نتائج تلاش

  1. باباجی

    غم فرقت میں مرجانا ۔ کلام پیر سید معین الدین گیلانی المعروف بڑے لالہ جی

    غم فرقت میں مر جانا نہ کچھ کہنا نہ کچھ سننا مزہ الفت میں یوں پانا نہ کچھ کہنا نہ کچھ سننا پس مردم جو تجھ سے ھو سکے تو میری تربت پر فقط تشریف لے آنا نہ کچھ کہنا نہ کچھ سننا رکھوں گا ساری زندگانی تیرا احسان آنکھوں پر محبت کی قسم جاناں نہ کچھ کہنا نہ کچھ سننا نسیم صبح اس کوچے میں تو جائے تو چپکے...
  2. باباجی

    الوداعی مراسلہ

    السلام و علیکم احباب برائے مہربانی کسی قسم کے دکھ یا غم کا اظہار مت کیجیئے گا ۔۔ کچھ ذاتی مسائل کچھ تکنیکی مسائل کی بنا پر پہلے بھی سعود بھائی کو گزارش کی تھی کہ میرا اکاؤنٹ معطل کردیجیئے لیکن انہوں نے محفلین کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے مجھے کچھ مشورے دیئے ۔۔ لیکن میں اب محفلین سے براہ راست...
  3. باباجی

    تاسف محفلین مریم افتخار کی دادی وفات پا گئیں ہیں

    ابھی مجھے پتا چلا ہے کہ مورخہ 10 مارچ 2016 کو ہماری محفل کی رکن مریم افتخار کی دادی قضائے الہٰی سے وفات پا گئیں ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت میں مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین
  4. باباجی

    پانچ بج کر سترہ منٹ

    کڑوے دہشت گرد کی گولی یا چاقو کا شکار ہو کر تکلیف ظلم اور بے بسی کا دورانیہ لگ بھگ ایک منٹ ہوتا ہے۔ عقل کی انسولین کی غیرموجودگی میں میٹھے مولوی کی مٹھاس ، ایسی ’شوگر‘ کو جنم دیتی ہے کہ لگے زخم ٹھیک نہیں ہوتے، ناسور بنتے ہیں اور آپ اپنے سامنے اعضاءکو گلتے سڑتے دیکھتے ہیں۔ اس تکلیف، ظلم اور بے...
  5. باباجی

    تمام محفلین کا شکریہ

    السلامُ علیکم محفلین آج چھٹی کا دن اور ہلکی ہلکی دھوپ میں ہوٹل پہ بیٹھا چائے سے لطف اندوز ہورہا تھا اور اللہ کا شکر ادا کررہا تھا کہ دھوپ بھی نعمت بنائی اور سردی بھی ۔۔ تو اچانک خیال آیا کہ اللہ کے بندوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیئے جن کو ایک دوسرے کے حق میں کام آنے کا ذریعہ بناتا ہے ۔۔ سو اپنی...
  6. باباجی

    امیر مینائی ہنس کے فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میری

    ہنس کے فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میری کیوں تم آسان سمجھتے تھے محبت میری بعد مرنے کے بھی چھوڑی نہ رفاقت میری میری تربت سے لگی بیٹھی ہے حسرت میر ی میں نے آغوشِ تصور میں بھی کھینچا تو کہا پس گئی پس گئی بے درد نزاکت میری آئینہ صبحِ شبِ وصل جو دیکھا تو کہا دیکھ ظالم! یہ تھی کیا شام کو صورت...
  7. باباجی

    اب لفٹ نہیں دوں گا

    پہلی مرتبہ یہ سر عام اقرار کر رہا ہوں کہ بار بار بیوقوف بن جاتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ پہلے بروز اتوار اپنے دوست کے گھر کنال ویو سے واپس آتے ہوئے میں گلبرگ سنٹر پوائنت کے سگنل پہ رکا ہوا تھا کہ پیچھے سے کسی نے بہت مہذب لہجے میں ادب سے کہا کہ بھائی صاحب کیا آپ مجھے کیولری گراؤنڈ کے سگنل تک لفٹ...
  8. باباجی

    چھہ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد پھانسی دے کر مار دیا گیا

    ابھی کچھ دیر پہلے کھانا کھاتے ہوئے خبریں دیکھ رہا تھا کہ ایک خبر نے بھوک، سکون ، چین سب کچھ چھین لیا کہ لاہور گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک چھ سالہ بچہ عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں چندہ مانگنے نکلا مگر گھر واپس نہ آیا بلکہ 24 گھنٹوں بعد اس کی لاش اسی علاقے کی ایک مسجد"بیت المکرم" جہاں شاید نماز...
  9. باباجی

    امیر مینائی گریہ بے سود ہے نالے دلِ ناشاد عبث

    گر یہ بے سود ہے نالے دلِ ناشاد عبث داد رس کوئی نہیں شکوۃ بیداد عبث کھنچ گئی روح بدن سے تری شمشیر کے ساتھ حوصلہ دار لگانے کا ہے جلاد عبث ایک رنگ آتا ہے یاں ضعف سے اک جاتا ہے رنگ بھرتا مرے نقشے میں ہے بہزاد عبث بندہ ہوں تیری محبت کا میں جاؤں گا کہاں بند کرتا ہے قفس میں مجھے صیاد عبث ایک مشتاق...
  10. باباجی

