کاشفی

محفلین
غزل
(افتخار عارف)
اب بھی توہینِ اطاعت نہیں ہوگی ہم سے
دل نہیں ہوگا تو بیعت نہیں ہوگی ہم سے

روز اک تازہ قصیدہ نئی تشبیت کے ساتھ
رزق برحق ہے یہ خدمت نہیں ہوگی ہم سے

دل کے معبود جبینوں کے خدائی سے الگ
ایسے عالم میں عبادت نہیں ہوگی ہم سے

اجرت عشق وفا ہے تو ہم ایسے مزدور
کچھ بھی کرلیں گے یہ محنت نہیں ہوگی ہم سے

ہر نئی نسل کو اک تازہ مدینے کی تلاش
صاحبو اب کوئی ہجرت نہیں ہوگی ہم سے

سخن آرائی کی صورت تو نکل سکتی ہے
پر یہ چکی کی مشقت نہیں ہوگی ہم سے
 
Top