نتائج تلاش

  1. ماروا ضیا

    پروین شاکر ایران - پروین شاکر از صد برگ

    ایران اک الو، اک ریچھ اور اک ہاتھی شطرنج کے رسیا تھے آپس میں جانی دُشمن تھے لیکن اپنے شوق کے آگے بے بس تھے ایک ہی میز پہ بیٹھ کے پہروں کھیلتے تھے کبھی کبھی کوئی لومڑ، کوئی گدھا یا کوئی عقاب بھی مہرے بدلنے میں ان کی حسبِ حکم مدد کر دیتا تھا کبھی بے چاری فاختہ تک پیادوں کے ساتھ پِس جاتی چھوٹی...
  2. ماروا ضیا

    فراز ہم کہ منت کشِ صیاد نہیں ہونے کے

    ہم کہ منت کشِ صیاد نہیں ہونے کے وہ جو چاہے بھی تو آزاد نہیں ہونے کے دیکھ آ کر کبھی ان کو بھی جو تیرے ہاتھوں ایسے اُجڑے ہیں کہ آباد نہیں ہونے کے وصفِ مے اور صفتِ یار کے مضموں کے سوا ناصحا! تیرے سخن یاد نہیں ہونے کے یارِ بدعہد کا کتنا بڑا احساں ہے کہ ہم اب کسی کے لئے برباد نہیں ہونے کے اس جفا...
  3. ماروا ضیا

    قتیل شفائی رُو برو وہ ہے عبادت کر رہا ہوں - برگد از قتیل شفائی

    رُو برو وہ ہے عبادت کر رہا ہوں اُس کے چہرے کی تلاوت کر رہا ہُوں لو خریدو اِک نظر کے مول مجھ کو اپنی قیمت میں رعایت کر رہا ہُوں لی ہے ضبط نے مجھ سے اجازت اپنے مہمانوں کو رخصت کر رہا ہوں چِھن گیا مُلکِ جوانی بھی تو کیا غم اب بھی یادوں پر حکومت کر رہا ہوں کوئی بھی غم اُس کو لوٹایا نہیں ہے...
  4. ماروا ضیا

    قتیل شفائی دُنیا کو دکھانی ہے اک شکل خیالوں کی - برگد از قتیل شفائی

    دُنیا کو دکھانی ہے اک شکل خیالوں کی آؤ کہ بنائیں ہم تصویر اُجالوں کی پل بھر کو مرے گھر میں آئی جو پری اُڑ کر کی اُس نے بسر مجھ میں سو رات وصالوں کی ہم دیتے چلے جائیں کس کس کا جواب آخر رفتار نہیں گھٹتی دُنیا کے سوالوں کی شاعر ہی تو دیتے ہیں تشبہیہ گھٹاؤں سے ہم قدر بڑھاتے ہیں تم گیسوؤں...
  5. ماروا ضیا

    داغ جس نے ہمارے دل کا نمونہ دکھا دیا - آفتاب داغ از داغ دہلوی

    جس نے ہمارے دل کا نمونہ دکھا دیا اُس آئینہ کو خاک میں اُس نے مِلا دیا معشوق کو اگر دلِ بے مدعا دیا پوچھے کوئی خُدا سے کہ عاشق کو کیا دیا بے مانگے دردِعشق وغم جاںگزا دیا سب کُچھ ہمارے پاس ہے اللہ کا دیا ناوک ابھی ہے شست میں صیاد کے مگر اُٹھتی ہیں اُنگلیاں وہ نشانہ اُڑا دیا...
  6. ماروا ضیا

    داغ بُتوں نے ہوش سنبھالا جہاں شعور آیا - آفتاب داغ از داغ دہلوی

    بُتوں نے ہوش سنبھالا جہاں شعور آیا بڑے دماغ بڑے ناز سے غرور آیا اُسے حیا اِدھر آئی اُدھر غرور آیا میرے جنازے کے ہمراہ دور دور آیا زُباں پہ اُن کےجو بھولے سےنامِ حور آیا اُٹھا کے آئینہ دیکھا وہیں غرور آیا تُمھاری بزم تو ایسی ہی تھی نشاط افزا رقیب نے بھی اگر پی مجھے سرور آیا کہاں کہاں دل...
  7. ماروا ضیا

