نتائج تلاش

  1. امجد علی راجا

    روز کے وبالوں سے ان کو خوف آتا ہے

    استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد جانے کیوں غزل پوسٹ نہ کر سکا۔ آج محترم بھائی عاطف ملک نے یاددہانی کرائی تو ڈھونڈ نکالی غزل۔ یہ غزل عاطف ملک بھیا کی فرمائش پر ہی لکھی تھی، اللہ کرے کہ آپ کے ساتھ ساتھ انہیں بھی پسند آجائے۔ روز کے وبالوں سے ان کو خوف آتا ہے بیویوں کی چالوں سے ان کو خوف آتا...
  2. امجد علی راجا

    وباء بھی چار سو پھیلی ہے میں بھی گھر پہ بیٹھا ہوں

    وبا بھی چار سو پھیلی ہے میں بھی گھر پہ بیٹھا ہوں پریشاں رہتی ہے بیگم میری ہر وقت بےچاری خدا جانے اشارہ کس کی جانب کر کے کہتی ہے "نجانے جان کب چھوڑے گی یہ منحوس بیماری"
  3. امجد علی راجا

    قافیہ بن گیا جیسے ہی نکالی سگریٹ

    استاد محترم الف عین سے اصلاح کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہے سلگتی ہوئی سگریٹ۔ تمباک نوشی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ (صرف شادی زدہ حضرات فائدہ اٹھائیں) قافیہ بن گیا جیسے ہی نکالی سگریٹ شعر بھی ہوگیا جب میں نے لگا لی سگریٹ چل پڑا ہاتھ مرا پھر سے قلم دوڑ پڑا دوسرے ہاتھ نے جیسے ہی سنبھالی سگریٹ...
  4. امجد علی راجا

    کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے

    غالب کی زمین میں کچھ اشعار موزوں ہوگئے۔استاد محترم الف عین سے اصلاح کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے زبان غیر میں یہ بدتمیز you کیا ہے "رگوں میں دوڑتے" پر روک کر مسز نے کہا نہ چوس پائی اگر میں تو پھر لہو کیا ہے نکاح چار ہوئے پھر بھی ڈھونڈتا ہے نئی حرام...
  5. امجد علی راجا

    فقط اک سال بدلے گا؟

    استاد محترم الف عین کی خصوصی مہربانی سے نئے سال کے موقع پر کہی گئی غزل قابل اشاعت ہوئی۔ کوئی تلوار بدلے گا تو کوئی ڈھال بدلے گا کھلاڑی ہر کوئی اپنی پرانی چال بدلے گا شکاری گھات بدلے گا پرانے جال بدلے گا کوئی بدلے گا چہرہ اور کوئی کھال بدلے گا کوئی اتنا بتادو قوم کا کچھ حال بدلے گا؟ نہ پھر...
  6. امجد علی راجا

    دنیا، دنیاداروں کا گھر، اپنا کیا

    چھوڑ دیئے ہیں باقی سب در، اپنا کیا دنیا، دنیاداروں کا گھر، اپنا کیا مجھ جاہل کو صرف توکل کافی ہے باقی جانیں عالم بہتر، اپنا کیا ساحل ہے کشتی کی قسمت یا گرداب لہریں جانیں، جانے ساگر، اپنا کیا ٹھان ہی لی جب اپنا خون بہانے کی سینہ جانے، جانے خنجر، اپنا کیا کانچ کی چھت ہے، شیشے کی دیواریں ہیں...
  7. امجد علی راجا

    Medical Love Letter

    گزشتہ دنوں ایک ڈاکٹر صاحبہ سے عشق ہوگیا، اظہارِ محبت کے لئے ان کی شان میں ایک رومانوی نظم کہہ ڈالی۔ کوئی اثر نہ ہوا۔ پھر معلوم ہوا کہ ان کی اردو ذرا کمزور ہے، اس لئے مناسب سمجھا کہ انہیں میڈیکل کی زبان میں محبت نامہ لکھا جائے، آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ وٹامن ڈی سے پیاری ڈاکٹر صاحبہ السلام علیکم۔...
  8. امجد علی راجا

    ماہِ رمضان میں دفتری اوقات

    کیا ہوں گے رمضان میں دفتر کے اوقات اتنی سی تو بات ہے اس پر کھپنا کیا 9 سے 3 بجے یا 10 سے 4 بجے روزہ رکھنے والے جانیں، اپنا کیا
  9. امجد علی راجا

    اجازت ہو تو کیا کہہ دوں؟

    تری پرنور آنکھوں کو اندھیرے میں دیا کہہ دوں تری مسرور آنکھوں کی شرارت کو ادا کہہ دوں تری رنجور آنکھوں کو میں ہر غم کی دوا کہہ دوں تری مخمور آنکھوں کو نشوں کی انتہا کہہ دوں اجازت ہو تو کیا کہہ دوں؟ تری زلفوں کو میں عنبر فشاں، ریشم نما کہہ دوں تری زلفوں کو تپتی دھوپ میں کالی گھٹا کہہ دوں تری...
  10. امجد علی راجا

