نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے

    غزل وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے کہ دل کا پاسباں کھٹکا ہوا ہے وہ مصرع تھا کہ اِک گل رنگ چہرہ ابھی تک ذہن میں اٹکا ہوا ہے ہم اُن آنکھوں کے زخمائے ہوئے ہیں یہ ہاتھ ، اُس ہاتھ کا جھٹکا ہوا ہے یقینی ہے اَب اِس دل کی تباہی یہ قریہ ، راہ سے بھٹکا ہوا ہے گلوں کے قہقہے ہیں، چہچہے ہیں چمن میں اِک...
  2. نوید صادق

    خالد احمد نعت ۔۔۔۔۔ تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی

    نعت تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی آخری خطبے کی صورت میں وصیت لکھی تو نے کچلے ہوئے لوگوں کا شرف لوٹایا عدل کے ساتھ ہی احسان کی دولت لکھی سرحدِ رنگ بہ عنوانِ اخوت ڈھائی ورقِ دہر پہ ہر سطر محبت لکھی تو نے ہر ذرے کو سورج سے ہم آہنگ کیا تو نے ہر قطرے میں اِک بحر کی وُسعت لکھی حسنِ آخر...
  3. نوید صادق

    گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور پر چوہوں کی عیاشی

    رات 2:13 پر سگریٹ لینے مارکیٹ گیا تو گورمے بیکری کے باہر کچھ لوگوں کو حیران پریشان کھڑے پایا۔ +گے بڑھ کر دیکھا تو کیکوں پر ناچتے، کھیلتے چوہے نظر پڑے۔ تصاویر لیں اور face book پر رکھ دیں۔ لنک ملاحظہ کیجے...
  4. نوید صادق

    نظم ---- اہتمام ----- رانا سعید دوشی

    رانا سعید دوشی اہتمام جمالے! او جمالے! وہ بھوری بھینس جس نے مولوی کو سینگ مارا تھا گلی سے کھول کر ڈیرے پہ لے جا شکورے! بھینس کی کھُرلی کو رستے سے ہٹا دے پھاوڑے سے سارا گوھیا میل کے کھیتوں میں لے جا نذیراں! جا ذرا ویہڑے میں بھی جھاڑو لگا دے سُن! یہ ساری چھانگ بیری کی اُٹھا...
  5. نوید صادق

    حمدیہ قصیدہ ۔۔۔ قاضی حبیب الرحمٰن

    قاضی حبیب الرحمٰن حمدیہ قصیدہ زوروں پر ہے چشمہء نور اپنا ظرف، اپنا مقدور! شمسِ حقیقت کے ہوتے سارے وہم و گُماں کافور ایک ہَوا کی آہٹ پر ناچ اُٹھا شہرِ مَزمور! کسی خیال کی لذّت میں رہتا ہے غم بھی مَسرور ایک خَلا کی نسبت سے دل ہے خَلوت سے مَعمور جیسے ہے ہر چیز، یہاں...
  6. نوید صادق

    زاہد مسعود کی غزل ۔۔۔ نوید صادق

    نوید صادق زاہد مسعود کی غزل ایک آشنا پر لکھنا بیک وقتِ آسان بھی ہوتا ہے اور دشوار بھی۔ آسان اس لیے کہ آپ اس کے نظریات، اس کے رہن سہن سے آگاہ ہوتے ہیں، جو چیزیں آپ کو پہلے سے معلوم ہوتی ہیں ، آپ بآسانی اس کی شاعری سے نکال کر سامنے رکھ دیتے ہیں۔دشوار اس لیے کہ بعض اوقات آپ بعض ایسی چیزیں...
  7. نوید صادق

    غزل۔۔۔نواحِ شام کی اے سرد خو ہوائے فراغ ۔۔۔خالد علیم

    خالد علیم غزل نواحِ شام کی اے سرد خو ہوائے فراغ جلا رہا ہوں میں اپنے لہو سے دل کا چراغ اسیرِ حلقہء مہتاب رہنا چاہتا ہوں یہ رات ڈھونڈ نہ لائے مری سحر کا سراغ ستارے آنکھ کے منظر پہ کم ٹھہرتے ہیں ہمارے ہم سخنوں کا ہے آسماں پہ دماغ کچھ اور ڈالیے ہم تشنگاں کو ضبط کی خو درک نہ جائے...
  8. نوید صادق