    قتیل شفائی سورج مرے دل میں جل رہا ہے - برگد از قتیلؔ شفائی

    سورج مرے دل میں جل رہا ہے یہ موم کا گھر پگھل رہا ہے اُٹھا تھا دُھواں بس اِک مکاں سے اب شہر کا شہر جل رہا ہے یہ شہر جو اب ہے نوحہ نوحہ پہلے تو غزل غزل رہا ہے اُس گھر سے ہوائیں بے خبر ہیں جس گھر میں چراغ جل رہا ہے اِس دھوپ میں یہ بھی ہے غنیمت سایا مرے ساتھ چل رہا ہے بن جائے نہ...
  8. ماروا ضیا

    فراز یہ دل کا چور کہ اس کی ضرورتیں تھیں بہت - نایافت از احمد فراز

    تلاش کے باوجود اردو محفل پر یہ غزل نہ ملنے پرآپ دوستوں کے سامنے پیش کر رہی ہوں یہ دل کا چور کہ اس کی ضرورتیں تھیں بہت وگرنہ ترکِ تعلق کی صورتیں تھیں بہت ملے تو ٹوٹ کے روئے نہ کھل کے باتیں کیں کہ جیسے اب کے دلوں میں کدورتیں تھیں بہت بھلا دیئے ہیں تیرے غم نے دکھ زمانے کے خدا نہیں تھا تو...
  9. ماروا ضیا

    ریاست از افلاطون (اردو ترجُمہ میں) ۔ مترجم ڈاکٹر ذاکر حسین

    تعارف: ریاست افلاطون کی شُہرہ آفاق تصنیف " ریپبلک " کا ترجُمہ ہے مُصنف : افلاطون مُترجم: ڈاکٹر ذاکر حُسین ڈاؤنلوڈ لنک
  10. ماروا ضیا

    داغ اس کعبہِ دل کو کبھی ویران نہیں دیکھا - داغ دہلوی

    اس کعبہِ دل کو کبھی ویران نہیں دیکھا اُس بت کو کب اللہ کا مہماں نہیں دیکھا کیا ہم نے عذابِ شبِ ہِجراں نہیں دیکھا تُم کو نہ یقیں آئے تو ہاں ہاں نہیں دیکھا کیا تو نے میرا حال پریشاں نہیں دیکھا اس طرح سے دیکھا کہ میری جاں نہیں دیکھا جب پڑا وصل میں شوخی سے کسی کا پھر ہم نے گریباں کو گریباں...
  11. ماروا ضیا

    قتیل شفائی تیری راہوں میں بھٹکنے کے لیے زندہ ہوں - قتیل شفائیؔ

    تیری راہوں میں بھٹکنے کے لیے زندہ ہوں میں ازل سے ہی تِرے حُسن کا جویندہ ہوں تیرے دل کی بھی نہ مل پائی مجھے شہریت کس سے پوچھوں کہ میں کس مُلک کا باشندہ ہوں بھا گئے تھے تیری آنکھوں کے سمندر جن کو میں اُنہی ڈُوبنے والوں کا نُمائیندہ ہوں دیکھنا ہے تو مُجھے ایک نظر دیکھ ہی لے صُبح کا تارا ہوں...
  12. ماروا ضیا

    مکالمات افلاطون (اردو ترجُمہ)

    مکالمات افلاطون ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ ربط دیکھیں : ربط
  13. ماروا ضیا