    بابا !! اسی ٹُردے پھردے مردے ہاں ۔ باباجی

    اِک جان نہ واری گئی جدوں لکھ جاناں وار کے کی کرنا کجھ ساہاں تتیاں، دو جُؤٹھے بول ہور اسی ویلے پیار کے کی کرنا جدوں بھونکن لگ پیا بندہ اِٹ۔۔۔۔۔ کُتے نوں مار کے کی کرنا ہُن غیرت وِکدی ٹکے ٹوکری جنگ جِت کے، یا ہارکے کی کرنا بابا !! ۔اسی ٹُردے پھردے مردے ہاں سانوں جانوں مار کے کی کرنا
  11. باباجی

    رختِ گریزِ گام سے آگے کی بات ہے -- الیاس بابر اعوان

    رختِ گریزِ گام سے آگے کی بات ہے دنیا فقط قیام سے آگے کی بات ہے تُو راستے بچھا، نہ چراغوں سے لَو تراش یہ عشق اہتمام سے آگے کی بات ہے ان پتھروں کے ساتھ کبھی رہ کے دیکھئے یہ خامشی، کلام سے آگے کی بات ہے آگے کی بات ہے میاں، احساسِ کربِ ذات اظہارِ حرفِ خام سے آگے کی بات ہے تُو آب و گِل سے جسم...
  12. باباجی

    اشعار مرے صبر کے صوفی امام ہیں - ولی عبدالحئی

    اشعار مرے صبر کے صوفی امام ہیں یہ میری زندگی کی طرح نا تمام ہیں سُر تان کے مدبن میں ہیں دونوں کی کوئلیں رادھے کتھا کلی میں تو بنسی میں شام ہیں کیسے ہیں تیکھے نین میں عریانیت کے بان یہ سُر بھی ہیں کھرے کھرے سُچے کلام ہیں ہر سُر سجا ہوا ہے اُسی کے جمال سے ہر شبد کے گن گیان میں اس کے قیام ہیں...
  13. باباجی

    امیر مینائی کہا جو میں کہ یوسف کو یہ حجاب نہ تھا

    کہا جو میں نے کہ یوسف کو یہ حجاب نہ تھا تو ہنس کے بولے وہ منہ قابل نقاب نہ تھا شب وصال بھی وہ شوخ بے حجاب نہ تھا نقاب الٹ کے بھی دیکھا تو بے نقاب نہ تھا لپٹ کے چوم لیا منہ مٹادیا ان کا نہیں کا ان کے، سوا اس کے کچھ جواب نہ تھا مرے جنازے پہ اب آتے شرم آتی ہے حلال کرنے کو بیٹھے تھے جب حجاب نہ...
  14. باباجی

    بھولے سے بھی لب پر سخن اپنا نہیں آتا ۔ آنند نرائن ملا

    بھولے سے بھی لب پر سخن اپنا نہیں آتا ہاں ہاں مجھے دنیا میں پنپنا نہیں آتا دل کو سرِ الفت بھی ہے رسوائی کا ڈر بھی اُس کو ابھی اِس آنچ میں تپنا نہیں آتا یہ اشکِ مسلسل ہیں، محض اشکِ مسلسل ہاں نام تمہارا مجھے جپنا نہیں آتا تم اپنے کلیجے پہ ذرا ہاتھ تو رکھو کیوں اب بھی کہو گے کہ تڑپنا نہیں...
  15. باباجی

    امیر مینائی دل کو ہے زلفِ سیہ فام کی حرص

    دل کو ہے زلفِ سیہ فام کی حرص ورنہ کس مرغ کو ہے دام کی حرص میری آنکھوں کو مرے کانوں کو ہےترے نامہ و پیغام کی حرص ذوق دل مست مجھے رکھتا ہے جم نہیں ہوں جو کروں جام کی ہوس باغ عالم میں ہے عنقا کی طرح بے نشانی میں مجھے نام کی حرص ہے عجب درد محبت میں مزہ اس مرض میں نہیں آرام کی حرص نام محبوب...
  16. باباجی

    اقتباسات سید سرفراز شاہ صاحب کی کتاب "فقیر رنگ" سے اقتباس

    سوال: اہلِ کتاب کے راندہء درگاہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جواب: جب تک ہم اپنے ذہنوں سے یہ بات نہیں نکالیں گے کہ اسلام کے علاوہ دیگر ادیان و مذاہب کے پیروکار بھی اللہ کے بندے اور انسان ہیں تب تک ہم بھول بھلیوں میں گم رہیں گے۔ ہمارے ذہن میں یہ خیال بیٹھ گیا ہےکہ صرف ہم ہی اللہ کے بندے ہیں اور رب صرف...
  17. باباجی

    بیخود کیئے دیتے ہیں انداز حجابانہ-بیدم شاہ وارثی

    بیخود کیئے دیتے ہیں انداز حجابانہ آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہء جانانہ کیوں آنکھ مِلائی تھی کیوں آگ لگائی تھی اب رُخ کوچھپا بیٹھے کرکے مجھے دیوانہ جس جاء نظر آتے ہو سجدے وہیں کرتا ہوں اس سے نہیں کچھ مطلب کعبہ ہو یا بُت خانہ جی چاہتا ہے تحفے میں دیدوں انہیں آنکھیں درشن کا تو درشن ہو،...
  18. باباجی

    گھروں میں پالی جانے والی تازے پانی کی مچھلیاں

    السلام و علیکم جناب سید شہزاد ناصر صاحب کے شروع کردہ دھاگے کو پڑھ کر میرا بھی دل کیا کہ ایک ایسا دھاگہ شروع کیا جائے جس میں گھروں میں ایکوریم میں پالی جانے والی مچھلیوں کے بارے میں محفلین اپنی معلومات شیئر کریں، شروعات میں کرتا ہوں ۔ مجھے گھر میں مچھلیاں پالنے کا بہت شوق ہے (حالیہ دنوں میں شوق...
Top