نتائج تلاش

  1. کاشف اسرار احمد

    ایک نظم -- عالمِ نو

    السلام علیکم امیّد ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔ آج ایک عرصے بعد محفل میں حاضر ہوا ہوں۔ ادھر ادھر نظر دوڑانے کے بعد بزم سخن کا رخ کیا۔ یہاں ماشا اللّہ وہی رونق ہے۔ اللّہ آباد رکھے۔ الف عین سر کو ہمیشہ کی طرح متحرک دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ جزاک اللّہ محفل میں اپنی طرف سے کار خیر میں حصّہ لے...
  2. کاشف اسرار احمد

    جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے

    آداب ایک غزل پیش خدمت ہے ۔۔۔ جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے سامنے ان کے ہوش بہتر ہے چاہے شکوہ ہو خطِ نور سے رقم خامشی عیب پوش بہتر ہے بجھنے والے دِیوں کے تاجر سے دیکھ انجم فروش بہتر ہے سارے مومن نما لٹیروں سے ایک بادہ فروش بہتر ہے تم ہو دریائے نطق، ہم کو مگر آج فریاد گوش بہتر ہے گر تشفّی ہی زخمِ...
  3. کاشف اسرار احمد

    خواہشِ وصلِ دائمی نہ گئی

    السلام علیکم کافی عرصے بعد محفل میں آنا ہوا ہے۔ امیدہے سب خیریت ہوگی۔ ایک غزل پیش کر رہا ہوں۔ گر قبول افتد ۔۔۔ ایک غزل احباب کی نذر ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواہشِ وصلِ دائمی نہ گئی زندگی سے یہ تِشنگی نہ گئی شاخِ وابستگی تو سوکھ چکی ہجر کے گل کی تازگی نہ گئی حرف...
  4. کاشف اسرار احمد

    سارے مصنوعی سہارے دائیں بائیں ہو گئے۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    السلام عليكم استادِ محترم جناب الف عین سر ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔۔۔احقرکو مستفید فرمائیں۔۔ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن سارے مصنوعی سہارے دائیں بائیں ہو گئے اب سبھی رشتے ہمارے دائیں بائیں ہو گئے آزمانا، فیصلہ کن وقت پر سب راستے کج روش، فطرت کے مارے دائیں بائیں ہو گئے زندگی کی...
  5. کاشف اسرار احمد

    چٹختی انگلی سے آتی تناؤ کی آواز ۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    السلام عليكم استاد محترم جناب الف عین سر ۔۔۔ ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔۔۔ افاعیل : مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فعلن چٹختی انگلی سے آتی تناؤ کی آواز یہ بَل جبیں کے ہیں ذہنی دباؤ کی آواز لو سُن لو سوزِ دروں کے الاؤ کی آواز ہمارے شعر میاں، دل کے گھاؤ کی آواز لگا کے کان، رواں درد کو سنا...
  6. کاشف اسرار احمد

    نوشت جو تہہ اعراب ۔۔۔۔ اصلاح کے لئے

    السلام عليكم استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب محفل ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔۔۔۔ افاعیل : مفاعلن فعِلاتن مفاعلن فعلن نَوِشت جو تہہِ اِعراب دیکھ سکتا ہے پسِ چراغ و تہہِ آب دیکھ سکتا ہے ستارا جو سَرِ مہتاب دیکھ سکتا ہے مری دعاؤں کے آداب دیکھ سکتا ہے کسی کو شک ہو ترے گرم نرم...
  7. کاشف اسرار احمد

    حساب دل کا بہت ہی پختہ نکالنا ۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    استادِ محترم الف عین سر اور احبابِ محفل سے اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔ افاعیل : مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن حساب دل کا بہت ہی پختہ نکالنا ہے ترے تصرف میں ہے جو رقبہ نکالنا ہے گرا ہے تالاب میں جو چہرہ نکالنا ہے چمک رہا ہے جو تہہ میں سکہ نکالنا ہے فریم کر لوں میں ذہن پر ان کی مسکراہٹ الگ، ملاقات...
  8. کاشف اسرار احمد

