نتائج تلاش

  1. ابو المیزاب اویس

    اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں (پروفیسر سیّد اقباؔل عظیم)

    آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں از اُفق تا بہ اُفق ایک ہی جلوہ دیکھوں جس طرف آنکھ اٹھے روضئہ والا دیکھوں عاقبت میری سنور جائے جو طیبہ دیکھوں دستِ امروز میں آئینہ فردا دیکھوں میں کہاں ہوں ، یہ سمجھ لوں تو اٹھاؤں نظریں دل سنبھل جائے تو میں جانبِ خضرا...
  2. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

    میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا حق تعالٰی کی اطاعت ہے...
  3. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں

    جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں گواہ رہنا زندگی میں عاشقِ رسول ہوں مری شگفتگی پہ پت جھڑوں کا کچھ اثر نہ ہو کِھلا ہی جو ہے مصطفٰے کے نام پر وہ پھول ہوں مری دعاؤں کا ہے رابطہ درِ حضور سے اسی لیے خدا کی بارگاہ میں قبول ہوں بڑھا دیا ہے حاضری نے اور شوقِ حاضری مسرتیں سمیٹ کر بھی کس قدر...
  4. ابو المیزاب اویس

    مَحبتوں کی مَحبت بھی تو ہے، سب کچھ تُو (حمد)

    مَحبتوں کی مَحبت بھی تو ہے، سب کچھ تُو تمام حُسن کی غایت بھی تو ہے، سب کچھ تُو مرے قریں بھی مقابل بھی، جاں بھی، بالا بھی نہایتوں کی نہایت بھی تو ہے، سب کچھ تُو خدا بھی، عشق بھی، رازق بھی، پھر محاسب بھی جمالِ جان بھی، غیرت بھی تو ہے، سب کچھ تُو کمالِ خلق بھی، خلقت کا حشر ساماں بھی عطا بھی، خیر...
  5. ابو المیزاب اویس

    محمد ﷺ کی ذات ہے (ہلاؔل جعفری)

    کُن کی تجلیّات محمد ﷺ کی ذات ہے نُورِ الہیّات محمد ﷺ کی ذات ہے عکسِ جمالیات محمد ﷺ کی ذات ہے آئینہ دارِذات محمد ﷺ کی ذات ہے بعد از خدا کی ذات محمد ﷺ کی ذات ہے اللہ کی صفات محمد ﷺ کی ذات ہے مقصودِ کائنات محمد ﷺ کی ذات ہے تکمیلِ شش جہات محمد ﷺ کی ذات ہے سرتاپا التفات محمد ﷺ کی ذات ہے رحمت کی...
  6. ابو المیزاب اویس

    دلِ مضطر کا ہے اصرار بڑی مشکل ہے (ہلاؔل جعفری)

    دلِ مضطر کا ہے اصرار بڑی مشکل ہے کیسے ہو درد کا اظہار بڑی مشکل ہے لاج رکھ لیجئے سرکار بڑی مشکل ہے ہے بپا حشر کا بازار بڑی مشکل ہے کوئی محسن ہے نہ غم خوار بڑی مشکل ہے ایک سے ایک ہے بیزار بڑی مشکل ہے کیسے پہنچوں گا میں اُس پار بڑی مشکل ہے موجِ ساحل بھی ہے منجدھار بڑی مشکل ہے دامنِ عفو ہے درکار...
  7. ابو المیزاب اویس

    مرقعِ یادگارِ شہادت از علامہ ضیاء القادری بدایونی (چند اشعار)

    تذکرہِ سیّدنا امام حُسین بن علی المرتضٰی کرم اللہ وجہہ الکریم و رضی اللہ عنہ عجب تھی فرخ و مسعود چوتھی سال ہجری کی خوشی تھی رات دن دونی جنابِ فاطمہ بی کی طرب افروز تھا دن پانچ شعبان المعظم کا کہ قصرِ سیّدہ زہرہ سے خورشیدِ شرف چمکا حُسین ابنِ علی تشریف لائے بزمِ ہستی میں مئے جامِ نجف آنکھوں...
  8. ابو المیزاب اویس

