اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے

سمیع اللہ بھائی بس اگلی ترجیح اسی کی ہے ان شاء اللہ۔

سعود بھائی! آپ نے اردو حروف والفاظ کو رومن میں ڈھالنے کے پروجیکٹ پر کام تو یقینًا شروع کردیا ہوگا، کیا اس ویک اینڈ پر یہ پروجیکٹ مکمل ہونے کی اُمید کی جاسکتی ہے تاکہ اس کے بعد والے مرحلہ پر کام کیا جاسکے۔ بار بار پوچھنا کچھ مناسب معلوم نہیں ہورہا مگر اپنی خواہش کی شدت مجھے دوبارہ استفسار پر اکساتی ہے۔ اُمید ہے کہ میری اس جسارت کا آپ برا نہیں منائیں گے۔
 
برادرم ہمیں احساس ہے کہ آپ کا دل اس پروجیکٹ میں اٹکا ہوا ہے۔ اگلے دو ہفتے یعنی 15 دسمبر تک ہمارے امتحانات وغیرہ تمام ہونے کو ہیں اور سیمیسٹر کے اختتام میں کام اس قدر بڑھ جاتا ہے دوسری چیزوں پر توجہ دینے کے لئے چنداں فرصت نہیں ہوتی۔ حالیہ ترجیحات سے فراغت کے بعد پہلی فرصت میں رومن والا کام کر دوں گا ان شاء اللہ۔ ویسے اس حوالے سے کچھ دن قبل کچھ کام کیا تھا مثلاً اردو ویکیپیڈیا کا متن جمع کر کے اس میں سے الفاظ کشید کرنا۔ وہ بھی ایک دلچسپ تجربہ تھا۔ :)
 
aslam_jadodiya

محفلین
میں کچھ حروف سیٹ کئے ہیں ،،، ذرا ملاحظہ فرمائیں
~a=آ
~n=ں
i=ی
au=و like اور
o=و دوست
T=ٹ tv=ط
D=ڈ K=خ
R=ڑ sv=ص
G=غ zv=ظ
J=ض H=ح
A=ع S=ث
r=ر e=ِ ، ے
s=س z=ز
Z=ذ p=پ
b=ب t=ت
ch=چ j=ج

آخر کے الف کے لئے ڈبل اے نہیں رہیگا
ڈبل او
اور ڈبل ای
کے استعمال سے گریز کیا جائگا

میں چاہونگا کہ کوئی مجھے ایسے الفاظ دے جس سے ٹرانسلیٹریشن کا آئیڈیا صاف ہوجائے اگر میں انہیں اپنے طریقہ پر ٹرانسلٹریٹ کروں تو،، کوئی مشکل ہو تو میں حاضر ہوں مشورہ کے لئے
 
aslam_jadodiya

محفلین
دیکھو صاحب ،،، ہم کو اتنا سب مینیج کرنا نہیں آتا،،،،، اور آپ جیسے لوگ ہم جیسے لوگوں کے لئے ہی تو ہے،،،،مجھے جیسا سمجھا ویسا کیا،،، غلطی ہوئی تو مجھے کوئی فکر نہیں ،،،، آپ جو ہیں سعود بھائٰی
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شرو ع میں آنے والے تمام حروف پر جب کوئی حرکت ہوگی تو ان کو کیسے ظاہر کیا جائے گا مثلا:
آ ۔ مد کے ساتھ مثلا : آم
اَ ۔ زبر کے ساتھ، مثلا: اَب ، رَب" دَب وغیرہ
اِ ۔ زیر کے ساتھ مثلا، زِپ، چِپ، نِب وغیرہ
اُ۔ پیش کے ساتھ، مثلا: کُب، دُب، چُپ وغیرہ
درمیانی آوازیں ( درمیاں میں آنے والے حروف) مثلا:
اَو ، زبر کی ساؤند کے ساتھ، مثلا: اور وغیر
او، بغیر کسی زبر یا پیش کے مثلا، کور
اُو، پیش کے ساتھ، مثلا: نُور، طُور گھُور وغیرہ
اِی ، زیر کے ساتھ، مثلا: نِیر تِیر کھِیر وغیر
ایّ، شد کے ساتھ مثلا: نیّر بھیّا وغیرہ
آخر میں آنے والی آوازیں
او، مثلا، دوڑو، جوانو
اُو، مثلا گھو ٹُو، موٹُو
اِی، مثلا موٹی کھوٹی
دیگر حروف
ب
پ
ت
ٹ
ث
ج
چ
ح
خ
د
ڈ
ذ
ر
ڑ
ز
س
ش
ص
ض
ط
ظ
ع
غ
ف
ق
ک
گ
ل
م
ن
و
ؤ
ی
ئ
ئے
بھ
پھ
تھ
ٹھ
جھ
چھ
دھ
ڈھ
کھ
گھ

