نتائج تلاش

  1. احمد علی

    خدا قسم لوگ کہہ رہے ہیں کہانی حیدر کی باطلی ہے

    عرب عجم کے سبھی مسلماں کو بھائے دنیا کی دلکشی ہے اُدھر وہ انساں جلا رہے ہیں ، اِدھر مذمت روایتی ہے غزہ کے سینے سے اٹھنے والے دھویں کے بادل گواہی دیں گے جنازے اٹھتے رہے مسلسل مگر یہاں صرف خامشی ہے عجب ہے کرب و بلا کا منظر ، پڑی ہیں لاشیں قدم قدم پر زمیں کا...
  2. احمد علی

    ایک اُلجھن میں ہوں گھِرا جاناں

    ایک اُلجھن میں ہوں گھِرا جاناں تُو ہے میرا کہ میں تراجاناں دُور تُجھ سے میں رہ نہیں سکتا پاس آؤ نہ تم ذرا جاناں نا مکمل ہے زندگی تُجھ بن ایک تُو ہی تو ہے مرا جاناں تیری دُوری یونہی گُھلا دے گی یہ سراپا ہرا بھرا جاناں خال و خد اس قدر قیامت ہیں تُو ہے انساں کہ اَپسرا جاناں لوگ کہتے ہیں جو...
  3. احمد علی

    نین نقشوں کی عمدگی نے مجھے

    نین نقشوں کی عمدگی نے مجھے رب ملایا ہے بندگی نےمجھے جیسے معذور بن سہارے چلے یوں گزارا ہے زندگی نے مجھے ہائے دو لخت کرکے میرا وجود خوں رلایا ہے بردگی نے مجھے وہ سبق تو کبھی کہیں نہ ملا جو سکھایا ہے دل لگی نے مجھے ہائے مسرور ہی نہ ہونے دیا اپنے اندر کی گندگی نے مجھے
  4. احمد علی

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے

    سچ ہے نُقصان ہی اُٹھائیں گے۔۔۔ پھل اگر با غبان کھائیں گے۔۔۔۔ خواہشیں جب عزیز ہو جائیں دل، جگر ، رُوح زخم کھائیں گے بے سبب گر اُداس بیٹھو گے لوگ تو دیکھنے کو آئیں گے یاد رکھنا ڈرون آیا تو۔۔۔۔ صرف مسلم ہی مارے جائیں گے جب لڑیں مسلماں ہی آپس میں تو پرندے کہاں سے آئیں گے؟؟ پیٹ خالی رہے جو دہقاں...
  5. احمد علی

    کالی پٹی

    اُس نے پتھرائی ہوئی آنکھوں سے تختہِ دار کی طرف دیکھا اور دھیرے دھیرے سے سیڑھیاں چڑھنے لگا ،گزرے ہوئے سارے لمحے کسی فلم کی صورت اُس کی آنکھوں کے سامنے چلنے لگے۔ وہ بیس ،بائیس سال کاخُوب رو نوجوان تھا،دراز قد ،چھریرا بدن،کُشادہ چھاتی،چہرے پہ خشخشی داڑھی نے اُسکی شخصیت کو مزید نکھار دیا تھا۔چند ماہ...
  6. احمد علی

    تعارف اے میری اُردو میں تُجھ سے شرمندہ ہوں

    السلام و علیکُم عزیز آنِ من ! میں سچ میں شرمندہ ہوں اپنی زبان سے کہ آج بھی میں واجبی سی اُردو بولتا اور جانتا ہوں شاید یہی ندامت آپ لوگوں تک لے آئی تعارف شروع کرتا ہوں بندہ ناچیز کو احمد علی کہتے ہیں کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کیا ہے بھا ولنگر سے تعلق ہے اسی بنا پر پیشے کے...
Top