اردو ریسرچ جرنل شمارہ نمبر (۴) کا آن لائن ورزن شائع کردیا گیا ہے۔ اس شمارے میں اداریہ ہنگاموں کے بیچ کی خاموشی کے علاوہ گیارہ تحقیقی اور تنقیدی مقالے شائع کیے گیےہیں۔ اس شمارے میں اقبالیات پر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی (اقبال اکادمی، لاہور، پاکستان)کا مقالہ اقبال اور تصوف : تطبیق کا مسئلہملاحظہ فرمائیں۔ جرنل کے سرپرست اور صدر شعبۂ اردو، دہلی یونی ورسٹی، دہلی پروفیسر ابن کنول کا مقالہ اردو مرثیہ میں رزم نگاریاردو مرثیہ کے ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالتا ہے۔ ہندوستانی تہذیب پر اسلامی ثقافت کے اثرات پر اکثر گفتگو کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر جعفر احراری، ایسوسی ایٹ پروفیسرذاکرحسین دہلی کالج، دہلی نے اپنے مقالہ اسلامی ثقافت کی تشکیل میں ہندوستانی ثقافت کےعناصرمیں اس کے دوسرے پہلو پر خوبصورت گفتگو کی ہے۔ شعبۂ اردو، دہلی یونی ورسٹی ، دہلی کے استاد ڈاکٹر احمد امتیاز کا معلوماتی مقالہ اردو میں ادبی ترجمہ کی روایت اس شمارہ کی زینت ہے۔ راقم الحروف عزیر اسرائیل نے اردو اخبارات کی لاپرواہیوں پر گرفت کی ہے۔ اردو اخبارات ایک قدم آگے دو قدم پیچھےمیں اردو اخبارات کی ان خامیوں پر گرفت کی گئی ہے جن کو تقریباً ہر اردو قاری محسوس کرتا ہے۔

اس کے علاوہ احمدعلی جوہر (ریسرچ اسکالر، جواہر لعل نہرویونی ورسٹی، دہلی) کا مقالہ انسانیت کا نوحہ گر افسانہ نگار: اقبال متین اور برج پریمی کی ادبی خدمات ازسرتاج احمد بدرو، علی سردار جعفری کے تنقیدی افکار ازمحمد قمر، اردو کے مختلف نام از کوثر جہاں ڈاکٹر سید احمد قادری کا مضمون ’پریم چند کی افسانوی عظمت‘ اور حیدرآباد کی جامعات میں اردو تحقیق کی رفتار (خواتین محققین کے حوالے سے ۔ ایک جائزہ) ازشاہانہ مریم اس شمارے کی زینت ہیں۔

اردو ریسرچ جرنل جیسا کہ نام سے واضح ہے ایک تحقیقی سہ ماہی رسالہ ہے۔ اس سے پہلے اس کے تین اہم شمارے شائع ہوچکے ہیں۔ اردو ریسرچ جرنل کی ویب سائٹ پر تازہ شمارہ کے علاوہ پچھلے شمارہ کو یونی کوڈ اور پی ڈی ایف دونوں فارمیٹ میں پڑھ سکتےہیں۔ مقالوں کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ شمارہ آپ کو کیسا لگا۔ ہمیں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

اردو ریسرچ جرنل کا لنک:

www.urdulinks.com
 
Top