نتائج تلاش

  1. عبد الرحمن

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    وارث بھائی ایک چمکتا دمکتا ستارہ تھے جن کی روشنی سے محفل کا ہر فرد مستفید ہوا ہے۔ یہ محفل تو مختصر سی ہے۔ محفل سے باہر کی محفلوں میں بھی وارث بھائی نے اپنا رنگ و نور بکھیرا ہے۔ عجیب خالی پن اور بے یقینی کی کیفیت ہے۔ الفاظ کا سمندر بھی اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے۔ اللہ وارث بھائی کو اپنے جوار رحمت...
  2. عبد الرحمن

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
  3. عبد الرحمن

    شعر العجم: فارسی شاعری کی غیر معمولی تاریخ (تھوڑا پابند تھوڑا آزاد ترجمہ)

    اصل مضمون آن لائن موجود ہے برادرم، ربط دیتا ہوں۔ https://www.dawn.com/news/1756606
  4. عبد الرحمن

    شعر العجم: فارسی شاعری کی غیر معمولی تاریخ (تھوڑا پابند تھوڑا آزاد ترجمہ)

    اگرچہ موازنہ انیس و دبیر کو شبلی نعمانی کا بہترین تنقیدی کارنامہ قرار دیا جاتا ہے، اس کے باوجود موازنہ کو کبھی کبھی شبلی کا انیس کی جانب واضح جھکاؤ ہونے کی وجہ سے جانب دار بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس جس گہرائی اور باریک نظری سے شبلی نے شعر العجم میں فارسی شاعری کا جائزہ لیا ہے وہ...
  5. عبد الرحمن

    اٹھارہویں سالگرہ بے چارہ چارہ گر

    بالکل ایسا ہی ہے جاسمن، مرد بھی کم باتونی نہیں ہوتے۔ 😊 بھروسہ رکھیے گا۔ اگلی تحریر میں مردوں کو سیر ہو کر زد و کوب کیا جائے گا۔ 😊 ویسے میرے نزدیک باتونی مائیں بہنیں بہت معصوم اور دل کی صاف ہوتی ہیں۔ یہ افسانہ نما شے تو بس مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے لکھی ہے۔ 😊
  6. عبد الرحمن

    اٹھارہویں سالگرہ بے چارہ چارہ گر

    میٹرو شاپنگ مال کے باہر کھڑے اب پورے 15 منٹ ہو چکے تھے۔ لیکن بے زاری و بے قراری کا دور دور تک کوئی دخل نہیں تھا۔ اس اعلیٰ ظرفی کی دو وجوہات تھیں۔ ایک تو یہ کہ انتظار کی عادت کبھی کچھ خاص بری نہیں لگی۔ دوسرا یہ کہ انتظار کو میں کیتھارسس کا ایک بہترین ذریعہ سمجھتا ہوں۔ اس دوران اپنی بہت سی خامیوں...
  7. عبد الرحمن

    سترھویں سالگرہ جلے تلے خیال

    بس میں بیٹھے بیٹھے مسلسل میں کچھ ایسا سوچنے کی کوشش کر رہا تھا جس کی بنا پر میں ایک آدھ کہانی وغیرہ لکھ سکوں۔ لیکن میرے لیے کہانی گھڑنا اتنا ہی آسان ہوتا تو مجھے اتنا سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی جتنی اس وقت ہو رہی تھی۔ خیر مسلسل پندرہ بیس منٹ کی دماغی ورزش کے بعد جب بے ربط خیالات کا تانتا بندھنا...
  8. عبد الرحمن

    روپ بہروپ ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    بھائی، بار دگر خوش آمدید! 🌹 یہ پرستار عرصہ دراز سے آپ کے نثر پارے کا منتظر تھا۔ آج بحمد اللہ یہ انتظار تمام ہوا۔ 😊
  9. عبد الرحمن

