نتائج تلاش

  1. محمدکامران اختر

    فارسی افسانوں کا مجموعہ درکار ہے

    السلام علیکم ۔۔۔ فارسی کے افسانوں کا مجموعہ ضرورت ہے۔ پی ایچ ڈی کے ایک مضمون "ادبِ عالیہ" کی ایک مختصر اسائنمنٹ کے لیے ترجمہ کرنا چاہتا ہوں
  2. محمدکامران اختر

    ڈاکٹر انور سدید صاحب کے تعارف کے حوالے سے مواد چاہیے۔ ( حوالہ سمیت )

    ایک اسائنمنٹ کی تکمیل کے لیے ڈاکٹر انور سدید کی زندگی کے بارے میں معلومات ( حوالوں کے ساتھ) درکار ہیں۔ اہل علم و دانش رہنمائی فرمائیں
  3. محمدکامران اختر

    اردو شاعری میں پائی جانے والی خامیوں سے متعلقہ اصطلاحات

    ایک مثنوی میں اگر ایک شعر میں ایک لفظ دونوں مصرعوں میں میں آ جائے تو کیا یہ شعر درست ہوگا؟ کیونکہ قافیہ تو ہم آواز ہوتا ہے۔ ایک ہی لفظ جب دہرایا جائے تو وہ ردیف کہلاتا ہے۔ اگر اس شعر میں قافیہ نہیں ہے تو کیا ردیف لے آنا درست ہے؟ اگر یہ درست نہیں ہے تو اس خامی کےلیے کون سی اصطلاح استعمال ہوگی۔...
  4. محمدکامران اختر

    "ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی" کا مدلل تعارف ضرورت ہے

    ایم فل کی اسائنمنٹ کے سلسلے میں "ڈاکٹر افتخاراحمد صدیقی" کا مدلل تعارف ضرورت ہے ۔ تاہم تاحال ان کی تاریخ پیدائش و وفات کےعلاوہ کچھ تلاش نہ کر پایا۔ اگر کوئی صاحبِ علم مدد کر دے تو نوازش ہوگی
  5. محمدکامران اختر

    برائے اصلاح

    اگر تم بے قراری میں صدا دیتے میاں ہم آگ پانی کو لگا دیتے نہ دے پائے اگر کچھ مال و زر تو کیا نیا جذبہ نیا اک ولولہ دیتے نہ سیکھا آپ نے اب تک جہاں بھر سے وہ علم و آگہی پل میں سکھا دیتے تجھے دل کش نظارے بھی عطا کرتے سحر میں شبنم و باد صبا دیتے زرو دولت نہ دے پائے تو غم کیسا محبت چاہت و...
  6. محمدکامران اختر

    برائے اصلاح

    نشانے دل پہ ظالم یوں لگاتے ہیں وہ لے کر جان خود ہی پھر جلاتے ہیں سبب پوچھو اگر ان سے جفاؤں کا بہانے پھر عجب سے وہ بناتے ہیں شکاری ہیں سخن کے ہم ارے لوگو معانی کے چمن شب بھر سجاتے ہیں سنا ہے موڑتے ہو رخ ہواؤں کا دیے ہم بھی ہواؤں میں جلاتے ہیں بناتے ہیں محبت میں اسیر اختر وہ پتھر پھر غریبوں پر...
  7. محمدکامران اختر

    ایک خوبصورت اقتباس

    کل رات جب میں چھت پر چادر بِچھا کر سونے کی تیاری کرہی رہا تھا تبھی میری چار سالہ بیٹی بڑی آہستگی سے چلتی ہُوئی میرے قریب آئی اور مجھ سے لپٹ گئی اپنے ننھے سے سر کو میرے سینے پر رکھا اور ہاتھوں کے شکنجے میرے جسم کے گرد کسنے لگی میں نے پوچھا بیٹا کیا بات ہے کیا نیند نہیں آرہی؟ نہیں بابا آپ سے ایک...
  8. محمدکامران اختر

    شاعری کی فنی محاسن کے حوالے سے کتاب کی تلاش

    السلام علیکم۔ ایسی کتب کی ضرورت ہے ، جو شاعری کے بنیادی فنون (عروض وغیرہ ) میں مبتدی طلبا کی رہنمائی کر سکے اور مارکیٹ میں موجود بھی ہو۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو براہ کرم کتاب کا نام اور ملنے کا ایڈریس شئیر کریں ۔۔۔ بہت شکریہ
  9. محمدکامران اختر

    اور ہم کیڈٹ کالج سکردو میں بطور لیکچرار

    اردو محفل کے ایک بھگوڑے رکن کا طویل عرصے کے بعد سب کو دوبارہ سلام شاید بہت سے محفلین کے لیے یہ بات خبر کی حیثیت رکھتی ہو کہ میں لیکچرار بن گیا ہوں ۔ اور بالخصوص ان لوگوں کے لیے تو یہ پریشان کن خبر بھی ثابت ہو سکتی ہے جو میری نالائقیوں سے واقف ہیں۔ کیڈٹ کالج سکردو میں" نوکری "ملنے کے بعد جب...
  10. محمدکامران اختر