اسلم بھائی میرے ذہن میں فی الحال یہی تھا آپ ان کے متبادلات تجویز کر لیں ممکن ہے کوئی اور صاحب اس میں اضافہ کر دیں
 
شرو ع میں آنے والے تمام حروف پر جب کوئی حرکت ہوگی تو ان کو کیسے ظاہر کیا جائے گا مثلا:
آ ۔ مد کے ساتھ مثلا : آم
اَ ۔ زبر کے ساتھ، مثلا: اَب ، رَب" دَب وغیرہ
اِ ۔ زیر کے ساتھ مثلا، زِپ، چِپ، نِب وغیرہ
اُ۔ پیش کے ساتھ، مثلا: کُب، دُب، چُپ وغیرہ
درمیانی آوازیں ( درمیاں میں آنے والے حروف) مثلا:
اَو ، زبر کی ساؤند کے ساتھ، مثلا: اور وغیر
او، بغیر کسی زبر یا پیش کے مثلا، کور
اُو، پیش کے ساتھ، مثلا: نُور، طُور گھُور وغیرہ
اِی ، زیر کے ساتھ، مثلا: نِیر تِیر کھِیر وغیر
ایّ، شد کے ساتھ مثلا: نیّر بھیّا وغیرہ

اسلم بھائی میرے ذہن میں فی الحال یہی تھا آپ ان کے متبادلات تجویز کر لیں ممکن ہے کوئی اور صاحب اس میں اضافہ کر دیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاکر القادری صاحب
اُمید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔
میری درخواست ہے کہ ان میں وہ الفاظ بھی شامل کردیں جن کی طرف آپ نے اس موضوع پر اپنے پچھلے دھاگے ‘‘اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کیجئے’’ میں توجہ مبذول کروائی تھی، اس کے علاوہ اس موضوع پر سب سے پہلے جناب شمزا فطامی کے شروع کیے گئے دھاگے بعنوان ‘‘آپ اردو بولتے جایے یہ سوفٹ وئیر لکھتا جائے گا’’ میں بھی کچھ الفاظ کی طرف آپ نے نشاندھی کروائی تھی۔
وہ تمام الفاظ بھی مکررات کو نکال کر اگر اس فہرست میں شامل ہوجائیں تو میرے خیال میں علامات واشکالات والے الفاظ کا ایک اچھا خاصا ذخیرہ معرض وجود میں آجائے گا اور محترم اسلم صاحب کے ساتھ ساتھ محفل کے دیگر باصلاحیت ارکان بھی اس پر رائے زنی کرسکیں گے۔ باقی جہاں تک ایسے الفاظ میں اضافے کی بات ہے وہ بھی دیگر ارکان اپنے ذہن میں آنے والے ایسے الفاظ شئیر کرسکتے ہیں۔ باقی رہ جانے والے الفاظ لسٹ بننے کے بعد جب عملی تجربہ کیا جائے گا، تب بھی بہت سارے الفاظ سامنے آتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ ان کے متبادلات بھی باہمی مشورے سے طے ہوتے رہیں گے۔
مکمل لسٹ پر محترم جناب سعود بھائی کام کر رہے ہیں، اُمید ہے کہ وہ بھی جلد ہی مکمل ہوکر منظر عام پر آجائے گی۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
ان دنوں ہم ایک ایگزھاسٹیو ورڈ لسٹ کمپائل کر رہے ہیں اور اس کے چلتے ہماری ورچؤل مشین تقریباً فائلوں سے اٹی پڑی ہے۔ اس کو کلین کر کے اس کو بھی تمام کرتے ہیں ان شاء اللہ۔
 
