نتائج تلاش

  1. عمراعظم

    فیض کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں

    کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہاتھ میں تیرا ہاتھ نہیں صد شُکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں مشکل ہیں اگر حالات وہاں،دل بیچ آئیں جاں دے آئیں دل والو کوچہء جاناں میں، کیا ایسے بھی حالات نہیں جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا،وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے،اس جاں کی تو کوئی بات...
  2. عمراعظم

    وہی خدا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر طارق قمر

    وہی خدا ہے نہ مسجدوں میں نہ مندروں میں نہ منبروں پر نہ سیڑھیوں پر نہ گنگا جمنا کے ساحلوں پر کہیں بھی اُس کا پتہ نہیں ہے خدا نہیں ہے اگر خدا ہے تو زندگی کو ترستی آنکھوں میں بے یقینی کے خواب کیوں ہیں مہاجرینِ وفا کے قدموں سے کیوں لپٹتی ہے بے زمینی مسافرینِ خدا کے حق میں عذاب کیوں ہیں عتاب کیوں...
  3. عمراعظم

    حبیب جالب سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں۔

    سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں علاجِ غم نہیں کرتے فقط تقریر کرتے ہیں بہ ہر عالم خدا کا شکر کیجئے اُن کا کہنا ہے خطا کرتے ہیں ہم جو شکوہء تقدیر کرتے ہیں ہماری شاعری میں دل دھڑ کتا ہے زمانے کا وہ نالاں ہیں ہماری لوگ کیوں توقیر کرتے ہیں اُنہیں خوشنودئ شاہاں کا دائم پاس رہتا ہے ہم اپنے...
  4. عمراعظم

    فراز وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ ۔۔۔(احمد فراز)

    وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ اب تو ہم بات بھی کرتے نہیں غمخوار کے ساتھ اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں طاق پر عزتِ سادات بھی دستار کے ساتھ ایک تو خواب لئے پھرتے ہو گلیوں گلیوں اُس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ اِس قدر خوف ہے اُس کی گلیوں میں کہ لوگ چاپ سنتے ہیں تو...
  5. عمراعظم

    آنکھ کے سوتے سُکھائے ،دل کو صحرا کر دیا۔۔۔مرتضےٰ برلاس

    آنکھ کے سوتے سُکھائے ، دل کو صحرا کر دیا ضبطِ غم نے اب ہمارا حال کیسا کر دیا ہمسفر وہ کیا ہوا کہ دوست بھی دشمن ہوئے اس رفاقت نے ہمیں تو اور تنہا کر دیا آ گیا بازار میں آبِ مُصّفااس لیئے خون سستا ہو گیا ،پانی کو مہنگا کر دیا ساتھ غیروں کے وہ نکلا جب کبھی گلگشت کو مندمل ہوتا ہوا ہر زخم تازہ کر...
  6. عمراعظم

    عشق نے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے۔۔۔۔ اقبال اشعر

    عشق نے ہےکر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے میرا سایہ بھی بڑی مشکل سے پہچانا مجھے اور کوئی نام پھر ،دل کو نہ بھایا عمر بھر کہہ دیا تھا آپ نے اک روز دیوانہ مجھے آپ کی یہ بے رخی کس کام کی رہ جائے گی آ گیا جس روز اپنے ،دل کو سمجھانا مجھے کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا...
  7. عمراعظم

    مظفر وارثی ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں ٹلتا۔

    ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں جاتا دیوار سے بھونچال کو روکا نہیں جاتا دعووں کے ترازو میں تو عظمت نہیں تُلتی فیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتے تلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا چور اپنے گھروں میں تو نہیں نقب لگاتے اپنی ہی کمائی کو تو لُوٹا نہیں جاتا...
  8. عمراعظم

    امجد اسلام امجد رُتوں کے ساتھ دلوں کی وہ حالتیں بھی گئیں۔

    رُتوں کے ساتھ دلوں کی وہ حالتیں بھی گئیں ہوا کے ساتھ ہوا کی امانتیں بھی گئیں تیرے کہے ہوئے لفظوں کی راکھ کیا چھیڑیں ہمارے اپنے قلم کی صداقتیں بھی گئیں جو آئے جی میں پکارو مجھے مگر یوں ہے کہ اُس کے ساتھ اُس کی محبتیں بھی گئیں عجیب موڑ پہ ٹھہرا ہے قافلہ دل کا سکون ڈھونڈنے نکلے تھے وحشتیں بھی...
  9. عمراعظم

    پروین شاکر حرفِ تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے۔

    حرفِ تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے باب اک اور محبت کا کُھلاچاہتا ہے ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اُس کی اور یہ دل کہ اُسے حد سے سوا چاہتا ہے اک حجابِ تہہِ اقرار ہے مانع ورنہ گُل کو معلوم ہے کیا دستِ صبا چاہتا ہے ریت ہی ریت ہے اِس دل میں مسافر میرے اور یہ صحرا تیرا نقشِ کفِ پا چاہتا ہے...
  10. عمراعظم

    دیکھ بندیا آسماناں تے اُڈدے پنچھی۔۔۔۔ بابا بلھے شاہ

    دیکھ بندیا آسماناں تے اُڈدے پنچھی دیکھ تے سہی کی کردے نیں ناں او کردے رزق ذخیرہ ناں او پُھکے مردے نیں کدی کسے نے پنکھ پکھیرو پُھکے مردے دیکھے نیں بندے ہی کردے رزق ذخیرہ بندے ہی پُھکے مردے نیں بابا بلھے شاہ
  11. عمراعظم