    سولھویں سالگرہ ڈنکن فاربس، اُن کی اردو انگریزی لغت اور 'ہندوستانی' زبان

    اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر اردو کی عظمت کو اجاگر کرتا ڈاکٹر رؤف پاریکھ کے عالمانہ انگریزی کالم کا خاکسار کی جانب سے طالب علمانہ اردو ترجمہ، براے نقد و نظر، احباب کی نذر! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈنکن فاربس (۱۷۹۸-۱۸۶۸) مشرقی زبان و ادب کے ایک اسکاٹش عالم تھے۔ اگرچہ...
  10. عبد الرحمن

    تاسف یعقوب آسی کا سانحہ ارتحال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آج حقیقتا محفل یتیم یتیم سی لگ رہی ہے۔ اللہ آسی صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
  11. عبد الرحمن

    دو بھوکے

    تیرے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا وہ ماہ جبین ادھر ہی ڈھیر ہوگئی جب اس کے "محبوب" نے بے خودی کی کیفیت میں یہ شعر پڑھا۔ وہ مزید کہہ رہا تھا: "یہ شعر بھی تمہارا اور تمہارے حسن کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ لیکن اپنی قلبی کیفیات کے تھوڑے بہت اظہار کے لیے مجھے اس...
  12. عبد الرحمن

    پندرہویں سالگرہ قربانی

    قربانی افسانہ پنڈال کو گویا سانپ سونگھ گیا تھا۔ لیکن حواس خمسہ سے بیگانہ نہیں ہوا تھا۔ مجمع دم سادھے اپنے آنے والے حسین کل کو نہ صرف دیکھ رہا تھا بلکہ سن بھی رہا تھا۔ اور سنتا بھی کیوں نہیں؟ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی آسمانی اپسرا زمین کے باسیوں کے آنسو پونچھنے آئی ہو۔ اپوزیشن پارٹی کی یہ نئی...
  13. عبد الرحمن

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    میرے خیال میں کارن فلیکس کی طرح کی کوئی چیز ہوتی ہے۔ جس میں گندم اور خشک میوہ جات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
  14. عبد الرحمن

    مبارکباد جاسمن ہوئیں ماسٹر آف فلاسفی

    جزاک اللہ!:) ماشاء اللہ۔ آخری جملہ بہت لطیف تھا۔ آمین! :)
  15. عبد الرحمن

    حالاتِ حاضرہ کی کہانی، شعروں کی زبانی

    بتاتے ہوئے شرم آ رہی ہے۔ :noxxx::) تصویر مل سکتی ہے؟ :p
  16. عبد الرحمن

    دعاؤں کی درخواست

    بہت افسوس ہوا سن کر۔ اللہ تعالیٰ آپ سمیت جملہ اہل خانہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
  17. عبد الرحمن

    3>

    3>
  18. عبد الرحمن

    ماشاء اللہ! دلی مبارک باد برادرم۔

    ماشاء اللہ! دلی مبارک باد برادرم۔
  19. عبد الرحمن

    حالاتِ حاضرہ کی کہانی، شعروں کی زبانی

    تغیرت البلاد ومن علیھا و وجہ الارض مغیر قبیح تغیر کل ذی طعم و لون و قل بشاشۃ الوجہ الملیح منثور ترجمہ: شہر بدل گیا اور اس کے رہنے والے بھی بدل گئے۔ اور زمین بد صورت اور گرد آلود ہو گئی۔ ہر مزہ دار اور رنگ دار چیز بدل گئی۔ اور خوب صورت چہرے کی بشاشت ماند پڑ گئی۔
  20. عبد الرحمن

    مبارکباد جاسمن ہوئیں ماسٹر آف فلاسفی

    دعاؤں کے لیے ممنون ہوں جاسمن، آپ کے لیے بھی دلی دعائیں۔ بچے کیسے ہیں؟ یہاں بھی سب خیریت ہے۔ نئی نئی ملازمت نے شروع میں الجھایا ہوا تھا۔اب قدرے آرام ہے اور معمولات بحال ہوئے ہیں۔
Top