نتائج تلاش

  1. یونس

    یاد رفتگاں

    20 مارچ 2022ء کو آج دو برس بیت گئے ۔۔۔ ! اس روز اس کی طبیعت بے چین سی ہو رہی تھی۔ عجیب افسردگی، اداسی اور خاموشی سی چھائی ہوئی تھی۔ میں بار بار اسے بہلانے کیلئے کوئی گفتگو چھیڑتا لیکن وہ ٹھیک سے توجہ نہیں دے پا رہی تھی۔ اس سے سبب پوچھا تو بھی یہی کہا کہ کچھ نہیں، بس ایسے ہی طبیعت ذرا بوجھل سی...
  2. یونس

    "منشور" کی تلاش

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 1985/1986 میں کراچی سے ماہنامہ منشور شائع ہوا کرتا تھا ۔۔۔کسی دوست کے پاس اس کے شمارےموجود ہیں تو مطلع فرمائیں۔
  3. یونس

    غزل برائے اصلاح

    تھی دور اتنی منزل کہ ہٹتے چلے گٸے لوگ اپنے کاررواں سے کٹتے چلے گٸے زمینِ دل پہ تعمیر دیوار ہو گٸی گھر اپنے پھر مکانوں میں بٹتے چلے گٸے لمبی مسافتوں میں کوٸی ہمسفر نہیں تھا سو ہم غبارِ درد سے اٹتے چلے گٸے دل کی لگی میں یارو!کڑی دھوپ تھی بہت بادل بھی دل لگی کے چھٹتے چلے گٸے پھر یوں ہوا کہ منافقوں...
  4. یونس

    لاہورکا شاہی قلعہ اور شاہی مسجد

    ایک لمبے عرصے کے بعد گزشتہ دنوں شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد جانے کا اتفاق ہوا۔ سو اِس سیر کی کچھ تصاویر حاضر ہیں۔ تصاویر موبائل سے ہی لی گئی ہیں۔اور کچھ موسم بھی بار بار رنگ بدل رہا تھا ۔ کبھی دھوپٗ کبھی چھاؤںٗ کبھی ہلکے بادلٗ کبھی گہرے۔ اس لئے تصاویر جیسی بھی ہیںٗ قبول کر لیں !
  5. یونس

    بچپن میں ایک نظم پڑھی تھی "نندیا پور"۔ اب کہیں سے مل سکتی ھے؟

    بچپن میں ایک نظم پڑھی تھی "نندیا پور"۔ اب کہیں سے مل سکتی ھے؟
  6. یونس

    پروٹوکول

    پروٹوکول اس شام میں نیلاگنبد کی طرف سے مال روڈ پر آ رہاتھا۔خلاف توقع مال روڈپرخاصا کم دکھائی دے رہا تھا۔ حالانکہ یہ کوئی شام ساڑھے سات بجے کا وقت تھا اور لاہور میں یہ وقت ’رش آور ‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ذرا اور قریب پہنچا تو ٹریفک کے شورمیں ٹریفک پولیس کی گاڑی کے سائرن اور لاؤڈاسپیکر پر ایک انسانی...
  7. یونس

    میرا شہر’ سرزمینِ گُل‘ پھول نگر۔ کچھ گفتنی ناگفتنی۔۔۔

    ایک اور چیز جس کی ہمارے ہاں فراوانی ہے‘ وہ ہے عدم برداشت۔ راہ چلتے ہوئے‘ سفر میں‘ بازاروں میں‘ دفاتر میں‘ یہ ہر جگہ وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔فرض کریں آپ پھول نگر کی مین روڈ پر اپنی گاڑی نہایت محتاط انداز میں ڈرائیو کرتے ہوئے جا رہے ہیں۔ آپ کے آگے آگے جانیوالی گدھا گاڑی‘ جس کا خرِ خانہ خراب ‘...
  8. یونس

    22 جون ۔۔۔

    22جون ۔۔۔ یہ دن اس خطہ میں summer solistice کہلاتا ہے۔ یعنی یہ سال کاسب سے بڑا دن ہوتا ہے ۔اس دن کے بعد دن بتدریج چھوٹے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہاں! ۔۔۔ ایسا ہی تو ہے۔۔۔ یہ بہت بڑا اور کڑا دن تھا۔ اس کے بعددن چھوٹے ہی تو ہوتے چلے گئے۔ ان کی وقعت‘ حیثیت ہی کچھ نہ رہی کہ۔۔۔ اسی روز۔۔۔ آج سے کئی...
  9. یونس

    مشرق و مغرب‘ تصویر کے دو رخ

    پہلا رُخ: پیاری ممی! مجھے اس بورڈنگ اسکول سے شدید نفرت ہے۔ یہاں خراب کھانا ملتا ہے، ماحول بھی اچھا نہیں۔ مجھے بد تمیز لڑکوں سے ڈر لگتا ہے۔ مجھے آپ کے ساتھ اپنے گھر میں رہنا ہے۔ پلیز آکر لے جائیں۔ ڈیوڈ پیارے ڈیوڈ! حالات سے سمجھوتا کرنا سیکھو، تمھاری ممی پیارے بیٹے! مجھے اس نرسنگ ہوم سے شدید...
  10. یونس

    اپنے ایک نامکمل سفر نامہ " قندھار میں چند روز ۔ ۔ ۔" سے اقتباس:

