نتائج تلاش

  1. نوید ملک

    اعتبار ساجد دھوپ کے دشت میں شیشے کی ردائیں دی ہیں

    دھوپ کے دشت میں شیشے کی ردائیں دی ہیں زندگی! تو نے ہمیں کیسی سزائیں دی ہیں شعلوں جیسی ہی عطا کی ہیں سلگتی بوندیں آگ برساتی ہوئی ہم کو گھٹائیں دی ہیں اک دعا گو نے رفاقت کی تسلی دے کر عمر بھر ہجر میں جلنے کی سزائیں دی ہیں دل کو بجھنے کا بہانہ کوئی درکار تو تھا دکھ تو یہ ہے ترے...
  2. نوید ملک

    تلاش ایک گانے کی

    کافی دن سےایک گانے کی تلاش میں گُھل رہا ہوں بول کچھ یوں ہیں: تم چلے آؤ بہاروں کی قسم ، تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم کسی پاکستانی سنگر نے گایا تھا۔ اگر کسی کے پاس ہو تو عنائت فرما دیں، شکریہ
  3. نوید ملک

    فراز تیرا غم اپنی جگہ دنیا کے غم اپنی جگہ

    تیرا غم اپنی جگہ دنیا کے غم اپنی جگہ پھر بھی اپنے عہد پر قائم ہم اپنی جگہ کیا کریں یہ دل کسی کی ناصحا سنتا نہیں آپ نے جو کچھ کہا اے محترم ، اپنی جگہ ہم موحد ہیں بتوں کے پوجنے والے نہیں پر خدا لگتی کہیں تو وہ صنم اپنی جگہ یارِ بے پروا! کبھی ہم نے کوئی شکوہ کیا ہاں مگر ان ناسپاس...
  4. نوید ملک

    روشنی بن کہ ستاروں میں رواں رہتے ہیں

    روشنی بن کہ ستاروں میں رواں رہتے ہیں جسمِ افلاک میں ہم صورتِ جاں رہتے ہیں ہیں دل دہر میں ہم صورتِ امید نہاں مثلِ ایماں رُخِ ہستی پہ عیاں رہتے ہیں جو نہ ڈھونڈو تو ہمارا کوئی مسکن ہی نہیں اور دیکھو تو قریبِ رگِ جاں رہتے ہیں ہر نفس کرتے ہیں اک طرفہ تماشا پیدا ہم سرِ دار بھی تزئین جہاں...
  5. نوید ملک

    محسن نقوی کبھی یاد آؤ تو اس طرح !

    کبھی یاد آؤ تو اس طرح کہ لہو کی ساری تمازتیں تمہیں دھوپ دھوپ سمیٹ لیں تمہں رنگ رنگ نکھار دیں تمہیں حرف حرف میں سوچ لیں تمہیں دیکھنے کا جو شوق ہو تو دیارِ ہجر کی تیرگی کو مژہ کی نوک سے نوچ لیں کبھی یاد آؤ تو اس طرح کہ دل و نظر میں اُتر سکو کبھی حد سے حبسِ جنوں بڑھے تو حواس بن کے...
  6. نوید ملک

    اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیں - ندا فاضلی

    اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیں رُخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ، اُدھر کے ہم ہیں پہلے ہر چیز تھی اپنی مگر اب لگتا ہے اپنے ہی گھر میں کسی دوسرے گھر کے ہم ہیں وقت کے ساتھ ہے مٹی کا سفر صدیوں سے کس کو معلوم کہاں کے ہیں، کدھر کے ہم ہیں چلتے رہتے ہیں کہ چلنا ہے مسافر کا نصیب سوچتے رہتے...
  7. نوید ملک

    عدیم ہاشمی کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے - عدیم ہاشمی

    کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے تیرے بھی دن گزر گئے ، میرے بھی دن گزر گئے تو بھی کچھ اور،اور ہے ہم بھی کچھ اوراور ہیں جانے وہ تو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گئے راہوں میں ملے تھے ہم ، راہیں نصیب بن گئیں تو بھی نہ اپنے گھر گیا، ہم بھی نہ اپنے گھر گئے وہ بھی غبارِ خاک تھا، ہم بھی غبارِ...
  8. نوید ملک

    علی پور کا ایلی(1206-1235 )

    سہی۔" "بھئی وہ آندھرے فلم کمپنی کا مالک ہے۔" "ارے اسے مجھ سے کیا کام؟" "میں نے کہا تھا اس معاملے میں میں کوئی مدد نہیں کر سکتا۔البتہ میرا ایک دوست ہے ایلی۔" "تو اس نے کہا مجھے اس سے ملا دو۔" ایلی حیران تھا ناظم کیسی باتیں کر رہا ہے۔ "اب اس سے بات کر لو چل کر۔" ناظم مسکرایا۔ "لیکن کس سلسلے...
  9. نوید ملک

    علی پور کا ایلی 186-215

    پہنچ جائےگا تو وہ باہر نکلے گا۔ اور جہاز والے بالاخر اسے رکابیاں دھونے پر ملازم رکھ لیں گے حتٰی کہ جہاز بصرہ کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہو جائے گا ۔جیسے اس کے ایک عزیز نے کیا تھا۔ لیکن یہ دلچسپ تفصیلات سوچنے کے بعد وہ گھر لوٹ آیا ۔ اس میں بھاگ جانے کی جرات نہ تھی۔لیکن اسکا یہ مطلب نہ تھا کہ وہ...
  10. نوید ملک

