اداکارہ میرا کے لیے بری خبر ، ، کیپٹن نوید کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیدیا گیا

کاشفی

محفلین
اداکارہ میرا کے لیے بری خبر ، ، کیپٹن نوید کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیدیا گیا
meerasengagementended_8-5-2013_112413_l.jpg

لاہور…اداکارہ میرا کے لیے بری خبر ہے، کیپٹن نوید کے والد نے نوید کی شادی کے لئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیدیا، اشتہار میں پڑھی، لکھی خوبصورت دوشیزہ کا رشتہ مانگا گیا ہے۔ 2 برس قبل لاہور میں کیپٹن نوید اور اداکارہ میرا کی منگنی ہوئی تھی، کیپٹن نوید نے میرا کو 8لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی۔ نوید کے والد راجہ خالد نے اشتہار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آیندہ چند روز میں امریکاسے پاکستان آرہے ہیں، ایک دوماہ میں نوید کی شادی کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا کومنگنی ختم ہونیکابتادیاہے۔
 
Top