    لالہ عبدالباری خان کے اسفالٹ پلانٹ کی کسی فنی خرابی کی مرمت کے سلسلے میں مجھے اس کے ساتھ قندھار جانا تھا۔ تمام جزئیات طے پا چکی تھیں اور 23جولائی 2009 کو ہمیں صبح دس بجے والی فلائٹ سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔ نو بجنے میں چند منٹ باقی تھے کہ میں علامہ اقبال انٹر نیشل ٹرمینل لاہور کے"اندرون ملک...
  11. یونس

    بشریٰ رحمٰن کے کالم"چادرٗ چاردیواری اور چاندنی" سے اقتباس ۔۔۔

    ایک سال پہلے پاکستان میں شور اٹھا تھا۔ سیاست نہیں ریاست بچائیں۔ امن کیلئے سال میں نیا ولولہ اٹھا ہے۔ ثقافت بچانے کا۔ مگر ثقافت کو خطرہ ہے کس سے… ہر معاشرے کے لوگ اپنی زمین کے اوپر اپنی ثقافت کے اندر بسر کرتے ہیں۔ ثقافت بھی ماں ہوتی ہے۔ ماں سے ملتی ہے۔ زبان رہن سہن، خوردو نوش ، لباس، رسم و رواج،...
  12. یونس

    مکھیاں

    ھمارے ایک دوست ملک صدیق فانؔی صاحب کا مزاحیہ کلام: کسے کسے نال لاون مکھیاں پر لگیاں توڑ نبھاون مکھیاں جے نہ ڈگن کھانے اُتے دسو کتھوں کھاون مکھیاں جے کم کار نوں لگن ماواں بالاں نوں کھڈاون مکھیاں جے نہ لبھے پٹی کوئی زخماں نوں لکاون مکھیاں بانگ ملے تے اکھ نہ کھلے نمازی نوں جگاون مکھیاں نکیاں...
  13. یونس

    کیا مصیبت ہے ۔۔۔

    وفا مصیبت ہے‘ جفا مصیبت ہے ۔۔۔ مریض عشق ہوں‘ شفا مصیبت ہے ! اب جا کے یہ بات مرے دل کو لگی ہے کہ ہاتھ میں ہو چراغ‘ تو ہوا مصیبت ہے بہت عرصہ دل سے لگائے رکھا اس نے مری محبت کو اور پھر پھینک دیا‘ کہ کیا مصیبت ہے !
  14. یونس

    بنجارہ نامہ ۔ نظیر اکبر آبادی

    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا‘ جب لاد چلے گا بنجارہ ٹُک حرص و ہوا کو چھوڑ میاں، مت دیس بدیس پھرے مارا قزاق اجل کا لُوٹے ہے دن رات بجا کر نقارا کیا بدھیا، بھینسا، بیل، شتر، کیا گونی پلا سربھارا کیا گیہوں، چاول، موٹھ، مٹر، کیا آگ دھواں، کیا انگارا سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا ‘جب لاد چلے گا بنجارا تو...
  15. یونس

    So God made a farmer

    And on the 8th day, God looked down on his planned paradise and said, "I need a caretaker." So God made a farmer.... God said, "I need somebody willing to get up before dawn, milk cows, work all day in the fields, milk cows again, eat supper and then go to town and stay past midnight at a...
  16. یونس

    لاہور کی سالانہ گل داؤدی نمائش 2013

    گزشتہ دنوں لاہور میں گل داؤدی کی نمائش تھی۔ پتہ چلا کہ 10 دسمبر تک رہے گی۔ ان دنوں بہت مصروفیت رہی‘ نہ جا سکا لیکن پھر نئی حاصل شدہ معلومات کے مطابق 12دسمبر آخری دن تھا۔ سو بڑی مشکل سے ایک ڈیڑھ گھنٹا وقت نکال کر جلدی جلدی میں کچھ تصویریں بنائیں۔ کیمرہ بھی ادھار کا تھا ۔۔۔ اس لئے جو بھی ہے ‘ جیسا...
  17. یونس

    اقتباسات عطا اللہ شاہ بخاری نے فرمایا ۔ ۔ ۔

    ۔۔۔ لگاتار چوالیس برس لوگوں کو قرآن سنایا پہاڑوں کو سناتا تو عجب نہ تھا کہ انکی سنگینی کے دل چھوٹ جاتے غاروں سے ہمکلام ہوتا تو جھوم اٹھتے چٹانوں کو جنجھوڑتا توچلنے لگتیں سمندروں سے مخاطب ہوتا توہمیشہ کے لئے طوفان بکنار ہو جاتے درختوںکو پکارتا تووہ دوڑنے لگتے کنکریوں سے کہتا تو وہ لبیک کہ...
  18. یونس

    اقتباسات شاب جی! آپ بھی شودر ہیں کیا مسلمانوں کے؟

    آغا گُل کے افسانے ’’شوُدر‘‘ سے اقتباس : ۔۔۔ مندر کے سامنے میدان میں درختوں کا جھنڈ تھا۔گھنے سائے میں درخت کے نیچے آلتی پالتی مارے ہاتھ باندھے آنکھیں بند کیے مادھو بیٹھا تھا۔ اس کا رخ مندر کے کھلے دروازے کی جانب تھا۔ جہں سے کرشن بھگوان کی مورتی دکھائی دے رہی تھی۔ بانسری بجانے والا مکٹ سجائے...
Top