    دنیا ترے مزاج میں ڈھلنا تو ہے نہیں۔۔۔ اصلاح کے لئے

    ایک نئی کاوش اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔ استاد محترم جناب@الف عین سر اور احباب سے توجہ کی گزارش ہے ۔۔۔ بحر مضارع : مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن دنیا ترے مزاج میں ڈھلنا تو ہے نہیں اور ضد سے اپنی تجھ کو بھی ہٹنا تو ہے نہیں ہم جس کے ہم مزاج نہیں، چھوڑ دے ہمیں اب سب سے اتنی بات پہ لڑنا تو ہے نہیں...
  9. کاشف اسرار احمد

    کھل گیا تھا زندگی کا ہم سے دروازہ غلط ! ۔۔۔ اصلاح کے لئے

    استاداستادِ محترم جناب الف عین سر اور احباب محفل سے غزل پر اصلاح و مشورے کے لئے گزارش ہے ۔۔۔۔ ارکان : فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن کھل گیا تھا زندگی کا ہم سے دروازہ غلط ! آج تک ہم بھر رہے ہیں جس کا کفارہ غلط ! زندگی کی یکساں رفتاری کے عادی ہو گئے آبجو لگتی ہے اچھی اور فوّارہ غلط ! کیوں سکوں...
  10. کاشف اسرار احمد

    چندرما کچھ دیر ماتھے پر دمکنے دیجئے. ۔ برائے اصلاح

    السلام عليكم آج پھر ایک غزل اصلاح اور مشوروں کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔ استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب محفل سے شفقت و عنایت کا طلبگار ہوں ۔۔۔ مستفید فرمائیں ۔۔۔ ارکان : فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن اپنی تنہائی کو شعروں میں بکھرنے دیجئے اور بستر پر اداسی کو پسرنے دیجئے مسکراتی اپنی تصویریں...
  11. کاشف اسرار احمد

    ڈوبتے ہیں سُرخ سورج کے مماثل گھر میں ہم ۔۔ غزل اصلاح کے لیے

    السلام علیکم ایک غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں۔ استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب سے اصلاح اور مشوروں کی درخواست کرتا ہوں ۔ ارکان بحر : فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن خونِ شامِ جستجو ہے، جس کے پس منظر میں ہم ڈوبتے ہیں سُرخ سورج کے مماثل گھر میں ہم ایک پر بت کاٹنا ہے، جس کی خاکستر میں...
  12. کاشف اسرار احمد

    سماعتوں میں شہد سے جملے دعا کے رکھنا کمال یہ ہے ۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    السلام عليكم استادِ محترم جناب الف عین سر ایک غزل اصلاح کے لئے پیش ہے۔۔۔۔ محفل میں تمام دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مشوروں اور تجاویز سے مستفید فرمائیں ۔۔۔ بحر جمیل مثمن سالم مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن برے رویّے کے چبھتے کانٹے ہٹا کے رکھنا، کمال یہ ہے سماعتوں میں شہد سے جملے دعا...
  13. کاشف اسرار احمد

    منزلیں صرف انھیں سے کریں انکار، گریز ! ۔۔ غزل اصلاح کے لیے ۔

    السلام علیکم جسارت کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بندہ دوبارہ بھی پریشان کرنے کی ہمت کر لیتا ہے !:) اصلاحات کی مد میں ایک اور غزل حاضرِ دفتر کر رہا ہوں۔ غزل کا قافیہ اور ردیف ذرا ہٹ کر ہیں۔ اپنی بے لاگ رائے سے نوازیے گا ! شکریہ۔ استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب رمل مثمن سالم مخبون محذوف...
  14. کاشف اسرار احمد

    زیست کی کَل نہیں کوئی سیدھی ! ۔۔۔ غزل اصلاح کے لیے !