    نقوش رسالے کا رابطہ نمبر ضرورت ہے

    پاکستان سے شائع ہونے والے رسالے نقوش کا ایڈریس یا فون نمبر ضرورت ہے۔ اگر کسی کے پاس ہو تو پلیز بتا دیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو حفظ و امان میں رکھے
  11. محمدکامران اختر

    جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور محب وطن بلوچ

    جب سے بلوچستان کے حالات خراب ہوئے اسی وقت سے بنگلہ دیش کو میڈیا میں بہت ڈسکس کیا جا رہا ہے اور ایک پلینگ کے تحت اس ملک کی نام نہاد ترقی کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ میرا خیال تھا کہ بنگلہ دیش کی ترقی کے راگ الاپنے کا مقصد بلوچ عوام کو یہ بات باور کرانا تھا کہ تمھاری ترقی کا راز...
  12. محمدکامران اختر

    ملالہ کو طالبان کا خط

    اسلام آباد (اے پی اے) طالبان رہنما عدنان راشد نے ملالہ یوسف زئی کو پاکستان واپس آکر مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی ہے۔ ملالہ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تاریخی خطاب کے ایک دن بعد عدنان نے ملالہ کو خط تحریر کیا جس میں اس نے ملالہ کو سوات واپس آ کر اسلام اور پشتون کلچر اختیار...
  13. محمدکامران اختر

    تعلیم اب اردو میں۔۔۔۔دیر آید درست آید

    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی نصاب کو مکمل طور پر انگریزی سے اردو میں بدلنے پر غور کر رہے ہیں۔ طلباءو طالبات کیلئے انگریزی زبان کا سلیبس آپشنل ہوگا، طلبہ کی قابلیت کسی زبان کی بجائے انکے علم کے مطابق جانچنے کا طریقہ کار بھی اپنائیں گے۔ فرانس، جرمنی...
  14. محمدکامران اختر

    قوم کے ساتھ بد ترین مذاق۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکشن 2013

    آج 11 مئی 2013 کا بہت بے چینی سے منتظر قوم کے ساتھ آج ہاتھ ہو چکا ہے۔ یہ مظلوم قوم جو ایک محفوظ اور بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلی ہے۔مگر مجھے لگتا ہے کہ یہ الیکشن کسی بڑے سیاسی بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق کراچی میں بد نظمی اور دھاندلی کھلے عام ہو رہی ہے۔کراچی کی صورت حال تو کسی سے...
  15. محمدکامران اختر

    والد مرحوم کی یاد میں

    والد مرحوم کی یاد میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں، جو زندگی میں آنا ضروری ہوتے ہیں۔اور وہی لمحات انسانی ذہین پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔اگر قدرت نے اس جہان میں ، امید ،صبر کی نعمت اور خوشیوں کی جھلک نہ رکھی ہوتی تو شاید دنیا کا نام جہنم پڑجاتا۔دنیا اگر چہ جہنم تو نہیں کہلاتی ، مگر میں اتنا ضرور...
  16. محمدکامران اختر

    کتب ڈاؤن لوڈ کرنے لیے لنک کی تلاش

    السلام علیکم کیمیائے سعادت، گلستان سعدی، کشف المحجوب، حکایات مولانا روم ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کتب کہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو پلیز رہنمائی فرما دیں۔
  17. محمدکامران اختر

    ہزار سیپ ہوں ہر سیپ میں جو ہر نہیں پیدا ۔ از ۔محمدکامران اختر

    اسلام وہ خوبصورت دین ہے جس کو قابل اور صاحب عقل و فہم لوگوں نے اپنی جوانیاں اور قابلتیں لٹا کر جلا بخشی ہے ۔ رب ذوالجلال کا یہ قاعدہ ہے کہ وہ جس پر اپنی رحمتیں نازل فرمانے کا ارادہ فرماتاہے اسے دین کا فہم عطا فرما دیتا ہے اور جس کو اسلام کا فہم نصیب ہو جاتا ہے وہ اس مبارک دین کا خادم بن جاتا ہے...
  18. محمدکامران اختر

    انداز اپنا اپنا

    دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے انسانوں کے جذبات یکساں ہوتے ہیں ، تاہم انداز اپنا اپنا ہوتا ہے۔ ہم اپنے دن کا آغاز صبح کے سلام سے کرتے ہیں۔ صبح کے سلام کے حوالے سے میری معلومات میں کچھ الفاظ آئے ہیں۔جو میں شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔اگر محفلین کے پاس بھی اس قسم کے الفاظ ہوں تو ضرور شیئر کریں۔ صبح بخیر...
  19. محمدکامران اختر

    اسلام کی نسبت سے هم پاکستانی ہیں پاکستان همارا ہے

    وقت کےساتھ ساتھ ہم بہت سی باتوں پر سمجھوتہ کرتے چلے جا رہےہیں۔ اغیار کی سازشوں اور پرپیگنڈہ مہم نے کچھ نہ کچھ اثر تو دکھانا ہی ہوتا ہے نا جی۔ تاہم اس اکثریت کی آواز کو اقلیت کے پرپیگنڈے کی وجہ سے دبا دینا ظلم ہے۔ آج یہی ظلم قوم پر کیا جا رہا ہے۔اور کشمیر اور پاکستان کے مقدس رشتے کو پامال کرنے کی...
Top