نتائج تلاش

  1. ز

    ان پیج نستعلیق فانٹ میں جوڑوں کی غلطیاں

    عزیز دوستو میں نے ایک کتاب ان پیج نستعلیق فانٹ میں شائع کروانا چاہتا ہوں (ان پیج 5-3 میں)۔ ایک دوست نے بتایا کہ اس فانٹ میں جوڑوں کی غلطیاں ہیں، اور کئی جگہ لفظ کچھ کے کچھ بن جاتے ہیں۔ کتاب کی پروف ریڈنگ پہلے ہی نوری نستعلیق میں ہو چکی ہے، اور اب اتنا وقت نہیں ہے کہ ان پیج نستعلیق میں از سرِ نو...
  2. ز

    اوکسفرڈ کا طلبہ کے لیے کہانی نویسی کا مقابلہ

    کیا آپ کو اردو زبان سے محبت ہے؟ اوکسفرڈ کے کہانی نویسی کے مقابلے میں حصہ لیجیے۔ کیا آپ مضمون یا کہانی لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ابھی تک آپ کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا؟ یا پھر آپ ایک عرصے سے لکھتے چلے آ رہے ہیں لیکن اپنی تحریر کسی کو دکھا نہیں پائے؟ اب آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ...
  3. ز

    میک میں اردو

    میک کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال تو ہو جاتا ہے مگر اس میں حرف ہ ٹوٹ جاتا ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ یا آن لائن اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے جس میں ٹائپ کرتے وقت ہ نہ ٹوٹے؟ جواب کا پیشگی شکریہ!
  4. ز

    اوکسفرڈ اردو ڈکشنری کا رمضان چیلنج

    اوکسفرڈ اردو ڈکشنری کے رمضان چیلنج میں حصہ لینے کے لیے صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ ازراہِ کرم ماہِ صیام کے دوران کھائے جانے والے اپنے پسندیدہ کھانوں اور مشروبات کے نام لغت میں داخل کر کے اردو کے وسائل میں اضافہ کیجیے۔
  5. ز

    اوکسفرڈ کی اردو سے آن لائن انگلش لغت

    اوکسفرڈ گلوبل لینگویجز (او جی ایل) نے ایک نئی اور بڑی پیش قدمی کے تحت اردو انگریزی لغت آن لائن فراہم کر دی ہے۔ او جی ایل منصوبے میں اردو سمیت دنیا کی 100 ایسی زبانیں شامل کی جا رہی ہیں جن کی ڈیجیٹل نمائندگی کم ہے۔ ان زبانوں کے لیے پہلی مرتبہ بڑی مقدار میں معیاری لغوی علم کو منظم انداز میں تشکیل...
  6. ز

    آئی او ایس نائن میں اردو نستعلیق

    اپیل کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس نائن میں اردو نستعلیق کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے، جو نہایت خوش آئند خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور سکرین شاٹس: https://medium.com/@mmudassir/thank-you-for-listening-tim-cook-f833c9b9bd54
  7. ز

    کی بورڈ کے مسائل

    کی بورڈ کا ایک مسئلہ لے کر سوالی ہو رہا ہوں۔ میں خاصے عرصے سے ونڈوز 7 میں اردو دوست کی بورڈ استعمال کر رہا تھا، لیکن پرسون کلین ٹچ ڈکشنری انسٹال کی تو ساتھ اس کا کی بورڈ بھی انسٹال ہو گیا۔ اب وہی کی بورڈ ڈی فالٹ کی بورڈ بن گیا ہے۔ میں لینگوئج سیٹنگز میں جا کر اسے ان انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن...
  8. ز

    ورڈ پریس میں اردو

    دوستو: میں نے ورڈ پریس سی ایم ایس کو استعمال کرتے ہوئے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، لیکن اس میں یہ مسئلہ آتا ہے کہ اگر اردو میں کوئی تحریر لکھی جائے تو درمیان میں آنے والے انگریزی الفاظ اپنی جگہ سے ادھر ادھر ہو جاتے ہیں (فیس بک میں بھی ایسا ہوتا ہے)۔ اس کی ایک مثال یہاں دیکھی جا سکتی ہے...
  9. ز

    معما

    کبھی میں نظم لکھنے بیٹھتا ہوں جب رجسٹر کھول کر، پنسل ترش کر میز پر کہنی جما کر اور ابھی تاریخ ہی کاغذ پر لکھ پاتا ہوں یک دم وہ مری کرسی کے پیچھے آ دھمکتی ہے حنا آلود ہاتھوں سے مری آنکھوں کو ڈھکتی ہے تو اس کی گرم سانسوں سے مری گردن پگھلتی ہے۔۔۔ وہ مجھ سے چھین کر پنسل سبھی سطریں مکمل...
  10. ز

    محبت ہے کیا چیز ۔۔۔

    میرا دوست مَیل گبنز بول رہا تھا۔ میل گبنز دل کا ڈاکٹر ہے، اور بعض اوقات اسی وجہ سے اسے بولنے کا حق مل جاتا ہے۔ ہم چاروں اس کے باورچی خانے کی میز پر بیٹھے ہوئے جِن پی رہے تھے۔ سِنک کے پیچھے بڑی کھڑکی سے آتی ہوئی دھوپ سے کمرا روشن تھا۔ کمرے میں میل اور میرے علاوہ اس کی دوسری بیوی ٹیریسا ۔۔۔ ہم...
  11. ز