شمزا

محفلین
اب یہ یقیناً کوئی میرے سسٹم کی خرابی ہی ہو سکتی ہے کہ میں گوگل کروم میں اردو نہیں لکھ پا رہا فورم میں پوسٹ کرنے کے لیے
بہرحال اس پراجیکٹ کے لیے ایک تجویز ہے جو کہ امید ہے دیگر پراجیکٹس میں بھی کام آسکتی ہے
اگرچہ میرا تجربہ اس سلسلے میں زیادہ نہیں لیکن میرا مشاہدہ ہے اور فورم میں بے شمار نامکمل پراجیکٹس اس بات کی دلیل بھی ہیں کہ ہم سب کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کر رہے ہیں جو کہ اگر غلط نہیں تو درست بھی نہیں
میرا اشارہ انفرادیت کی طرف ہے ، میرا ذاتی نظریہ یہ ہے کہ کوئی بھی پراجیکٹ چاہے کسی بھی درجے کی جدت کا حامل ہو اس میں اتنی گنجائش ضرور ہوتی ہے کہ ایک نان ٹیکنیکل آدمی اس میں اپنا حصہ ڈال سکے
جیسے اگر میں کچھ بھی نہیں کر پا رہا تو کم ازکم ای میلز کر کے دوسروں کو رابطے میں رکھ سکتا ہوں، ڈاکومنٹیشن کر سکتا ہوں وغیرہ
یہ صرف ایک مثال ہے
تو میرا خیال یہ ہے کہ ہمیں مل کر ایک ایسا سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں ہر فرد اپنے فارغ وقت میں کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے اضافہ کرتا رہے
وہ چاہے لغت کا پراجیکٹ ہو یا فونٹ کی تشکیل کا ، یا اردو سے رومن اور رومن سے اردو بنانے کا
ایک ایسا انٹرفیس بنا لیا جائے کہ جس میں کچھ دوست ڈیٹا انٹری کرتے رہیں، کچھ کوالٹی کنٹرول کو سنبھال لیں ، گرامر چیک کرنا، سپیلنگ اعراب دیکھنا وغیرہ
تو جس کو جو کام جتنا آتا ہے اتنا تو کرتا جائے
اور ایک سسٹم ایسا اگر ہمارے پاس بن جائے گا تو بہت سارے پراجیکٹس جن میں ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ آسان بھی ہو جائیں گے اور تکمیل سے قبل بند ہو جانے کی شکایات بھی کم ہو جائیں گی
اور سب سے بڑی بات کہ ہمارے ٹیکنیکل لوگ زیادہ اہم امور پر توجہ مرکوز کر سکیں گے
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب آپ کے سسٹم میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس وقت فورم کے اردو ایڈیٹر میں کروم کی سپورٹ ہی موجود نہیں ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی اس کو ٹھیک کر دوں۔ فورم کے پراجیکٹس نامکمل رہنے کا بڑا سبب تو یہی ہے کہ ہم اپنے فارغ وقت میں ہی ان پر توجہ دے پاتے ہیں اور زیادہ ترجیح اصل پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ہوتی ہے۔ لیکن ایسا نہ سمجھیں کہ ان پراجیکٹس کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ وقت آنے پر ہر اہم پراجیکٹ پر کام کیا جائے گا۔ آپ نے جس آئیڈیا کا ذکر کیا ہے، اس پر کئی دوستوں نے خود سے ہی کام شروع کر دیا ہے۔ میں اس وقت ایک اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی تیاری میں مصروف ہوں۔ اس کے بعد انشاءاللہ اردو سپیچ ریکگنیشن والے کام کی ہی باری آئے گی۔
 
