نتائج تلاش

  1. عمار ابن ضیا

    مبارکباد فہیم کے گھر اللہ کی رحمت

    اُردو محفل کے معروف رُکن اور میرے عزیز دوست فہیم کے ہاں 22 اکتوبر کو اللہ کی خصوصی رحمت کا نزول ہوا ہے؛ یعنی اللہ نے اُنھیں بیٹی سے نوازا ہے۔ میری طرف سے اُنھیں یہ خوشی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ننھی پری کے نصیب اچھے کرے اور اُسے اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
  2. عمار ابن ضیا

    الطاف حسین گرفتار

    اطلاع ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُن سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ دی ایکسپریس ٹریبیون شہر کراچی کے کئی علاقوں میں کاروبار بند ’’کروایا‘‘ اور ’’کیا‘‘ جا رہا ہے۔
  3. عمار ابن ضیا

    موجودہ نستعلیق فونٹس میں تبدیلی

    اس وقت ہمارے پاس جو چند قدرے بہتر اور قابلِ استعمال یونی کوڈ نستعلیق فونٹس موجود ہیں اُن میں سرِ فہرست جمیل نوری نستعلیق اور پھر بالترتیب علوی نستعلیق و نفیس نستعلیق ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق نتائج میں سب سے بہتر ہے لیکن ایک طرف اس کے ترسیموں پر قانونی اشکال موجود تو دوسری طرف اس پر مزید کام ہوتا...
  4. عمار ابن ضیا

    متحدہ کو پہلے جو سمجھتے تھے اب بھی وہی سمجھتے ہیں، رانا ثناء اللہ

  5. عمار ابن ضیا

    دور اِک پہاڑی پر

    اپنے گھر کے آنگن سے دور اک پہاڑی پر کچھ گھروں کی پرچھائی دیکھتا ہوں میں اکثر بالخصوص راتوں میں ان گھروں میں جب مدھم بلب ٹمٹاتے ہیں، روشنی کی خاطر جب اپنا خوں جلاتے ہیں، مجھ کو ایسا لگتا ہے دور بسنے والوں کو پاس وہ بلاتے ہیں۔ اور اُس پہاڑی سے دور شہر کے باسی اپنی اپنی محفل میں جب کبھی بھی ملتے...
  6. عمار ابن ضیا

    اردو محفلین و بلاگران کی افطار ملاقات (کراچی)

    یوں تو اس روداد کا آغاز اس وقت سے ہونا چاہیے جب بیٹھے بٹھائے اچانک تقریب کے مہمانِ خصوصی نے ملاقات کی روداد لکھنے کی ذمہ داری ہم پر عائد فرما دی، لیکن ہم پھر بھی تمام خاطرات ملحوظ رکھتے ہوئے ابتدا سے حال بیان کرنے کو تیار ہیں۔ :) چند دن پہلے ابوشامل (فہد کیہر) کا پیغام آیا کہ اتوار، ۲۱ جولائی کو...
  7. عمار ابن ضیا

    ٹوٹے پھوٹے خواب

    آنکھ کھلی اور ٹوٹے خواب پھر شب بھر کو روٹھے خواب ہم نے اُس پر سب کچھ تج کر پائے ہیں کچھ جھوٹے خواب ماں نے کیا کچھ خواب سجائے ہم نے سارے لُوٹے خواب میرے پلّے اور نہیں کچھ بس یہ ٹوٹے پھوٹے خواب 17 جولائی 2013ء
  8. عمار ابن ضیا

    ثبوت ہمارے شادی شہداؤں میں شامل ہونے کا

    ہماری شادی خانہ آبادی کا ذکر تو احباب تک پہنچ ہی چکا، سوچا ثبوت بھی پیش کردیں۔ ویسے تو ہمارے پاس محفل میں ایک عدد گواہ بھی موجود ہے، جناب fahim صاحب، جنھوں نے ہماری محفلِ ولیمہ میں خصوصی شرکت فرمائی تھی :)
  9. عمار ابن ضیا

    وصالِ یار کا موسم

    وصالِ یار کا موسم اِدھر آیا، اُدھر نکلا جسے ہم داستاں سمجھے، وہ قصہ مختصر نکلا گنے جو وصل کے لمحے تو مشکل سے وہ اتنے تھے کہ تارے جاگ کر سوئے، کہ سورج ڈوب کر نکلا ہمیشہ ایک ہی غلطی، ہر اِک سے دوستی جلدی وہ جس کے زہر تھا دل میں، تِرا نورِ نظر نکلا خموشی شور جیسی تھی، نگہ بھی چور جیسی تھی وہ دل...
  10. عمار ابن ضیا

    We are Marshall۔ سب ٹائٹلز

    فلم: We are Marshall (ہم ہیں مارشل) ڈائریکٹر: McG دورانیہ: 131 منٹ IMDB ریٹنگ: 7.1/10 کہانی: فلم کی بنیاد حقیقی واقعات پر ہے۔ یہ کہانی ہے مارشل یونیورسٹی کی جب اس کی فٹ بال ٹیم کے ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور ساری ٹیم مع کوچنگ عملے و دیگر معزز شہری باشندوں کے جل کر راکھ ہوجاتی ہے سوائے...
  11. عمار ابن ضیا

    منظرنامہ ایوارڈز 2009

    السلام علیکم امید ہے تمام احبابِ اردو محفل خیریت سے ہوں گے۔ منظرنامہ کی جانب سے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی اردو بلاگرز کے لیے ایوارڈز جاری کیے جارہے ہیں جس کے لیے رائے دہی اس وقت اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔ اگر آپ بھی بلاگر ہیں یا اردو بلاگز پڑھتے ہیں تو اپنے پسندیدہ بلاگر کو ووٹ دے کر اسے...
  12. عمار ابن ضیا