    السلام علیکم امید ہے استاد محترم الف عین سر اور دیگر تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔ زندگی کی بے جا مصروفیات کی بنا پر ایک عرصے سے اصلاح کے لیے یہاں نہیں آ پایا۔ صد افسوس ۔:arrogant: آج ہمت کر ہی لی ! :) ایک غزل اصلاح اور مشووروں کے لیے پیش کر رہا ہوں۔ استاد محترم اور دیگر تمام دوستوں کی...
  15. کاشف اسرار احمد

    ابد کی وحشت سے اُوب کر اب، فنا کی ساعت میں آ گیا ہوں ! ۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    السلام علیکم ایک تازہ غزل اصلاح اور مشورؤں کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ استاد محترم جناب الف عین سر ،محمد وارث ، سید عاطف علی ، محمد تابش صدیقی اور احباب محفل سے نظرِ کرم کی درخواست ہے ! افاعیل بحرِ جمیل مثمن سالم کے ہیں : مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن ابد کی وحشت سے اُوب کر اب، فنا کی ساعت...
  16. کاشف اسرار احمد

    میرے دل میں، تیرے بُت سے، روحانی ایجاد ہوئی! ۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے !

    السلام علیکم آج پھر ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب محفل سے اصلاح اور رہنمائی کی درخواست ہے۔ غزل بحرِ ہندی میں ہے۔ تجھ سے محبت کے جذبے کی وَجدانی ایجاد ہوئی! میرے دل میں، تیرے بُت سے، روحانی ایجاد ہوئی! پہلے سب معمول کا تھا، سب من مرضی کا ہوتا تھا...
  17. کاشف اسرار احمد

    ایک غزل اصلاح کے لئے --- جنت، دوزخ بعد کی باتیں، پہلے دنیا واجب ہے

    احباب، میں پھر اک نئی غزل کے ساتھ حاضر ہوں۔ استاد محترم الف عین سر اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے- جہاں جہاں بھی کھویا تم نے، حاصل کرنا واجب ہے جنت، دوزخ بعد کی باتیں، پہلے دنیا واجب ہے تم برسوں سے کھول نہ پائے جس کا لفافہ وہ پیغام آدھا تم کو بھیج چکا ہوں، تم پر آدھا واجب ہے...
  18. کاشف اسرار احمد

    ایک غزل.اصلاح کے لئے۔۔۔ - جین آئے تو کیا کیا جائے ؟۔

    ایک غزل کافی دنوں سے اصلاح اور مشوروں کی پکار لگا رہی تھی سو آج احباب کے روبرو پیش کر رہا ہوں ۔ استاد محترم جناب الف عین سر اور ارکان محفل سے توجہ کی درخواست ہے ۔ ارکان :فاعلاتن مفاعلن فِعْلن چین آئے تو کیا کیا جائے ؟ وقت کچھ دشت میں جیا جائے ؟ آؤ پھر اس کو یاد کرتے ہیں دل کو بے چین کر لیا جائے...
  19. کاشف اسرار احمد

    تری نیند مختصر ہو، ترے خواب ہوں زیادہ!

    ایک تازہ غزل پیش ہے : ق سبھی چاہتے ہیں کوشش سے حصول ہو زیادہ ! اسی دھن میں سب لگے ہیں، یہی مستقل ارادہ! یہ یقین اک مکمل، یہ بلا کی سادہ لوحی یہ حقیقتیں ذرا کم، یہ مبالغہ زیادہ! ----- مرے ساتھ ہی کھڑی تھیں، مری لغزشیں وہیں پر مرے تجربوں کا جس دم ہوا آئینہ کشادہ! ترے حق میں یہ دعا ہے، تجھے...
  20. کاشف اسرار احمد

    قوافی سے متعلق ایک سوال !

    السلام علیکم استاد محترم جناب الف عین سر اور احباب محفل کیا مندرجہ ذیل قوافی ایک غزل میں استعمال کئے جا سکتے ہیں ؟ مجھے کچھ تردد ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی میرا ابہام دور کرنے میں مدد فرمائیں۔ گزارے، پکارے، ابھارے، نکھارے، کنارے، نہارے، اتارے، نثارے، ستارے، تانے، مانے، ٹھانے، جانے، چھانے، دانے،...
Top