اب یہ یقیناً کوئی میرے سسٹم کی خرابی ہی ہو سکتی ہے کہ میں گوگل کروم میں اردو نہیں لکھ پا رہا فورم میں پوسٹ کرنے کے لیے
بہرحال اس پراجیکٹ کے لیے ایک تجویز ہے جو کہ امید ہے دیگر پراجیکٹس میں بھی کام آسکتی ہے
اگرچہ میرا تجربہ اس سلسلے میں زیادہ نہیں لیکن میرا مشاہدہ ہے اور فورم میں بے شمار نامکمل پراجیکٹس اس بات کی دلیل بھی ہیں کہ ہم سب کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کر رہے ہیں جو کہ اگر غلط نہیں تو درست بھی نہیں
میرا اشارہ انفرادیت کی طرف ہے ، میرا ذاتی نظریہ یہ ہے کہ کوئی بھی پراجیکٹ چاہے کسی بھی درجے کی جدت کا حامل ہو اس میں اتنی گنجائش ضرور ہوتی ہے کہ ایک نان ٹیکنیکل آدمی اس میں اپنا حصہ ڈال سکے
جیسے اگر میں کچھ بھی نہیں کر پا رہا تو کم ازکم ای میلز کر کے دوسروں کو رابطے میں رکھ سکتا ہوں، ڈاکومنٹیشن کر سکتا ہوں وغیرہ
یہ صرف ایک مثال ہے
تو میرا خیال یہ ہے کہ ہمیں مل کر ایک ایسا سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں ہر فرد اپنے فارغ وقت میں کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے اضافہ کرتا رہے
وہ چاہے لغت کا پراجیکٹ ہو یا فونٹ کی تشکیل کا ، یا اردو سے رومن اور رومن سے اردو بنانے کا
ایک ایسا انٹرفیس بنا لیا جائے کہ جس میں کچھ دوست ڈیٹا انٹری کرتے رہیں، کچھ کوالٹی کنٹرول کو سنبھال لیں ، گرامر چیک کرنا، سپیلنگ اعراب دیکھنا وغیرہ
تو جس کو جو کام جتنا آتا ہے اتنا تو کرتا جائے
اور ایک سسٹم ایسا اگر ہمارے پاس بن جائے گا تو بہت سارے پراجیکٹس جن میں ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ آسان بھی ہو جائیں گے اور تکمیل سے قبل بند ہو جانے کی شکایات بھی کم ہو جائیں گی
اور سب سے بڑی بات کہ ہمارے ٹیکنیکل لوگ زیادہ اہم امور پر توجہ مرکوز کر سکیں گے

سچ پوچھیں تو آپ نے اردو محفل کے بنیادی مقاصد اور فلسفے کا ایک بہت بڑا حصہ از خود بیان کر دیا۔ ہمارا مسلک یہی ہے۔ اور ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ایسا بہتر سے بہتر نظام بن سکے جہاں بہترین کولیبوریشن دیکھنے کو ملے۔ بہر کیف اس راہ میں کئی رکاوٹیں ہیں جن پر ہم کام کر رہے ہیں۔