    اُس سمت مجھ کو یار نے جانے نہیں دیا۔۔۔منیر نیازی

    اُس سمت مجھ کو یار نے جانے نہیں دیا اک اور شہرِ یار میں آنے نہیں دیا کچھ وقت چاہتے تھے کہ سوچیں تیرے لیئے تو نے وہ وقت ہم کو زمانے نہیں دیا منزل ہے اِس مہک کی کہاں کس چمن میں ہے اِس کا پتہ سفر میں ہوا نے نہیں دیا روکا انّا نے کاوشِ بے سود سے مجھے اُس بُت کو اپنا حال سنانے نہیں دیا ہے اِس کے...
  12. عمراعظم

    مبارکباد سالگرہ مبارک

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن ہم محفل کے باغ میں مٹر گشت کو نکلےتوکیا دیکھتے ہیں کہ باغ کے ایک کونے میں دو خواتین ایک بنچ پر بیٹھی بے حد سنجیدہ گفتگو میں مصروف ہیں۔ہماری چشمِ تصور کی داد دیجیئے کہ ہم نے دونوں کو ہی پہچان لیا۔دونوں ہی محفل کی بڑی معروف و ہر دلعزیز ہستیاں ہیں۔یعنی ہماری بہت پیاری بہن...
  13. عمراعظم

    نمی دانم چہ منزل بود ، شب جای کہ من بودم۔۔۔امیر خسرو

    نمی دانم چہ منزل بود،شب جای کہ من بودم بہر سو رقصِ بسمل بود،شب جای کہ من بودم پری پیکرنگاری،سرو قدی،لالہ رُخساری سراپا آفتِ دل بود،شب جای کہ من بودم رقیباں گوش بر آواز،او در ناز و من ترساں سُخن گفتن چہ مشکل بود،شب جای کہ من بودم خدا خود میرِ مجلس بود،اندر لامکاں خسرو محمد(صلی اللہ علیہ وسلّم)...
  14. عمراعظم

    امیری کا نشہ۔طاہر فراز

    امیری کا نشہ ہمیں ہے یاد اب تک وہ لڑکپن کا زمانہ تھا ہمارے بھائی بہنوں کے بچپن کا زمانہ تھا بہت چھوٹا سا اک کمرہ تھا جس کی چھت ٹپکتی تھی بڑی مشکل سے برساتوں کی ہر اک رات کٹتی تھی سلاتی تھی کبھی بہنوں کو ماں آنچل کے چلمن میں کبھی ابّو چُھپاتے لیتے تھے ہم کو اپنے دامن میں کبھی یوں بھی ہُوا باندھے...
  15. عمراعظم

    شب خون۔

    شب خون اورپھر یوں ُہوا کہ دن گزرتے گئے یاد کی شہ رگوں کا کنوارہ لہو مقتلِ وقت کے فرش پر سو گیا یاد کی شکل پر جُھرّیاں آ گئیں یاد کی آنکھ کا نور کم ہو گیا یاد کی پشت خم ہو گئی ہاتھ میں اک عصائے فراموش گاری لیئے یاد لمحوں کے سیلاب میں کھو گئی یاد آہستہ آہستہ کم ہو گئی اور پھر یوں ُہوا کہ دن...
  16. عمراعظم

    مصطفیٰ زیدی فگار پاؤں مرے،اشک نارسا میرے

    فِگار پاؤں مرے،اشک نارسا میرے کہیں تو مِل مجھے ،اے گمشدہ خدا میرے میں شمع کُشتہ بھی تھا،صبح کی نوید بھی تھا شکست میں کوئی انداز دیکھتا میرے وہ دردِ دل میں ملا،سوزِجسم و جا ں میں ملا کہاں کہاں اسے ڈھونڈا جو ساتھ تھا میرے ہر ایک شعر میں،میں اُس کا عکس دیکھتا ہوں مری زباں سے جو اشعار لے گیا...
  17. عمراعظم

    اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے۔۔۔ اِفتخار نسیم

    اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے تمام عمر نبھائی ہے دوستی میں نے چراغ ہوں میں اگربجھ گیا تو کیا غم ہے کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے میں شیر دیکھ کر پنجرے میں خوش نہیں ہوتا کہاں گنوا دی ہے بچپن کی سادگی میں نے اب اِتنا شور ہے کچھ بھی سمجھ نہیں آتا وہ دن بھی تھےکہ ستاروں سے بات کی میں...
  18. عمراعظم

    جام ایسا تیری آنکھوں سے عطا ہو جائے۔۔ڈاکٹر نزہت انجم

    غزل جام ایسا تیری آنکھوں سے عطا ہو جائے ہوش موجود رہے اور نشہ ہو جائے اس طرح میری طرف میرا مسیحا دیکھے درد دل ہی میں رہے اور دوا ہو جائے معجزہ کاش دِکھا دیں یہ نگاہیں میری لفظ خاموش رہیں بات ادا ہو جائے زندگانی کو ملے کوئی ہنر ایسا بھی سب میں موجود بھی ہو اور فنا ہو جائے اس طرح جرم کے...
  19. عمراعظم

    بشیر بدر ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے۔

    ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے میں خود بھی احتیاطا" اُس طرف سے کم گزرتا ہوں کوئی معصوم کیوں میرے لیئے بدنام ہو جائے عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخر محبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے مجھے معلوم ہے اُس کا ٹھکانہ پھر کہاں ہو گا پرندہ...
  20. عمراعظم

    راحت اندوری انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا۔۔۔ ڈاکٹر راحت اندوری

    انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا...
Top