    غزل ۔۔۔ حلقہء دل سے نکل‘ وقت کی فرہنگ میں کھل ۔۔۔ خالد علیم

    خالد علیم غزل حلقہء دل سے نکل‘ وقت کی فرہنگ میں کھل اے مرے خواب! کسی عکسِ صدا رنگ میں کھل اے مرے رہروِ جاں! کس نے کہا تھا تجھ کو آنکھ سے دل میں اُتر‘ درد کے آہنگ میں کھل اے مری خامشیِ کرب نما خود سے نکل تجھ کو کھلنا ہے تو دشمن کے دلِ تنگ میں کھل اے لہو ہوتی ہوئی موجِ غمِ ہجر...
  9. نوید صادق

    ہیچ ہے ۔۔۔ (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین)۔۔خالد علیم

    خالد علیم ہیچ ہے (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین) جس طرح اک صید‘ صیادوں کے آگے ہیچ ہے شاعری میری سب اُستادوں کے آگے ہیچ ہے جانتا ہوں میں کہ یہ میری دکانِ شیشہ گر وقت کے آئینہ آبادوں کے آگے ہیچ ہے یہ مرا فکرِ سخن آثار‘ اندازِ جدید فکر و فن کی کہنہ بنیادوں کے آگے ہیچ ہے سنگ زارِ فن...
  10. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔ اک اجاڑ بستی کا اک اداس جادہ تھا ۔۔خالد احمد

    خالد احمد غزل اک اجاڑ بستی کا اک اداس جادہ تھا اور بادیہ پیما ایک مستِ بادہ تھا حسنِ کم نگاہی پر عمر بھر نہ کھل پایا دل کی بند مٹھی میں ایک حرف سادہ تھا عمر بھر کے غم لے کے چشم نم اُمڈ آئے وجہ ِ گرم بازاری اک غلام زادہ تھا ہرمحل پہ سایہ تھا کچھ دراز پلکوں کا خواب خواب آنکھوں...
  11. نوید صادق

    ایک آشوبیہ ۔۔۔۔ خالد علیم

    خالد علیم ایک آشوبیہ (بارگاہِ خدا میں) تجھ سے میرے خدا کہوں کیا حالِ دلِ مبتلا کہوں کیا جس حال میں ہوں، تجھے خبر ہے بندہ ہوں میں ترا، کہوں کیا میں ایک حصارِ عقل میں ہوں تو سوچ سے ماورا، کہوں کیا آتی ہے صدا پرندگاں کی دیتی ہے ترا پتا، کہوں کیا میں عجز سرشت، سر بہ خم ہوں ہے...
  12. نوید صادق

    غزل ۔۔۔ ہر نفس مضطرب گزرتی ہے ۔۔۔نوید صادق

    نوید صادق غزل ہر نفس مضطرب گزرتی ہے زندگی کس کے بین کرتی ہے دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر ایک آہٹ مجھے کترتی ہے زندگی! دیکھ میں بھی زندہ ہوں تیرے قبضے میں کتنی دھرتی ہے؟ ایک خوشبو کہ پرکشش بھی ہے دشتِ بے خواب میں اترتی ہے میں ہوں اپنی طلب میں گم تو وہاں بے خودی غم پہ نام...
  13. نوید صادق

    غزل ۔۔ کون آسیب آ بسا دل میں ۔۔۔۔نوید صادق

    نوید صادق غزل کون آسیب آ بسا دل میں کر لیا ڈر نے راستہ دل میں اے مرے کم نصیب دل!کچھ سوچ ہے کوئی تیرا آشنا دل میں کم ہے جس درجہ کیجئے وحشت گونجتا ہے دماغ سا دل میں عکس بن بن کے مٹتے جاتے ہیں رکھ دیا کس نے آئنہ دل میں میں ہوں، ماضی ہے اور مستقبل کم ہے فی الحال حوصلہ دل میں آخر آخر نوید صادق...
  14. نوید صادق