    داغ نگاہ پھیر کے عذرِ وصال کرتے ہیں - داغ دہلوی

    السلام علیکم اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔ مجھے داغ صاحب کی اس غزل کو جدید اردو میں تبدیل کروانا تھا میں نے گوگل پر بھی ارو اردو ویب پر بھی اس غزل کو تلاش کیا لیکن مجھے نہ مل سکی
  14. ماروا ضیا

    شعر کے خالق کا نام ؟

    السلام علیکم! اُمید ہیں سب خیریت سے ہوں گے آج مجھے پھر ایک شعر کی صحت کے بابت آپ دوستوں کی کچھ مدد درکار ہے یہ شعر اس کتاب میں لکھا ہوا ملا ہے مجھے انتخاب کلام میر جو کے اردو ویب نے شائع کیا ہے میں مجھے اس شعر کے بارے میں کوئی مدد نہیں مل سکی کیا یہ واقعی میں میر تقی میر صاحب کا شعر ہے؟...
  15. ماروا ضیا

    داغ دیکھتا جا ادھر او قہر سے ڈرنے والے - داغ دہلوی

    ایک تو حسن بلا اس پہ بناوٹ آفت گھر بگاڑیں گے ہزاروں کے، سنورنے والے حشر میں لطف ہو جب ان سے ہوں دو باتیں وہ کہیں کون ہو تم، ہم کہیں مرنے والے غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے حضرتِ داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
  16. ماروا ضیا

    یہ نعت چاہیے

    رخ مصطفی ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ نہ ہماری بزم خیال میں نہ دکان آئینہ ساز میں میں نے کافی ڈھونڈی لیکن مجھے نہ مل سکی۔
  17. ماروا ضیا

    مرزا غالب کے ایک شعر کی صحت کے بابت مدد درکار ہے

    اسلامُ علیکم : اُمید ہیں سب خیریت سے ہوں گے :) مجھے آج ایک شعر ڈھونڈنا تھا جس میں سحر،شام اور رات کا ذکر اکٹھا کیا ہو۔ تو اس سلسلے میں مجھے غالب صاحب کے شعر کا یہ مصرع ملا "ہر رات، شمع، شام سے لے تا سحر جلے" لیکن اس شعر کا پہلا مصرع مجھے اردو ویب کے دو ایڈیشنز میں مُختلف ملا ہے پہلا ایڈیشن...
  18. ماروا ضیا

    قتیل شفائی صاحب کی ایک غزل کی تصدیق درکار ہے

    اسلام ُ علیکم! میں نے قتیل شفائی صاحب کی کتاب جو کے اردو ویب نے یونی کوڈ میں تبدیل کی ہے سے ایک غزل پوسٹ کی تو ایک دوست نے اُس غزل کے بارے میں نشاندہی کی کہ یہ غزل قتیل صاحب کی نہیں بلکہ خواجہ نصیرالدین شاہ صاحب (رح)کی ہے اور یہ غزل پیر کامل ناول میں بھی ہے۔ یہ غزل ورڈ فائل کے صفحہ نمبر 27 پر...
  19. ماروا ضیا

    کیا یہ شعر مرزا غالب صاحب کا ہے؟

    اسلامُ علیکم! مُجھے یہ شعر سننے کو ملا جسے غالب صاحب کے نام کے ساتھ جوڑا جاتا ہے کیا یہ واقعی میں غالب صاحب کا ہے ؟ اگر نہیں تو کس کا ہے میں نے غالب صاحب کے دیوان اردو ویب کی کاپی میں سے ڈھونڈا ہے لیکن مجھے نہیں ملا۔ دل خوش ہوا مسجد ویران دیکھ کر میری طرح خُدا کا بھی خانہ خراب ہے اس میں...
  20. ماروا ضیا

    تعارف اسلامُ علیکم

    میں محفلین کی کافی عرصہ سے خاموش وزٹر ہوں آج سوچا کے یہاں رجسٹر بھی کر لیا جائے مُجھے شاعری پڑھنے کی حد تک لگاؤ ہے اُمید ہے یہاں اچھا وقت گُزرے گا۔
Top