلام علیکم

یہ طریقہ میں نے phpbb 3.0.11 جو کہ 23-09-12 تک کا تازہ ترین ورژن ہے پر اپلائی کیا ہے۔ اور اس نے نہایت اچھے طریقے سے کام کیا ہے۔

نبیل بھائی، باسم بھائی، اور شاکر بھائی آپ سب کا بہت شکریہ
 
Top