    خدا کے دن--شاہین کی غزل--- نوید صادق

    نوید صادق خدا کے دن پیکٹ کھلا اور شاہین عباس کا مجموعہ کلام ”خدا کے دن“ ہمارے سامنے تھا۔ یہ کیا نام ہوا؟ اس کے پیچھے کیا بات ہے؟ عام بات، عام کام۔۔۔ وہ تو خیر ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ شاہین کی فطرت میں نہیں۔ لیکن یہ نام ؟؟ میرے خدا! ”خدا کے دن“ اس نام کی تعبیر میں کتنے دن گزر گئے۔ اور وہ...
  15. نوید صادق

    خورشید رضوی اپنے باطن کے چمن زار کو رجعت کر جا۔۔۔خورشید رضوی

    غزل اپنے باطن کے چمن زار کو رجعت کر جا دیکھ اب بھی روشِ دہر سے وحشت کر جا اپنا چلتا ہوا بت چھوڑ زمانے کے لیے اور خود عرصہء ایام سے ہجرت کر جا مانتا جس کو نہ ہو دل وہ عمل خود پہ گزار جو فسانہ ہو اسے چھو کے حقیقت کر جا سر کٹایا نہیں جاتا ہے تو کٹ جاتا ہے بات اتنی ہے کہ اس کام میں...
  16. نوید صادق

    خورشید رضوی نظم-سات سمندر پار وطن کی یاد۔۔خورشید رضوی

    خورشید رضوی سات سمندر پار وطن کی یاد اے میرے وطن اے پیارے وطن جب اسکولوں کے گیٹ کھلیں جب بچوں‌کا ریلا آئے پتھر کی سڑک پر پھول کِھلیں خوشبوؤں کا دریا آئے جب ایک سی وردی پہنے ہوئے بچوں کو گھر والے بھولیں جب سائیکلوں اور تانگوں پر بستے لٹکیں، تھرمس جھولیں تب سات سمندر طے کر کے اُن...
  17. نوید صادق

    استاد قمر جلا لوی - رضوان احمد

    استاد قمر جلا لوی: گلوکاروں کا مقبول ترین شاعر قفس سے بھی نکالا جا رہا ہوں کہاں لے جائے دیکھو آب و دانہ رضوان احمد | پٹنہ اب نزع کا عالم طاری ہے، تم اپنی محبت واپس لو جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو نہ جانے کیسے خبر ہو گئی زمانے کو...
  18. نوید صادق

    خلیل جبران اور آج کا پاکستان

    خلیل جبران اور آج کا پاکستان زیف سید | واشنگٹن کیا بڑے شاعروں کے پاس ایسی کوئی حس ہوتی ہے جس انھیں مستقبل میں آنے والے واقعات کی جھلک دکھا دیتی ہے؟ اگر یہ بات درست نہیں ہے تو پھر لبنانی شاعر خلیل جبران کی آج سے 77 سال پہلے تحریر کردہ نظم پڑھتے ہوئے یہ کیوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ آج ہی کے دن...
  19. نوید صادق

    شاعرو ۔۔۔ عوامی اصلاح سے بچو

    شاعرو ۔۔۔ عوامی اصلاح سے بچو زیف سید | واشنگٹن اردو کےمنفرد شاعراور منھ چھٹ نقاد ساقی فاروقی نے ایک جگہ لکھا ہے کہ شاعر کو شعر کہتے وقت زبان و بیان کے سارے امکانات اچھی طرح سے کھنگال لینے چاہیئیں، ورنہ عوام اس شعر کی اصلاح کر دیتے ہیں۔ ساقی فاروقی فراق کے اس شعر کا ذکر کر رہے تھے: ذرا...
  20. نوید صادق

    انور مقصود کی بے تکی شاعری

    انور مقصود کی بے تکی شاعری زیف سید | واشنگٹن انور مقصود پاکستانی ٹیلی ویژن کی دنیا کا اہم نام ہیں۔ انھوں نے اداکاری بھی کی، ڈرامے بھی لکھے، لیکن ان کے سٹیج شو خاص طور پر بے حد مقبول ثابت ہوئے ہیں۔ اس دوران انھوں نے مزاحیہ شاعری بھی شروع کر دی اور ایک پاکستانی چینل پر ’لوز مشاعرہ‘ کے...
Top