نتائج تلاش

  1. س

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    یاران ِ محفل ِ اردو: تسلیمات اردو محفل میں آئے ہوئے مجھ کو کچھ زیادہ مدت نہیں ہوئی ہے۔چونکہ میرا ذوق و شوق اردو شعر و اَدب تک محدود ہے اس لئے میری سسرگرمیاں بھی محدود رہی ہیں۔ ہر کام کے لئے زندگی میں ایک دور یا وقت ہوتا ہے۔ عمر کے ساتھ میری دلچسپیاں محدود ضرور ہو گئی ہیں لیکن معدوم مطلق...
  2. س

    مِرزا غَالِب: اُستادِ فَن کی حَیثِیت سے !

    مرزا غالب ۔استادِ فَن کی حیثیت سے: راقم الحروف کے پاس 1969ء کی علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی (ہندوستان) کی اُردو میگزین کاغالب نمبر ہے جس میں اُس وقت کے ایک ادیب آفتاب شمسی صاحب کا مضمون :مرزا غالب۔استادفَن کی حیثیت سے: شائع ہوا تھا۔ آفتاب شمسی نے نہایت تحقیق اور کاوش سے غالب کے ان خطوط کا مطالعہ...
  3. س

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    یاران محفل: تسلیمات ! نئے انداز کی غزلیں آپ دیکھتے ہی رہتے ہیں۔ پرانی طرز کی غزل کہنے والے اب کم رہ گئے ہیں اور روز بروز کم تر ہوتے جاتے ہیں۔ زمانے اور حالات کا یہی تقاضہ معلوم ہوتا ہے۔ منھ کا مزا بدلنے کی خاطر چھوٹی بحر میں ایک پرانی طرز کی غزل لے کر حاضر ہورہا ہوں۔ چھوٹی بحر کی غزلوں کی...
  4. س

    ایک نظم :اندیشے:

    یاران ِ محفل؛ تسلیمات! محفل میں احباب کی آمد ورفت بہت کم ہے اور ایسے با اثر لوگوں کی توجہ جن کی مدد اور رہنمائی سے یہاں کا وقار اور معیار نسبتا جلد اور آسانی سے بلند ہو سکتا ہے اور بھی کم ہے۔ میری مراد اُن دوستوں سے ہے جو ایک مدت سے اس محفل میں سرگرم ہیں اور خوب سے خوب تر کی تلاش میں...
  5. س

    ایک نظم : بہلاوے:

    یاران ِ محفل : میں یوں تو غزل کا شاعرہوں لیکن گاہے گاہے نظم پر بھی طبع آزمائی کرتا رہتا ہوں۔ بیس پچیس سال قبل چند نظمیں کہی تھیں جن میں تکنیک کے کچھ تجربے کئے تھےیعنی کسی جذبہ یا خیال کو ادائیگی کے کسی سادہ لیکن رواں دواں اور دلپذیر نمونہ میں راہ عام سے الگ باندھنے کی کوشش اس تجربہ کی...
  6. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    روئے سخن کسی کی طرف ہو تو رٰو سیاہ سودا نہیں، جنوں نہیں ، وحشت نہیں مجھے غزل اُردو کی تمام اصناف سخن میں مقبول ترین صنف ہے اورہمیشہ رہی ہے۔ ادب و شعر کاکوئی دور ایسا نہیں گذرا ہے جب اس کی بے پناہ مقبولیت میں کوئی کمی واقع ہوئی ہو۔ آج بھی جب اردو پر عمومی اضمحلال اور جمود طاری ہے اور اہل...
  7. س

    غزل: سجدہء کفر سر کوئے انا تھا کہ نہ تھا

    ہاران محفل: ایک غزل لے کر حاضر ہو رہا ہوں۔ والد محترم میرے استاد بھی تھے اور وہ الفاظ کی بندش اور نشست وبرخاست کا خیال رکھنے پر بہت زور دیتے تھے۔ گذارش ہے کہ غزل دیکھتے وقت آپ اس نکتہ پر خاص طور سے توجہ دیں۔تمہید کے حوالے سے یہ اور عرض کردوں کہ مرزا غالب کا درج ذیل شعر جس میں صرف ایک لفظ فارسی...
  8. س

    ایک چہرہ

    یاران ِ محفل : آداب و تسلیمات میں نو گرفتار اُردو محفل ہوں اور ہنوز اس کی اوراق گردانی کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔ ہر چند کہ نظم ،غزل، افسانہ ، تنقید اور دوسری اصناف ادب کی تھوڑی بہت خاک چھان چکا ہوں لیکن غزل مجھ کو بہت مرغوب ہے۔ محفل میں بیشتر شعرا بھی غزل کی جانب مائل نظر آتے ہیں اور چھوٹی...
  9. س

    ایک سوال

    یاران محفل: روز ِ ازل سے ایک سوال انسان کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ خدا جانے کتنے دماغ اس کو سوچ چکے،کتنے قدم اس راستے کو پامال کر چکے اور کتنے صفحے اس منزل میں سیاہ کئے جا چکے ۔ میں کون ہوں؟ کیاہوں؟ کہاں سے آیا ہوں؟ کیوں آیا ہوں؟ کہاں جا رہا ہوں؟ کوئی نظریہ ، کوئی فلسفہ، کوئی کھوج اس معمہ کو نہیں...
  10. س

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    یارانِ محفل: تسلیمات اُ ردو محفل میں نو وارِد ہوں اور اس کے طریقے اور رموز سمجھنے کی کوشش میں مصروف۔ اس سلسلے میں مختلف زمروں میں جانے کا اتفاق ہوتا ہے اور وہاں سے تاثرات اور خیالات لے کر آتا ہوں۔زیر نظر تحریر میں میری معروضات ایک عام اور معمولی قاری کے مشاہدات اور معلومات پر مبنی ہیں۔ واللہ...
  11. س

    راہ و رسم ِ الفت میں کچھ کمی سی لگتی ہے

    یاران محفل: تسلیمات آج کل اردو محفل کی سیر کے مزے لوٹ رہا ہوں۔ساتھ ہی یہاں کےمشمولات کی کتابت کے رموز سمجھنے کی کوشش بھی جاری ہے ۔ آپ نے بوڑھے توتے پر نئے سبق کی آزمائش کی حکایت تو ضرور سنی ہوگی، سو میں اس کو بھگت رہا ہوں ۔دیکھئے کیا انجام ہوتا ہے۔ محفل کی ادبی گفتگو اور تبادلہ ء خیال،...
  12. س

    آہ نیم شبی ؎۱

    اھباب مکرم: آداب و سلام ماضی کی یادوں پر مشتمل مجوزہ تحریر کی تکمیل میں زندگی کے گوناگوں تقاضے اور مجبوریاں حائل ہیں۔ اتنی یکسوئی نہیں حاصل کہ بیٹھ کر کام کر سکوںں ۔ والد مرحوم حضرت راز چاندپوری نے کیا خوب کہا تحا: سلون قلب بڑی چیز ہے، یقینا ہے مگر ملے بھی کہیں دور زندگانی میں بہر کیف...
Top