رومن متبادلات کے کام کے بارے میں ہم نے یہ سوچا ہے کہ چاچو کے تیار کردہ اسپیل چیکر والی فائل کو استعمال کرنے کے بجائے ایک اور فائل استعمال کی جائے جو کرلپ نے جاری کی تھی جس میں کثرت سے استعمال ہونے والے الفاظ ہیں۔ چاچو والی فائل استعمال نہ کرنے کا سبب بعض وجوہات کے باعث اس کام کے لئے موزوں نہ ہونا ہے۔
 
arifkarim

معطل
بنیادی لسٹ کے متبادلات کو استعمال کرکے ڈیٹا اینٹری کی جائے اور رزلٹ دیکھا جائے۔ اگر کام بن گیا تو مزید الفاظ شامل کئے جا سکتے ہیں۔ میں نے کم از کم انگریزی کیلئے نیچرلی اسپیکنگ میں 90 فیصد درست ریکگنیشن حاصل کر لی ہے۔
 
عار ف کیا تم نے کوئی لسٹ تیار کی ہے؟
 
ہم نے آج کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کو رومن میں تبدیل کیا ہے۔ ابھی اس میں کچھ چیزوں پر کام کرنے کے ضرورت ہے۔ شاید کل تک الفاظ کی یہ ڈکشنری ایسے فارمیٹ میں فراہم کرا دی جائے گی جو ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ میں قابل استعمال ہوگی۔ اس کے ابتدائی استعمال کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید جامع فہرست الفاظ پر کام کیا جائے یا نہیں۔
 
aslam_jadodiya

محفلین
م نے آج کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کو رومن میں تبدیل کیا ہے۔ ابھی اس میں کچھ چیزوں پر کام کرنے کے ضرورت ہے۔ شاید کل تک الفاظ کی یہ ڈکشنری ایسے فارمیٹ میں فراہم کرا دی جائے گی جو ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ میں قابل استعمال ہوگی۔ اس کے ابتدائی استعمال کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید جامع فہرست الفاظ پر کام کیا جائے یا نہیں۔

بہت۔خوب
 
ہم نے آج کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کو رومن میں تبدیل کیا ہے۔ ابھی اس میں کچھ چیزوں پر کام کرنے کے ضرورت ہے۔ شاید کل تک الفاظ کی یہ ڈکشنری ایسے فارمیٹ میں فراہم کرا دی جائے گی جو ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ میں قابل استعمال ہوگی۔ اس کے ابتدائی استعمال کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید جامع فہرست الفاظ پر کام کیا جائے یا نہیں۔
کیا آپ نے ابھی تک اسے استعمال نہیں کیا؟براہ مہربانی رومن اردو میں تبدیل الفاظ کی فائل ہی فراہم کر دیں ہماری بھی بھلائی ہو جائیگی
 
ایک بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ ہے کہ لفظ با لفظ ڈریگن کو ریڈ کروانا ایک مسئلہ ہے جبکہ بااعتبار محاورہ اس کی سپیڈ اور ایکوریسی بہت عمدہ ہی۔ مندرجہ ذیل دو لائنز ڈریگن سے لکھائی جاتی ہیں :)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ

Untitled.gif
 
شاکر

محفلین
ہم نے آج کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کو رومن میں تبدیل کیا ہے۔ ابھی اس میں کچھ چیزوں پر کام کرنے کے ضرورت ہے۔ شاید کل تک الفاظ کی یہ ڈکشنری ایسے فارمیٹ میں فراہم کرا دی جائے گی جو ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ میں قابل استعمال ہوگی۔ اس کے ابتدائی استعمال کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید جامع فہرست الفاظ پر کام کیا جائے یا نہیں۔
ابن سعید بھائی، اس لسٹ کا کچھ ہوا؟
ڈریگن میں استعمال کے لائق پانچ ہزار الفاظ مع رومن متبادل کی فہرست مل جائے تو کم سے کم اس کے نئے ورژن کی ابتدائی ٹیسٹنگ تو درست طور پر ہو جائے گی۔ جتنا کچھ میں نے استعمال کیا ہے، نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ اب فقط دو چیزوں کا انتظار ہے:

تمام اردو الفاظ کی جامع فہرست
ان الفاظ کے رومن متبادل یا spoken forms

اور اردو کا پہلا سپیچ ریکگنی شن سسٹم تیارہے۔
 
Top