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    مشہور امریکی مصنف ریمنڈ کارور کے مشہور ترین افسانے ’کیتھیڈرل‘ کا ترجمہ پیشِ خدمت ہے۔ یہ افسانہ امریکی ادب کے شاہکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ - - - - - - - - - - - - - - یہ نابینا شخص، جو میری بیوی کا پرانا دوست تھا، ہمارے گھر میں رات گزارنے آ رہا تھا۔ اس کی بیوی فوت ہو گئی تھی، اس لیے وہ...
  12. ز

    پیغام

    بڑے جتنوں سے چمٹی سے پکڑ کر حرف کے جگ مگ نگینے سادہ کاغذ کی انگوٹھی میں جڑے ہیں فاعلاتن فاعلن فعلن کا سرکش اونٹ مشکل سے سدھایا ہے علامت، استعارہ، پیکر و تشبیہ کی چولیں بٹھائی ہیں یہی تعویذ اب الفاظ کی بوتل میں رکھ کر وقت کے ساگر کی لہروں کے حوالے کر رہا ہوں دور دیسوں کے سہانے...
  13. ز

    اردو مونو ٹایپ کی بورڈ

    دوستو: میرے پاس 64 بٹ کمپیوٹر ہے جس میں ونڈوز 7 انسٹالڈ ہے۔ مسلہ یہ ہے کہ مجھے مونوٹایپ کی بورڈ کی ضرورت ہے لیکن کرولپ والا تختہ اس کمپیوٹر پر نہیں چلتا۔ اگر کہیں مونوٹایپ کی بورڈ ہے تو اس کا ربط عطا فرمایں، عین نوازش ہو گی۔ زیف
  14. ز

    بہروپیا

    مرے پیارے بچے بڑا ظلم تم پر ہوا ہے بہ یک جنبشِ سر تمہیں اپنی مسند سے معزول ہونا پڑا ہے سمجھ میں نہیں آتا ایسی خطا کیا ہوئی تم سے مانا کہ تم آٹھ کے آٹھ بھائیوں سے ٹھگنے تھے یا پھر تمہارا ٹھکانا مقرر نہیں تھا تم اپنی حدوں سے بھٹک کر کسی اور کے دائرے میں درانداز ہوتے تھے پاتال کی منجمد...
  15. ز

    سمندر خان

    سمندر خان، اک پشتو کا شاعر جا رہا تھا گاؤں سے دور ایک ویرانے میں‌ یک دم اک جھپاکا سا ہوا اور ذہن کے پردے پہ اک دھندلا ہیولا بننے اور مٹنے لگا پر شومیِ‌قسمت، قلم ہی جیب میں‌تھا اورنہ کاغذ کا کوئی پرزہ سمندر خان رک کر، اور اک پتھر پہ ٹک کر، میچ کر آنکھوں‌کو دنیا اور مافیہا سے بیگانہ ہوا...
  16. ز

    زمیں آسماں

    بڑے ملک کے اک بڑے شہر کی تنگ و تیرہ گلی میں کھڑا ہوں فلک اونچے برجوں کے بھالوں سے کٹ کر افق تا افق کرچی کرچی پڑا ہے زمیں پاؤں کے نیچے بدمست کشتی کی مانند ہچکولے کھاتی ہے اور میں کھڑا سوچتا ہوں کہ دستار کو دونوں ہاتھوں سے تھاموں کہ فٹ پاتھ کی گرتی دیوار سے اپنے سر کو بچاؤں
  17. ز

    چادر

    رات کے بارہ بجے تھے نیند آنکھوں میں کسی آوارہ بدلی کی طرح آتی تھی، اور انگلی چھڑا کر بھاگ جاتی تھی اچانک ذہن میں اک نظم کا کوندا سا لپکا ہڑبڑا کر، پھینک کر چادر میں اٹھا میز پر سے پین اٹھایا اور کاپی کھول کر کاغذ پہ پہلا حرف لفظ لکھنا چاہتا ہی تھا یکایک کان میں آواز آئی “اے میاں...
  18. ز

    داستاں گو

    میر باقرعلی تم نے پھر بیچ میں داستاں روک دی؟ شاہ گل فام گنجل طلسموں کی گتھیوں ‌کو سلجھاتا صرصار جنگل کے شعلہ نفس اژدروں سے نمٹتا بیابانِ‌ حیرت کی بے انت وسعت کو سر کر کے پہرے پہ مامور یک چشم دیووں‌ کی نظریں ‌بچا سبز قلعےکی اونچی کگر پھاند کر مہ جبیں‌ کے معنبر شبستان تک آن پہنچا ہے...
  19. ز

    ردی

    سموسوں کی ریڑھی، سموسوں کی ریڑھی سے آگے، گھڑی ساز کا ٹوٹا کھوکھا، گھڑی ساز کے ٹوٹےکھوکھے سے آگے کتابوں کی دکان، ردی کتابوں کی دکان، جس میں پرانے رسالے، کرم خوردہ ناول، پھٹی جلد والی نصابی کتابیں۔ خجالت زدہ لغزشوں کی طرح بھولی بسری ہوئی، کہنہ لکڑی کے ریکوں میں ٹھونسی ہوئی۔۔۔ اک رسالہ اٹھاؤ تو مٹی...
  20. ز

    تنکا

    جگوں سے ترے در کے آگے کھڑا ہوں میں اک دائمی پیاس لے کر بجھی آس لے کر مرے جلتے ماتھے کو صندل ہتھیلی کی سوغات دے میرے تن کے بیاباں کو شبنم گلابوں کے باغات دے میری چھاتی کے بنجر کو اکرام کی سبز برسات دے شک کی سرحد پہ بھٹکے ہوئے کارواں کو جرس کی صداؤں سے مسحور کر روح کے تشنہ پیالے کو...
Top