اردو سلیکس کے لیے سافٹ ویر کا حصول

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اردو سلیکس چونکہ سلیکس ہی کی تبدیل شدہ شکل ہے چنانچہ ہر وہ چیز جو سلیکس کے لیے ہے وہی اردو سلیکس کے لیے بھی ہے.. سلیکس کا پیکجنگ نظام ماڈیول بیسڈ ہے اور سلیکس کی سائٹ کے ماڈیول سیکشن میں بلا شبہ ہزاروں سافٹ ویئرز کے ماڈیولز دستیاب ہیں..

ان ماڈیولز کو انسٹال کرنا انتہائی آسان ہے، اپنے مطلوبہ سافٹ ویر کا ماڈیول ڈاونلوڈ کرکے اسے ڈیسک ٹاپ پر یا دستاویزات کے فولڈر میں کاپی کرلیں اور اس پر ڈبل کلک کریں اور ماڈیول انسٹال ہوجائے گا.. اب آپ کے مینیو میں اپنے مطلوبہ پروگرام کو تلاش کر سکتے ہیں..

مذکورہ بالا طریقہ ماڈیول کو لائیو فائل سسٹم پر انسٹال کرنے تھا.. جیسے لائیو سی ڈی میں یا ہارڈ ڈسک سے بوٹ کر کے لیکن دوبارہ چلانے پر وہ پروگرام موجود نہیں ہوگا کیونکہ آپ نے اسے لائیو انسٹال کیا تھا اور لائیو کی سیٹنگ محفوظ نہیں ہوتی البتہ اگر آپ نے سیٹنگ محفوظ کرنے کا طریقہ استعمال کیا ہوا ہے تو پھر وہ پروگرام آئیندہ بوٹ پر بھی موجود ہوگا..

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ پروگرام کا ماڈیول modules کے فولڈر میں کاپی کردیں اس طرح چاہے آپ نے سیٹنگ محفوظ کرنے کا طریقہ استعمال نا بھی کیا ہو تو بھی پروگرام موجود رہے گا.. لیکن ظاہر ہے کہ آپ سی ڈی پر موجود modules کے فولڈر میں ماڈیول کاپی نہیں کرسکتے کیونکہ سی ڈی تیار ہوجانے کے بعد آپ اس میں کچھ کاپی نہیں کرسکتے.. بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے لیے ایک کسٹمائز سی ڈی تیار کریں.. اس کے لیے ساری سی ڈی اپنی ہارڈ ڈسک پر کسی فولڈر میں کاپی کرلیں اور سلیکس کی سائٹ کے ماڈیول سیکشن سے اپنی پسند کے سافٹ ویر ڈاونلوڈ کرکے modules کے فولڈر میں کاپی کرلیں اور ایک نیا iso امیج تیار کرکے سی ڈی پر برن کر لیں اس کے لیے سٹارٹ مینیو میں run پر کلک کرکے اس میں cmd لکھیں اس سے کمانڈ پرمپٹ چل جائے گا، کمانڈ پرمپٹ میں یہ کمانڈ لکھیں:

کوڈ:
D:

ڈی کی جگہ جس ڈرائیو میں فولڈر موجود ہے اس کا حرف لکھیں.. ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ نے فولڈر کا نام urduslax رکھا ہے اب فولڈر میں منتقل ہونے کے لیے یہ کمانڈ لکھیں:

کوڈ:
cd urduslax

اس طرح آپ فولڈر کے اندر منتقل ہوجائیں گے.. اب iso امیج بنانے کے لیے یہ لکھیں:

کوڈ:
make_iso.bat

اس طرح آپ کے سافٹ ویرز پر مشتمل نیا iso امیج تیار ہوجائے گا.. اسے سی ڈی پر برن کریں اور آپ کی سی ڈی تیار.. اردو سلیکس کا حجم صرف 217 میگابائٹ ہے اور چونکہ سی ڈی کا حجم 700 میگابائٹ ہوتا ہے چنانچہ آپ کے پاس تقریبا 483 میگابائٹ کی جگہ موجود ہے جو کہ بہت ہے..

اگرچہ سلیکس کی سائٹ پر مختلف سافٹ ویرز کے انبار لگے ہیں لیکن پھر بھی کچھ ایسے سافٹ ویرز ہیں جو کہ دستیاب نہیں ہیں میں کوشش کروں گا کہ خود ان کے ماڈیول بناکر وقتاً فوقتاً پیش کرتا رہوں..

واللہ الموفق
 
Top