آئی فون فائیو کی فروخت شروع، طویل قطاریں، 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ آرڈرز

جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین آئی فون فائیو کی ایشیائی مارکیٹ میں جمعے سے فروخت شروع ہوگئی ہے۔

جمعے کو جاپان اور آسٹریلیا کے الیکٹرانکس کے اسٹوروں کے باہر آئی فون کے فینز کی لمبی قطار دکھائی دیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے کئی اسٹوروں کے باہر تین روز قبل ہی آئی فون کے دیوانے قطار بنا کر کھڑے ہوگئے تھے ۔

جوش وخروش کے کچھ ایسے ہی مناظر ہانگ کانگ کے اپیل اسٹوروں کے سامنے بھی دکھائی دیے جہاں خریداروں میں بڑا جوش وخروش نظر آرہا تھا۔

امریکہ، برطانیہ، کینڈا ، فرانس اور جرمنی کے کئی شہروں میں بھی اپیل اور آئی فون فائیو فروخت کرنے والے کئی اسٹوروں کے باہر شائقین کئی دنوں سے کیمپ لگائے اپنی باری کاانتظار کررہے ہیں جہاں اس کی فروخت جمعے کی شام شروع کی جارہی ہے۔

ابھی تک صرف آئی فون فائیو ایشیائی ممالک کے کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچا ہے، لیکن اپیل کمپنی کا کہناہے کہ اس نئے سمارٹ فون کی مانگ ریکارڈاپنی سطح پرہے، اور فروخت شروع ہونے کے بعد پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ پیشگی آرڈرز موصول ہوئے ہیں، جو پچھلے ماڈل آئی فون فورایس کے مقابلے میں دوگنا تعداد ہے۔

تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اپیل ستمبر کے آخرتک اپنے ایک کروڑ فون بیچنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

نیا فون اپنے پچھلے ماڈل کے مقابلے میں لمبااور پتلا ہے۔ اس کی سکرین کا سائز بڑا ہے اور اس میں نیا طاقت ور پراسیسر لگایا گیا ہے۔ فون میں تیزترین موبائل نیٹ ورک کی ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔
بشکریہ:وی او اے اردو
 
ادھر ایپل کے کو فاؤنڈر سٹیو ووزنیاک نیا آئی فون فائیو لینے آسٹریلیا پہنچ گئے اور انہوں 64 جی بی والا آئی فون 5 دونوں رنگوں میں لیا
659551021_zps26a96b1e.jpg

بشکریہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو مخالف گروپ سے ہیں۔ گزشتہ 5سال سے HTC ہے۔ لہذا آئی-فون کے محدود کر دینے والے کرتوتوں کی دجہ سے شائد کبھی بھی اس پر منتقل نہ ہوں۔:D بہرحال آئی-فون نے لوگوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔
 

عسکری

معطل
ہم تو مخالف گروپ سے ہیں۔ گزشتہ 5سال سے HTC ہے۔ لہذا آئی-فون کے محدود کر دینے والے کرتوتوں کی دجہ سے شائد کبھی بھی اس پر منتقل نہ ہوں۔:D بہرحال آئی-فون نے لوگوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔
دیوانہ تب جب پیسہ وافر ہو تب ورنہ ہمارے جیسے کنگلے نوکیا سے آگے کی سوچنا گناہ سمجھتے ہیں :D
 
Top