    Taken. اردو سب ٹائٹلز

    گذشتہ سال، 2008ء میں جاری ہونے والی انگریزی فلم TAKEN وہ شاندار مووی ہے جسے میں پچھلے کئی ماہ میں متعدد بار دیکھ چکا ہوں اور ہر بار ویسا ہی لطف پاتا ہوں. اس فلم کی کہانی ایک باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کے گرد گھومتی ہے. فلم میں ایکشن بھی ہے، تھرل بھی اور ڈراما بھی. IMDB پر اس کا رینک 7.9 ہے. میں نے...
  13. عمار ابن ضیا

    اہلِ سخن سے کچھ سوالات

    میرے دفتر کے ساتھی، ندیم احمد ندیم صاحب کو کچھ سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔ سوال 1: ایطا کی جامع و مانع تعریف کیا ہے؟ مع امثال سوال 2: ایطا کی کیا کیا صورتیں ہیں؟ سوال 3: ایطا کی کتنی اقسام ہیں اور ان اقسام کی تعریفات کی ہیں؟ سوال 4: دانا اور بینا، مِرا اور آسرا، (رَلنا مصدر سے فعل ماضی)...
  14. عمار ابن ضیا

    خوب ہوتا : برائے اصلاح

    میرے دفتر کے ایک ساتھی اشرف جہانگیر نے اپنی غزل اصلاح کے لیے پیش کرنے کا کہا تھا۔ تعمیل کررہا ہوں۔ خوب ہوتا کہ تو مِرا بنتا میرے دل کا تو آسرا بنتا شکر ہے موت کی سی ہے نعمت ورنہ میرا نجانے کیا بنتا پھر تو تیرے وجود میں رہتا پھول تو اور میں صبا بنتا گھیر لیتے جہاں تمہیں جنگل میں نکلنے کا...
  15. عمار ابن ضیا

    اِک چہرہ کھوگیا ہے : برائے اصلاح

    اِک چہرہ کھو گیا ہے اُسے ڈھونڈ تو ذرا اے چودہویں کے چاند! مِرے دل کی کر دوا اِک چہرہ کھوگیا ہے اُسے ڈھونڈ تو ذرا وہ چہرہ دل رُبا جو مِرے آس پاس تھا نازک بہت ہی پھول کی مانند، اُداس تھا لگتا تھا اُس کو روگ ہے کوئی لگا ہوا اِک چہرہ کھوگیا ہے اُسے ڈھونڈ تو ذرا میں نے اُسے کہا کہ کہو مجھ سے اپنا...
  16. عمار ابن ضیا

    یہی گمان رہا : برائے اصلاح

    غزل برائے اصلاح وہ مِرا ہے، یہی گمان رہا عشق اِس آس پر جوان رہا اجنبی کہہ کے چل دیا ظالم عمر بھر مجھ کو جس پہ مان رہا زندگی دو طرح گزاری ہے تو رہا یا تِرا دھیان رہا داد و تحسین کا خیال عبث کون کب کس کا قدر دان رہا احمدِ مجتبیٰ(ﷺ) کا لطف و کرم مجھ پہ، عمار! سائبان رہا 14مئی 2009ء
  17. عمار ابن ضیا

    محفل کے نامعلوم رُکن سے ملاقات

    اب تک آپ نے انہی لوگوں سے ملاقات کے تذکرے پڑھے ہوں گے جو ایک دوسرے کو آپس میں جانتے تھے یا ملاقات کے بعد ان کی جان پہچان ہوگئی۔ لیکن آج کا قصہ کچھ دل چسپ اور منفرد ہے۔ تعلیمی درسگاہوں اور جامعات میں نابینا طلبا و طالبات کو دورانِ امتحان یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسی کو بطور لکھاری...
  18. عمار ابن ضیا

    میکاؤلی اور زرداری کی سیاست

    سیاسیات کا اخلاقیات کے ساتھ تعلق بہت قدیمی اور گہرا ہے۔ دونوں علوم اچھے اور برے، غلط اور صحیح سے بحث کرتے ہیں۔ قدیم یونانی فلسفی افلاطون کے نزدیک سیاسیات اور اخلاقیات میں کوئی فرق نہ تھا۔ اس کے نزدیک ریاست ایک مثالی ادارہ ہے جس کے ذریعے ہی انسان کی اخلاقی ترقی ممکن ہے۔ اس لیے اس کی شہرہ آفاق...
  19. عمار ابن ضیا

    صحیح لفظ کیا؟ تقویٰ یا تقوے؟

    اردو و فارسی ادب سے شناسا اہلِ علم سے ایک سوال۔ ایک منقبت کا مصرع ہے: زہد و تقویٰ کے دھنی ہیں حضرتِ عبد الشکور "زہد و تقویٰ" کی اس ترکیب میں مصرع کی مناسبت سے تقویٰ کس طرح لکھا اور پڑھا جائے گا؟ تقویٰ یا تقوے؟
  20. عمار ابن ضیا

    فلم "ویر زارا" کی موسیقی : تاریخ / پس منظر

    بولی ووڈ کی معروف اور کامیاب ترین فلم "ویر زارا" سن 2004ء میں یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہوئی۔ فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا اور کہانی نویس ادتیا چوپڑا تھے۔ فلم کی کہانی تین مرکزی کرداروں (شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی) کے گرد گھومتی ہے۔ ایک پاکستانی لڑکی انڈیا کے دورے میں ایک انڈین...
Top