    اعتبار ساجد “ سال کی آخری نظم “

    یہ سال بھی آخر بیت گیا کچھ ٹیسیں ، یادیں ، خواب لئے کچھ کلیاں ، چند گلاب لئے کچھ انکھڑیاں ، پُرآب لئے کچھ اجلے دن ، کالی راتیں کچھ سچے دکھ ، جھوٹی باتیں کچھ تپتی رُتیں ، کچھ برساتیں کسی یار ، عزیز کا دکھ پیارا کسی چھت پہ امیدوں کا تارا جس پہ ہنستا تھا جگ سارا اِس شاعر نے جو حرف...
  11. نوید ملک

    طلباء امتحانات میں کیوں فیل ہوتے ہیں ؟

    طلباء امتحانات میں کیوں فیل ہوتے ہیں ؟ اس میں طالبعلموں کا کوئی قصور نہیں، ہم ایک جائزہ پیش کرتے ہیں : سال میں 365 دن ہوتے ہیں 1) ہر اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور سال میں 52 اتوار ہوتے ہیں یعنی بقایا دن =313 2) گرمیوں کی چھٹیوں = 90 دن (اتنی سخت گرمی میں بھلا کیسے پڑھا سکتا ہے) بقایا دن =223...
  12. نوید ملک

    نظم - اے دل پہلے بھی ہم تنہا تھے - ساقی فاروقی

    اے دل پہلے بھی ہم تنہا تھے اے دل ہم تنہا آج بھی ہیں ان زخموں سے ان داغوں سے اب اپنی باتیں ہوتی ہیں جو زخم کہ سُرخ گلاب ہوئے جو داغ کہ بدرِ مُنیر ہوئے اس طرح سے کب تک جینا ہے میں ہار گیا اس جینے سے کوئی ابر اٹھے کسی قلزم سے رس برسے میرے ویرانے پر کوئی جاگتا ہو، کوئی کُڑھتا ہو میرے دیر سے واپس...
  13. نوید ملک

    پاکستان ٹیلیوژن (پی ٹی وی) مشاعرہ

    سب سے زیادہ آتی ہے مجھ کو میری جان تیری یاد ملاحظہ کیجئے ڈرامے کا بقیہ حصہ خبرنامے کے بعد کمرشلز تیرا ساتھ ہے اتنا پیارا کم لگتا ہے جیون سارا ٹَک اتنا خستہ اتنا کرارا چاہے اسے کھائیں دوبارا کیسی لگ رہی ہوں میں کہیے کیا خیال ہے؟ یہ تو بس سرف ایکسل کا کمال ہے اس رات میرے ساقی نے کہا...
  14. نوید ملک

    ایک اور کہانی ، پر ناٹ پرانی

    ایک سے زیادہ دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی کو جِن قابو کرنے کا بہت شوق تھا ۔ چونکہ وہ بیوقوف آدمی تھا اس لیے کالے علم والے عالموں کی جوتیاں سیدھی کرتا تھا ، ذرا عقل والا ہوتا تو وزیرِ اعظم کا انتخاب لڑتا اور خزانے کے جِن کو اپنی جیب میں ڈالتا۔ ایک بار وہ ایک قبرستان میں بیٹھا اپنی کم عقلی پر ماتم...
  15. نوید ملک

    “ماں “

    دوستو ! ماں کی عظمت اور رتبہ بیان کرنے کیلٰئے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ امید ہے کہ سب دوست اس میں حصہ لیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “ماں کی دعا“ حضرت موسیٰ علیہ سلام نے ایک دفعہ اللہ تعالیٰ سے پوچھا میرے ساتھ جنت میں کون ہو گا ۔ ارشاد ہوا "فلاں قصاب تمہارے ساتھ ہو گا" حضرت...
  16. نوید ملک

    ایک کہانی ، بڑی پرانی

    کسی گاؤں میں ایک گونگا لڑکا رہتا تھا اسے گاؤں کی بہری لڑکی سے عشق ہو گیا دونوں میں بہت پیار تھا گونگا جب بھی گانا گاتا بہری اسے سن کر دوڑی چلی آتی گونگے کی آواز میں اتنا درد تھا کہ اسے سن کر بہری کے آنسو نکل آتے بہری کا ایک اندھا چچا ہوتا ہے وہ ایک دن دونوں کو کھیت میں پیار کی باتیں کرتے ہوئے...
  17. نوید ملک

    تعارف نواں آیاں

    اسلام وعلیکم دو تین دن سے یہاں آنا ہو رہا ہے لیکن تعارف آج کرا رہا ہوں دیکھ لیں میری ایفیشیئنسیاں ۔۔۔۔ لیکن معذرت چاہتا ہوں نوید ملک ۔۔ تعلق مملکت پاکستان کے سرگودھا ڈویژن سے ہے ۔ویسے پرانے ساتھی ذرا بتا دیں اتنا تعارف کافی ہے یا سی وی لکھوں :D ۔ انشاء اللہ آپ لوگوں سے بیٹھک رہے گی ۔ آپ...
Top