    گزرا وہ جدھر سے وہ ہوئی راہ گزر نُور (محمد اعظؔم چشتی)

    گزرا وہ جدھر سے وہ ہوئی راہ گزر نُور اُس نُورِ مجسم کی ہے ہر شام و سحر نُور لب نُور دہاں نُور زباں نُور بیاں نُور دل نُور جگر نُور جبیں نُور نظر نُور گیسو کی ضیا نُور عمامہ کی چمک نُور اُس آیہِ رحمت کی ہے ہر زیر و زبر نُور سر تا بقدم نُور عیاں نُور نہاں نُور ہر سمت تری نُور اِدھر نُور اُدھر...
  9. ابو المیزاب اویس

    بلالو پھر مجھے اے شاہِ بَحر و بَر مدینے میں (مع تضمین)

    بہت ہی لُطف آتا تھا پڑے رہ کرمدینےمیں بڑا ہی خوشنُما لگتا تھا ہر منظر مدینے میں وہاں کے پھول کیا کانٹے بھی تھے خوشتر مدینے میں ’’ بلالو پھر مجھے اے شاہِ بَحر و بَر مدینے میں میں پھر روتا ہوا آؤں ترے در پر مدینے میں‘‘ مرے اللہ نے رکّھا ہے وہ جوہر مدینے میں سُکون و چین ملتا ہے تو بس جاکر مدینے...
  10. ابو المیزاب اویس

    تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا (از سیّد ادیب رائے پوری)

    تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا...
  11. ابو المیزاب اویس

    سیّد ادیؔب رائے پوری کا منفرد کلام (راگ ہے باگیری کا اور بیاں شانِ رسول)

    راگ ہے ’’باگیشری‘‘ کا اور بیاں شانِ رسول ہو رہا ہے آج ’’سرگم‘‘ کو بھی عرفانِ رسول ’’انترہ‘‘ کی تان جویائے شبِ معراج ہے اور ’’استائی‘‘ بصد انداز، قربانِ رسول ہر قدم ’’آروہی‘‘ کا افلاکِ مدحت کی طرف اور ’’امروہی‘‘ بنی جاتی ہے دربانِ رسول وادیِ طیبہ سے ناواقف تھی ’’وادی‘‘ راگ کی کیسے دکھلاتی...
  12. ابو المیزاب اویس

    پہنچ گیا جو تمہارے در پر، کہوں گا تم سے سلام سائیں (از سیّد ادیؔب رائے پوری)

    پہنچ گیا جو تمہارے در پر، کہوں گا تم سے سلام سائیں جو رہ گیا تو یہیں سے بھیجیں گے میرے آنسو، پیام سائیں تمہارے ہاتھوں میں دیدیا ہے خدا نے سارا نظام سائیں کوئی تو کردو میرے بھی آنے کا در پہ اب اہتمام سائیں عجیب لذّت ہے جب پکاروں میں اپنے آقا کا نام سائیں جو سُن کے وہ خوش ہوئے، بنادیں گے میرے...
  13. ابو المیزاب اویس

    فارسی شاعری ساربانا اشتران بین سر بہ سر قطار مست (مولانا جلال‌الدین محمد بلخی مشہور بہ مولوی)

    ساربانا اشتران بین سر به سر قطار مست میر مست و خواجه مست و یار مست اغیار مست باغبانا رعد مطرب ابر ساقی گشت و شد باغ مست و راغ مست و غنچه مست و خار مست آسمانا چند گردی گردش عنصر ببین آب مست و باد مست و خاک مست و نار مست حال صورت این چنین و حال معنی خود مپرس روح مست و عقل مست و خاک مست اسرار...
  14. ابو المیزاب اویس