    دور اندیشی

    کس قدر چالاک ہے آگاہ تھی انجام سے عقدِ ثانی کی اجازت دی بڑے آرام سے مہرباں بیگم تھی کیوں یہ راز اب جا کر کھلا قتل کرنا تھا مجھے بچنا بھی تھا الزام سے استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد
  11. امجد علی راجا

    بہبودِ آبادی

    مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار
  12. امجد علی راجا

    میرا دردِ کمر، کم ہوا دیکھ کر نرس جب مسکرائی مزہ آگیا

    جب سے راحت علی خان نے فناؔ بلند شہری کی ایک غزل (میرے رشکِ قمر) ایک انڈین فلم کے لئے گائی ہے تب سے بہت چرچا ہو رہا ہے۔ کچھ اشعار موزوں ہوگئے۔ استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ میرا دردِ کمر، کم ہوا دیکھ کر نرس جب مسکرائی مزہ آگیا بھر کے ٹیکے مجھے جو لگائے گئے، جام...
  13. امجد علی راجا

    دعا

    خدا کرے کہ یہ خوشیاں، یہ رونقیں، یہ ہنسی بدل بدل کے نئے روپ تیرے گھر آئیں خوشی کے لطف میں سرشار جھومتے شب و روز خدا کرے تری قسمت میں لکھ دیئے جائیں خدا کرے ترے آنگن میں روشنی اترے چراغ پیار کے جلتے رہیں ترے گھر میں خدا کرے کہ مہکتا رہے ترا آنگن سدا بہار چمن ہو ترے مقدر میں خدا کرے ترے لہجے کے...
  14. امجد علی راجا

    بڑی دیر سے چپ ہوں

    استادِ محترم الف عین کی ایک لاجواب غزل پر ہاتھ صاف کیا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ انہی سے اصلاح بھی لی ہے :) گم سم سا جو بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں سسرال کے طعنوں کو بھی ہنس کھیل کے ٹالو آخر یہی سمجھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں کنفیوژ پولیس والے ہیں چھترول بھی...
  15. امجد علی راجا

    ماہِ رمضان

    ماہِ رمضان کی حرمت کے لئے دام ہر چیز کے بڑھ جائیں گے رات کو چاند نظر آیا ہے دن کو تارے بھی نظر آئیں گے
  16. امجد علی راجا

    سنا ہے حسن کو سب آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

    احمد فراز صاحب (اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے) کی زمین میں ایک تازہ غزل سنا ہے حسن کو سب آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں اور ایک ہم ہیں، مسز کو بھی ڈر کے دیکھتے ہیں سنا ہے اس کو بھی ہے چوری چکاری سے شغف ہمارا جوڑ ہے، پروپوز کر کے دیکھتے ہیں سنا ہے پہلی نظر کا نہیں گناہ کوئی سو ہم بھی پہلی نظر آنکھ بھر...
  17. امجد علی راجا

    جنازہ

    قوم کے کپڑے پھٹیں گے آج پھر یا پھٹے گا جانگیا قارون کا اک جنازہ تو اٹھے گا, دیکھئے نون کا اٹھتا ہے یا قانون کا
  18. امجد علی راجا

    پانچویں شادی نہیں کرتا مسلماں جاناں

    السلام علیکم احمد فرازصاحب (اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے) کی اس زمین میں بہت سے شعراءکرام نے اپنے ہنر کے جوہر دکھائے ہیں، مزید کچھ کہنے کی گنجائش تو بہت کم تھی لیکن طبیعت موزوں پائی تو میں نے بھی طبع آزمائی کر ڈالی۔ اللہ کرے کہ آپ کو پسند آجائے۔ استاد محترم الف عین نے اصلاح فرما دی ہے۔ میرے...
  19. امجد علی راجا

    اردو محفل "سالانہ عالمی مشاعرہ 2016" کی پیروڈی

    تمام محفلین کی خدمت میں السلام علیکم گزشتہ دنوں استادِ محترم الف عین صاحب کی زیرِصدارت اردومحفل کا سالانہ عالمی اردو مشاعرہ منعقد ہوا۔ منتظمین کی دن رات کی محنت اور جانفشانی کی بدولت تمام محفلین کو اس مشاعرے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، مشاعرہ کے منتظمین @محمد خلیل الرحمٰن، مقدس آپی، محمد بلال...
  20. امجد علی راجا

    جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر

    زور ایّان علی کی ہے گرفتاری پر جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر اب حکومت کا ارادہ ہے ہوا بیچے گی اور پھر ٹیکس لگائے گی خریداری پر ڈیڈ ممی کی حمایت کے ہیں پابند اگر میں بھی مجبور ہوں بیگم کی طرفداری پر باپ نے شادی کرادی کہ سدھر جاؤں گا بوجھ اک اور پڑا ہے مری بیکاری پر اپنی غلطی کوئی بیوی...
Top