    قمر جلالوی سکون پایا ہے بے کسی نے حدودِ غم سے نکل گیا ہوں

    سکون پایا ہے بے کسی نے حدودِ غم سے نکل گیا ہوں خیالِ حضرت جب آ گیا ہے تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں تلاشِ جاناں میں کتنی منزل خدا ہی جانے نکل گیا ہوں حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر جگر بچھانے کی آرزو تھی بہارِخلدِبریں ملی تو بچا کے دامن نکل گیا ہوں...
  15. ابو المیزاب اویس

    رضا سلامِ رضا کا ایک شعر در مدحِ سیّد الشّھَداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ مع تضامین

    ’’اُن کے آگے وہ حمزہ کی جانبازیاں شیرِ غُرّانِ سَطوَت پہ لاکھوں سلام‘‘ حمزہ : حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے چچا کا نامِ مبارک جانبازیاں:جاں نثار کرنا غُرّانِ : دھاڑنے والا شیر سَطوَت : رعب و دبدبہ حضرت امیر حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب مشرف بہ اسلام ہوئے تو شہادت تک ایک...
  16. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی حَیَّ علٰی خَیر الْعَمَل

    حَیَّ علٰی خَیر العَمَل آنکھیں بچھا پیروں تلے جن پر میرے آقا چلے چل تُو بھی اُن راہوں پہ چل حَیَّ علٰی خَیر العَمَل اپنی طرف تکتا نہیں تُجھ سا کوئی یکتا نہیں جھونکا کسی طوفان کا تجھ کو بجھا سکتا نہیں کر بیعَتِ عشق و وفا بن جا چراغِ مصطفٰے سینے میں جل ہاتھوں پہ جل حَیَّ علٰی خَیر العَمَل جب...
  17. ابو المیزاب اویس

    فارسی شاعری آوازہ " انا اسد اللہ " در افگنم (غالب)

    حُسین ِ فرقہ علی اللہیان منم آوازہ " انا اسد اللہ " در افگنم میں علی اللہیان فرقے کا حسین بن منصور حلاج ہوں میں "انا اسد اللہ" کا نعرہ لگاتا ہوں ارزندہ گوہرے چو من اندر زمانہ نیست خود را بخاک رہ گذر حیدر افگنم زمانے میں مجھ سا قیمتی گوہر نہیں ہے اور میں خود کو حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کے...
  18. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک

    تیری خوشبو، میری چادر تیرے تیور، میرا زیور تیرا شیوہ، میرا مسلک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک میری منزل، تیری آہٹ میرا سدرہ، تیری چوکھٹ تیری گاگر، میرا ساگر تیرا صحرا ، میرا پنگھٹ میں ازل سے ترا پیاسا نہ ہو خالی میرا کاسہ تیرے واری ترا بالک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک تیری مدحت، میری بولی تُو خزانہ،...
  19. ابو المیزاب اویس

    وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک ۔ شاعر اسد اقبال

    ہے یہ فرمانِ خُدا جس کی ہے عالَم میں دھمَک یہ وہ آیت ہے جسے پڑھتے ہیں سب حور و ملَک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک میری میّت کو نہ تم باغ و چمن میں رکھنا خاکِ طیبہ ہی فقط میرے کفن میں رکھنا تاکہ ملتی رہے جنت میں بھی طیبہ کی مہک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک چُوم کے کہتے تھے دہلیزِ نبوّت کو بلال تیرے ٹکڑوں...
  20. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی نبیوں کے نبی، اُمّی لَقَبی، کونین کے والی! میں تیرا سوالی

    نبیوں کے نبی، اُمّی لَقَبی کونین کے والی! میں تیرا سوالی کر مجھ کو عطا، تھوڑی سی ضیا تارے تیرے موتی، چندا تیری تھالی میں تیرا سوالی یہ کس نے کہا سایہ ہی نہ تھا مجھ کو نظر آیا ہر سُو تیرا سایا جو تیرا ہُوا رَبّ اُس کا ہُوا پائی ہے خدائی جس نے تجھے پایا اے سرورِ دیں! شب جس کی نہیں بانٹے وہ...
Top